یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 12/‏96 ص.‏ 9
  • خدا کا کلام راہنمائی فراہم کرتا ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدا کا کلام راہنمائی فراہم کرتا ہے
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ملتا جلتا مواد
  • خدا کا علم بہت سے سوالوں کا جواب دیتا ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • میدانی خدمت کیلئے مجوزہ پیشکشیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • ‏”‏ہمیشہ کی زندگی یہ ہے“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • سچے خدا کا علم زندگی کا باعث ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
خدم 12/‏96 ص.‏ 9

خدا کا کلام راہنمائی فراہم کرتا ہے

۱ ”‏ہم ایک ایسی دُنیا میں رہ رہے ہیں جس میں مسائل تو بیشمار ہیں مگر حل بہت ہی کم ہیں۔ کئی ملین افراد ہر روز بھوکے رہتے ہیں۔ ایک بڑی تعداد منشیات کی عادی ہے۔ زیادہ سے زیادہ خاندان ٹوٹ‌پھوٹ رہے ہیں۔ محرمات سے جنسی تعلقات اور خاندانی تشدد مسلسل خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ جس ہوا میں ہم سانس لیتے ہیں اور جو پانی ہم پیتے ہیں آہستہ آہستہ آلودہ ہو رہے ہیں۔ اس کیساتھ ساتھ، ہم میں سے بہتیرے جُرم کا نشانہ بن رہے ہیں۔“‏

۲ کتاب دی بائبل—‏گاڈزورڈاَورمینز؟ کا آغاز ان الفاظ سے ہوتا ہے۔ سات سال پہلے جب یہ کتاب شائع ہوئی اُسکی نسبت آج اس کی تمہید اَور زیادہ موزوں ہے۔ لوگوں کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ خدا کا کلام راہنمائی کرتا ہے اور اُن تمام مسائل کا حل فراہم کرتا ہے جو اُنہیں دِق کئے ہوئے ہیں۔ ہم دسمبر کے دوران نیوورلڈٹرانسلیشن اور کتاب دی‌بائبل—‏گارڈزورڈاَورمینز؟ پیش کرکے لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کرینگے۔ بِلاشُبہ، ایک شخص کے پاس محض لٹریچر چھوڑنا ہی اس بات کی ضمانت نہیں کہ وہ خدا کی راہنمائی قبول کریگا۔ ہمیں بائبل مطالعہ شروع کرنے کے نصب‌العین کیساتھ واپسی ملاقاتیں کرنی چاہئیں۔ اگر ہم ایسی کوشش کرتے ہیں تو مدد کا یقین دلایا گیا ہے۔ (‏متی ۲۸:‏۱۹، ۲۰‏)‏ چند مجوزہ پیشکشیں پیشِ‌خدمت ہیں:‏

۳ اگر آپ ایک عمررسیدہ شخص سے ملتے ہیں تو آپ اس رسائی کو آزما سکتے ہیں:‏

▪ ”‏کیا مَیں پوچھ سکتا ہوں:‏ جب آپ جوان تھے تو علاقے کے لوگ ایک دوسرے سے کیسا برتاؤ کرتے تھے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ اب حالات بہت ہی مختلف ہیں، کیا ایسا نہیں ہے؟ آپ کے خیال میں اس تبدیلی کی کیا وجہ ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ درحقیقت ہم بائبل کی ایک پیشینگوئی کی تکمیل دیکھ رہے ہیں۔ [‏پڑھیں ۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱-‏۵‏۔]‏ آجکل کی دُنیا کی صحیح طور پر وضاحت کرنے کے علاوہ، بائبل مستقبل قریب میں ایک بہتر دُنیا کا وعدہ بھی کرتی ہے۔ اسی وجہ سے ہم سب کی بائبل پڑھنے کیلئے حوصلہ‌افزائی کر رہے ہیں۔ کیا آپ نے غور کِیا کہ اس بائبل یعنی نیو ورلڈ ٹرانسلیشن، جس سے مَیں پڑھ رہا تھا کی زبان کتنی واضح ہے؟“‏ وضاحت کریں کہ بائبل کو اَور زیادہ قابلِ‌فہم بناتے ہوئے، یہ جدید انگریزی میں لکھی گئی ہے۔ کتاب دی بائبل—‏گاڈزورڈاَورمینز؟ دکھائیں اور باب ۱۰ پر توجہ دلائیں جو ایک دوسری پیشینگوئی کی وضاحت کرتا ہے جسے ہم نے تکمیل پاتے ہوئے دیکھا ہے۔ بائبل اور کتاب پیش کریں۔‏

۴ جب آپ ایسے عمررسیدہ شخص کے پاس دوبارہ جاتے ہیں جسے آپ نے بائبل اور کتاب پیش کی تھی تو آپ کہہ سکتے ہیں:‏

▪ ”‏جب ہم نے پچھلی مرتبہ گفتگو کی تھی تو ہم اس بات پر متفق تھے کہ چند سال پہلے کی زندگی کے مقابلے میں جدید معاشرے میں بُرائی کے اعتبار سے متعدد طریقوں سے تبدیلی آئی ہے۔ تاہم، مَیں آپکو یہ دکھانے کیلئے واپس آیا ہوں کہ بائبل مستقبل میں ایک بہت بہتر دُنیا کے امکانات پیش کرتی ہے۔ [‏پڑھیں مکاشفہ ۲۱:‏۳، ۴‏۔]‏ یہ جاننے سے کہ یہ خدا کا کلام ہے ہمیں اس بات کا جائزہ لینے کی حوصلہ‌افزائی ملنی چاہئے کہ بائبل اَور کیا کچھ کہتی ہے۔“‏ کتاب گاڈز ورڈ کو باب ۱۴ پر کھولیں اور پیراگراف ۳-‏۴ پڑھیں۔ مُفت گھریلو بائبل مطالعے کی پیشکش کریں۔‏

۵ اگر آپ ایک نوجوان شخص کو گفتگو میں شریک کرتے ہیں تو آپ کہہ سکتے ہیں:‏

▪ ”‏مَیں آپ سے ایک سوال پوچھنا چاہوں گا:‏ نوجوان شخص کے طور پر، کیا آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کے پاس مستقبل کی بابت پُراُمید ہونے کی کوئی وجہ ہے؟ آپکو مستقبل کیسا دکھائی دیتا ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ خوشی کی بات ہے کہ مستقبل کی بابت پُراُمید ہونے کی حقیقی وجہ ہے۔ [‏پڑھیں زبور ۳۷:‏۱۰، ۱۱‏۔]‏ چونکہ لوگ بائبل اور اسکے مضامین کی بابت مختلف نظریات رکھتے ہیں اسلئے ہم نے یہ کتاب دی بائبل—‏گاڈز ورڈ اَور مینز؟ شائع کی ہے۔ اُن وجوہات پر غور کریں جو یہ بائبل پڑھنے کیلئے پیش کرتی ہے۔ [‏صفحات ۱۰-‏۱۱ پر پیراگراف ۱۶-‏۱۷ پڑھیں۔]‏ جب ایک مرتبہ ہم اس بات کے قائل ہو جاتے ہیں کہ بائبل جوکچھ بیان کرتی ہے وہ سچ ہے تو ہم مستقبل کی بابت یقینی اُمید رکھنے لگتے ہیں۔ اگر آپ یہ کتاب پڑھنا پسند کریں تو مجھے آپکے پاس ایک کاپی چھوڑ کر خوشی ہوگی۔“‏

۶ جب آپ اُس نوجوان شخص سے ملنے کیلئے واپس جاتے ہیں جس نے ”‏گاڈز ورڈ“‏ کتاب قبول کی تھی تو آپ یہ کہتے ہوئے گفتگو کا آغاز کر سکتے ہیں:‏

▪ ”‏مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ مستقبل کی بابت کتنی فکر رکھتے ہیں۔ یاد کریں کہ مَیں نے آپ کو بائبل کی ایک آیت دکھائی تھی جو ہمارے لئے ایک پُرمسرت اور محفوظ مستقبل کا وعدہ کرتی ہے۔ ایک اَور پیشِ‌خدمت ہے۔ [‏پڑھیں مکاشفہ ۲۱:‏۳، ۴‏۔]‏ جو کتاب مَیں نے آپ کے پاس چھوڑی تھی اس بات کا یقینی ثبوت پیش کرتی ہے کہ بائبل انسان کا نہیں بلکہ خدا کا کلام ہے۔ اس حقیقت کے کچھ گہرے معنی ہیں۔ غور کریں کہ وہ کیا ہیں۔ [‏صفحات ۱۸۴-‏۱۸۵ پر پیراگراف ۱-‏۲ پڑھیں۔]‏ اگر آپ پسند فرمائیں تو مجھے آپ کے ساتھ بِلامعاوضہ بائبل مطالعہ کرکے خوشی ہوگی۔“‏ اگر مطالعہ قبول کِیا جاتا ہے تو معلوم کریں کہ آیا اُس شخص کے پاس بائبل ہے۔ اگر اُس کے پاس نہیں ہے تو نیو ورلڈ ٹرانسلیشن پیش کریں۔‏

۷ ایک شخص جو یہ نہیں جانتا کہ زندگی کے مسائل سے نپٹنے کیلئے کہاں سے راہنمائی حاصل کرے اس رسائی کیلئے جوابی‌عمل دکھا سکتا ہے:‏

▪ ”‏ہم ایک ایسے دَور میں رہتے ہیں جب تقریباً ہر شخص کو سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ بہتیرے راہنمائی کیلئے مختلف مشیروں سے رجوع کرتے ہیں۔ بعض مدد کے لئے نفسیاتی ماہرین پر آس لگاتے ہیں۔ آپکے خیال میں ہم ایسی معقول مشورت کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں جو ہمارے لئے واقعی مفید ہوگی؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ بائبل ایک اہم حقیقت بیان کرتی ہے جسے ہم سب کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔“‏ یرمیاہ ۱۰:‏۲۳ پڑھیں۔ دی بائبل—‏گاڈز ورڈ اَور مینز؟ صفحہ ۱۸۷ پر کھولیں اور پیراگراف ۹ پڑھیں۔ ”‏یہ کتاب آپ کو یہ سمجھنے میں مدد دیگی کہ خدا کی بادشاہت کے تحت ہمارے تمام مسائل کیسے ختم ہو جائینگے۔ کیا آپ اسے پڑھنا پسند کرینگے؟“‏

۸ اگر آپ‌نے پہلی ملاقات پر راہنمائی کیلئے انسان کی ضرورت پر بات کی تھی تو آپ واپسی ملاقات پر یہ کہتے ہوئے گفتگو جاری رکھ سکتے ہیں:‏

▪ ”‏جب ہم پہلی مرتبہ ملے تھے تو ہم اس بات پر متفق تھے کہ اگر ہم زندگی کے مسائل کے ساتھ کامیابی سے نپٹنا چاہتے ہیں تو ہمیں خدا کی طرف سے راہنمائی کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں، میرا خیال ہے کہ آپ اُن اختتامی بیانات کی قدر کرینگے جو اس کتاب میں درج ہیں جو مَیں نے آپ کے پاس چھوڑی تھی۔ [‏کتاب گاڈزورڈمیں صفحہ ۱۸۹ پر پیراگراف ۱۲-‏۱۳ پڑھیں۔]‏ مَیں خوشی سے آپ کو بِلامعاوضہ گھریلو بائبل مطالعہ کورس کی پیشکش کرتا ہوں اور مَیں آپ کے لئے اسی وقت اس کا مظاہرہ کرنے کے لئے تیار ہوں۔“‏

۹ جب ہم پیروجواں دونوں کو خدا کے کلام اور اپنی زندگیوں میں اسکی راہنمائی کی اہمیت کو سمجھنے میں مدد دیتے ہیں تو یہوواہ ہماری کاوشوں کو برکت دیگا۔—‏زبور ۱۱۹:‏۱۰۵‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں