تھیوکریٹک منسٹری سکول پروگرام برائے ۱۹۹۹ سے فائدہ اُٹھائیں
۱ یسوع ایک باکمال اُستاد تھا۔ لوگ ”اُسکے تعلیم دینے کے طریقے سے حیران“ تھے۔ [مر ۱:۲۲، اینڈبلیو] اگرچہ ہم میں سے کوئی بھی نہ تو اتنی عمدگی سے کلام کر سکتا ہے اور نہ ہی تعلیم دے سکتا ہے جیسےکہ یسوع کرتا تھا تاہم ہم اُسکی نقل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ (اعما ۴:۱۳) اس نشانے کو حاصل کرنے کیلئے تھیوکریٹک منسٹری سکول پروگرام میں ہماری شمولیت ہمیں کلام کرنے اور تعلیم دینے کی مہارتوں کو بہتر بنانے میں مدد دیگی۔
۲ سال ۱۹۹۹ کے دوران تفویض نمبر ۱ آپ زمین پر فردوس میں ہمیشہ زندہ رہ سکتے ہیں یا ”آل سکرپچر از انسپائرڈ آف گاڈ اینڈ بینیفشئل“ پر مبنی ہوگی۔ اگر ہم اس مواد کا پیشگی مطالعہ کرتے ہیں اور پھر ان معلومات کو سکول کے پروگرام میں سنتے ہیں تو ہماری روحانی سمجھ میں مزید اضافہ ہوگا۔ جنہیں ہدایتی تقریر تفویض کی جاتی ہے اُنہیں مواد کو دلچسپ اور مؤثر طریقے سے پیش کرتے ہوئے اسکا عملی اطلاق کرنا چاہئے۔ تفویض نمبر ۳ اور ۴ کتاب خاندانی خوشی، یا بائبل موضوعات برائے گفتگو پر مبنی ہوگی، ان تفویضات کیلئے مواد کے ماخذ میں ردوبدل ممکن ہے۔ سکول اوورسیئر کو تفویضات دینے سے پہلے مواد کا بغور جائزہ لینا چاہئے۔ تمام طالبعلم جنہیں کتاب خاندانی خوشی کے مواد پر مبنی تفویض دی جاتی ہے اُنہیں اپنی خاندانی زندگی میں مثالی ہونا چاہئے۔
۳ مشورت کا اطلاق کریں اور اچھی تیاری کریں: ہر شخص کلام کرنے اور تعلیم دینے کے فن میں مزید بہتری پیدا کر سکتا ہے۔ (۱-تیم ۴:۱۳) اس لئے ہمیں ہمیشہ مشورت پر دھیان دینا چاہئے اور اسے کبھی بھی غیراہم خیال نہیں کرنا چاہئے۔ (امثا ۱۲:۱۵؛ ۱۹:۲۰) اجلاسوں اور میدانی خدمتگزاری میں سچائی کو مؤثر طریقے سے پیش کرنا محض حقائق بیان کرنے یا بےدلی سے صحائف پڑھنے سے زیادہ کا تقاضا کرتا ہے۔ ہمیں اپنے سامعین کے دلوں تک پہنچنے اور اُنکو تحریک دینے کی ضرورت ہے۔ یقین کیساتھ دل سے سچائی کی بابت کلام کرنے سے ہم ایسا کر سکتے ہیں۔ (مقابلہ کریں اعمال ۲:۳۷۔) سکول میں دی جانے والی مشورت ایسا کرنے میں ہماری مدد کرے گی۔
۴ جب آپکو تفویض دی جاتی ہے تو اُن لیاقتوں کی بابت سوچئے جن پر آپکو کام کرنا ہے جیساکہ سکول گائیڈبک میں بیان کِیا گیا ہے۔ غور کریں کہ پہلے دی جانے والی مشورت کے اطلاق کیلئے آپکو کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے موضوع پر اور جو پسمنظر آپ استعمال کرینگے اُس پر غوروخوض کریں، نیز یہ کہ آپ اپنے تفویضشُدہ مواد میں پائے جانے والے صحائف کا اطلاق کیسے کرینگے۔ غور کریں کہ تعلیم اور تحریک دینے کیلئے معلومات کو کیسے بہترین طریقے سے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔—۱-تیم ۴:۱۵، ۱۶۔
۵ اگر آپ سکول میں نام لکھوانے سے خوفزدہ ہیں تو اس کے بارے میں دُعا کریں اور سکول اوورسیئر کو اپنے احساسات سے آگاہ کریں۔ ہر شخص ۱۹۹۹ کے دوران تھیوکریٹک منسٹری سکول میں پیش کئے جانے والے پروگرام سے بھرپور فائدہ اُٹھا سکتا ہے۔