یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏96 ص.‏ 5-‏6
  • سوسائٹی کے عالمگیر کام کیلئے عطیات توسیع میں مدد دیتے ہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سوسائٹی کے عالمگیر کام کیلئے عطیات توسیع میں مدد دیتے ہیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ملتا جلتا مواد
  • خدا کی عطاکردہ ترقی سے خوش ہونا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • سچی پرستش مشرقی یورپ میں فروغ پا رہی ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
  • کنگڈم ہال کا تعمیراتی پروگرام رواں‌دواں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • شاندار ترقی فوری توسیع کا تقاضا کرتی ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
خدم 8/‏96 ص.‏ 5-‏6

سوسائٹی کے عالمگیر کام کیلئے عطیات توسیع میں مدد دیتے ہیں

یسعیاہ ۵۴:‏۲، ۳‏، میں پیشگوئی کے مطابق، تمام زمین پر یہوواہ کی سچی پرستش کی توسیع جاری ہے۔ اس میں براعظم افریقہ کے مختلف ممالک اور قریبی جزائر شامل ہیں۔ گزشتہ دس سالوں کے دوران،‏ انگولا، استوائی گنی، ایتھیوپیا‏،‏ کیمرون، مڈغاسکر، ملاوی،‏ موزمبیق اور ٹوگو جیسے علاقوں میں بادشاہتی کام پر سے پابندی اٹھا لی گئی ہے۔‏ ان اور دیگر علاقوں میں جہاں فصل کٹائی کیلئے تیار ہے، گلئیڈ مشنریوں، منسٹیریل ٹریننگ سکول سے تربیت حاصل کرنے والوں، بیت‌ایل خاندان کے اراکین اور دیگر افراد نے تفویضات قبول کی ہیں۔—‏متی ۹:‏۳۷، ۳۸‏۔‏

ظاہر ہے کہ یہوواہ کی تنظیم میں سچے پرستاروں کی تعداد میں اضافہ سینکڑوں نئے کنگڈم ہالوں کی تعمیر کا تقاضا کرتا ہے۔ اسمبلی ہالوں اور نئی یا توسیع‌کردہ برانچ سہولیات کیلئے منصوبہ‌سازی بھی ضروری رہی ہے۔ ان منصوبوں کے اخراجات کو پورا کرنے کیساتھ نہ صرف افریقہ میں بلکہ دنیا کے دیگر حصوں میں بھی بادشاہتی کام کو مسلسل بڑھانے میں سوسائٹی کے عالمگیر کام کیلئے عطیات میں سے زیادہ‌تر صرف ہو گئے ہیں۔‏

اس ضمیمے کے دو صفحات پر تصاویر اور نقشے آپ کو یہ اندازہ لگانے میں مدد دیتے ہیں کہ سوسائٹی افریقی میدان میں کیا کچھ سرانجام دینے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ جوکچھ دکھایا گیا ہے وہ اُس تعمیر کا کچھ حصہ ہے جوابھی جاری ہے، اور یہ منصوبے جلد شروع ہو جائینگے۔‏

۱۹۹۶ ایئربک میں میدانی خدمت کے چارٹ کو دیکھ کر آپ بہتر سمجھ حاصل کر سکتے ہیں کہ ان ممالک میں پبلشر خدمتگزاری میں کیا کر رہے ہیں۔ بہت سے ممالک میں نمایاں اضافے ہوئے ہیں، اور میموریل کی غیرمعمولی حاضریوں میں ترقی کا امکان واضح ہوا ہے۔ جب ہم اس بات کو ذہن میں رکھتے ہیں کہ دیگر براعظموں میں بادشاہت کی عالمگیر منادی اور شاگرد بنانے کے کام کے ذریعے کیا کچھ انجام پا رہا ہے تو اِسکا ہم پر اچھا اثر ہوتا ہے کہ سچی پرستش کے سلسلے میں مالی مدد کرنے کیلئے ہمیں کیا ہی استحقاق حاصل ہے۔—‏لوقا ۱۶:‏۹؛‏ ۱-‏تیمتھیس ۶:‏۱۸‏۔‏

‎[Picture]‎

قواذولو-‏ناٹل، ساؤتھ افریقہ میں ۹ دن میں تعمیر ہو نے والا کنگڈم ہال

‎[Picture]‎

نائجیریا میں کم لاگت سے تعمیر ہو نے والا کنگڈم ہال

‎[Picture]‎

موزمبیق میں ۱،۵۰۰ نشستوں کا اسمبلی ہال، ۱۹۹۶ کے آخر تک مکمل ہو جائیگا

‎[Picture]‎

موزمبیق برانچ سہولیات، ۱۹۹۶ کے موسمِ‌خزاں میں رہائش کیلئے تیار ہو جائینگی

‎[Picture]‎

سیرالیون برانچ، اِس موسمِ‌گرما میں مکمل کر نے کا منصوبہ

‎[Picture]‎

ماریشس میں چار دیواری کے بغیر اسمبلی ہال، برانچ سہولیات سمیت، ۱۹۹۷ کے موسمِ‌بہار میں مکمل ہوگا

‎[Picture]‎

زیرِتعمیر زمبابوے برانچ

‎[Picture]‎

سینیگال میں زیرِتعمیر نئی برانچ اور چار دیواری کے بغیر اسمبلی ہال

‎[Picture]‎

کینیا کے دارالحکومت، نیروبی میں، نئی برانچ

‎[Picture]‎

مڈغاسکر برانچ جلد مکمل ہو جائیگی

‎[Picture]‎

ملاوی کیلئے تجویزکردہ برانچ عمارات

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں