یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 12/‏96 ص.‏ 7
  • خدا کی عطاکردہ ترقی سے خوش ہونا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدا کی عطاکردہ ترقی سے خوش ہونا
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ملتا جلتا مواد
  • سوسائٹی کے عالمگیر کام کیلئے عطیات توسیع میں مدد دیتے ہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • سچی پرستش مشرقی یورپ میں فروغ پا رہی ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
  • اُنہوں نے بین‌الاقوامی پیمانے پر مسیحی برادری کی خدمت کی
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
  • شاندار ترقی فوری توسیع کا تقاضا کرتی ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
خدم 12/‏96 ص.‏ 7

خدا کی عطاکردہ ترقی سے خوش ہونا

۱ پہلی صدی کے مسیحی سرگرم بادشاہتی مُناد تھے۔ جب ’‏کلیسیائیں روزبروز شمار میں زیادہ ہوتی گئیں‘‏ تو اُنہیں بہت زیادہ خوشی حاصل ہوئی۔ (‏اعمال ۱۶:‏۵‏)‏ ایمانداروں کی کثیر فصل پر منتج اُنکی دلیرانہ منادی ایشیا، یورپ اور افریقہ تک پھیل گئی۔‏

۲ یسوع نے پیشینگوئی کی کہ آخری ایّام میں منادی کا کام ’‏تمام آبادشُدہ زمین اور تمام قوموں‘‏ تک پہنچ جائیگا!‏ (‏متی ۲۴:‏۱۴‏)‏ ۱۹۹۶ کے خدمتی سال کے دوران ہمیں پوری دُنیا سے شاندار اضافوں اور پبلشروں کی انتہائی تعداد کی رپوٹس موصول ہوتی رہیں۔ کئی ایک نئی کلیسیائیں قائم کی گئی ہیں۔ اس تیزترین اضافے نے سینکڑوں نئے کنگڈم ہال اور اسمبلی ہال تعمیر کرنے اور کئی ایک برانچ سہولیات میں توسیع کو ضروری بنا دیا ہے۔‏

۳ اگست ۱۹۹۶ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری نے افریقہ میں کئے جانے والے بہت بڑے تعمیراتی کام کی بابت بیان کِیا۔ اسی طرح کی کارگزاری پورے لاطینی امریکہ میں بھی عروج پر ہے۔ ۱۹۹۶ کے خدمتی سال کیلئے، میکسیکو نے ۴۶۶ نئی کلیسیائیں قائم کرنے کی ضرورت کیساتھ، ۴،۷۰،۰۹۸ پبلشروں کی حیران‌کُن انتہائی تعداد اور اوسطاً ۶،۰۰،۷۵۱ بائبل مطالعوں کی رپورٹ دی ہے!‏ اُنکی برانچ سہولیات کی توسیع کی تکمیل ۱۹۹۹ کے آخر تک متوقع ہے۔ بہت سے دیگر ممالک میں بھی اسی طرح کی ترقی مختلف قسم کے تھیوکریٹک تعمیراتی پروجیکٹس میں کسی بھی طرح کی تاخیر کی اجازت نہیں دیتی۔‏

۴ ہر جگہ تعمیراتی اخراجات بہت زیادہ ہیں اور بہتیرے ممالک میں ہمارے بھائیوں کی مالی عطیات دینے کی استطاعت بہت کم ہے۔ تاہم، یہوواہ کی خدمت کیلئے اپنے غیرمعمولی جذبے کیساتھ، وہ یقیناً روحانی طور پر ترقی کر رہے ہیں اور تعداد میں بڑھ رہے ہیں۔ امثال ۲۸:‏۲۷ ہمیں یقین‌دہانی کراتی ہے کہ ”‏جو مسکینوں کو دیتا ہے محتاج نہ ہوگا۔“‏ ان تعمیراتی اخراجات کو پورا کرنے میں مدد دینے کیلئے ہماری رضامندی مادی چیزوں کی ”‏برابری“‏ پر منتج ہوتی ہے جو سب کو دینے سے حاصل ہونے والی خوشی اور یہوواہ کی عطاکردہ ترقی کو دیکھنے سے حاصل ہونے والی شادمانی کا تجربہ کرنے کے قابل بناتی ہے!‏—‏۲-‏کرنتھیوں ۸:‏۱۴، ۱۵؛‏ اعمال ۲۰:‏۳۵‏۔‏

‎[Picture]‎

زیرِتعمیر یوروگوئے برانچ

‎[Picture]‎

پیراگوئے برانچ

‎[Picture]‎

ایکواڈور برانچ

‎[Picture]‎

زیرِتعمیر میکسیکو توسیع

‎[Picture]‎

ڈومینیکن ریپبلک برانچ

‎[Picture]‎

توسیع کے ساتھ برازیل برانچ

‎[Pictures]‎

لاطینی امریکہ میں سستے مثالی کنگڈم ہال

۱۔ برازیل

۲۔ نکاراگوا

۳۔ چلی

۴۔ کولمبیا

۵۔ میکسیکو

۶۔ برازیل

۷۔ پیرو

۸۔ وینزوایلا

۹۔ میکسیکو

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں