یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏96 ص.‏ 4
  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ملتا جلتا مواد
  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • سن ۲۰۱۰ کا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
خدم 8/‏96 ص.‏ 4

نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام

۱ ستمبر سے شروع کر کے سپیشل اسمبلی ڈے کے نئے پروگرام کا موضوع ہوگا:‏ ”‏یہوؔواہ سے تعلیم پانے والے لوگ بنیں۔“‏ (‏یوحنا ۶:‏۴۵‏)‏ یہوواہ کی طرف سے الہٰی تعلیم مطمئن زندگیاں گزارنے کیلئے واقعی ہماری مدد کرتی ہے۔ یہ ہماری روحانی میراث کیلئے ہمارے اندر گہری قدردانی کو بڑھاتی ہے۔ خوشخبری سننے میں دوسروں کی مدد کرنے کیلئے ہماری کوششیں ہمیں معاشرے کا کارآمد رکن بناتی ہیں۔ یہ سپیشل اسمبلی ڈے اُن برکات پر روشنی ڈالیگا جن سے یہوواہ سے تعلیم پانے والے لوگ لطف اُٹھاتے ہیں۔‏

۲ یہ پروگرام الہٰی تعلیم کے فوائد کا دُنیاوی علم کے خطرات کیساتھ موازنہ کریگا۔ ہم واضح طور پر دیکھیں گے کہ یہوواہ ہمیں بہترین تعلیم کیسے فراہم کرتا ہے—‏اُسکے کلام، بائبل پر مبنی تعلیم۔ پرستش کے تین پہلوؤں پر زور دیا جائیگا جن میں ہم خدا سے تعلیم‌یافتہ ہونے کی خوشی کا تجربہ حاصل کرتے ہیں۔ علاوہ‌ازیں، نوجوانوں کو داؤد اور تیمتھیس جیسی نمایاں بائبل مثالوں کی تقلید کرنے اور اپنی زندگیوں کو روحانی سرگرمیوں کے گرد تعمیر کرنے کی حوصلہ‌افزائی دی جائیگی۔ نیز جب عمررسیدہ اشخاص کی وفاداری پر روشنی ڈالی جاتی ہے تو ہمارے ایمان کو تقویت ملیگی۔ نئے مخصوص‌شُدہ اشخاص جو لائق ٹھہرتے ہیں بپتسمہ پانے کے قابل ہونگے۔ اُنہیں اسمبلی ڈے سے کافی پہلے صدارتی نگہبان کو اِس خواہش کی بابت مطلع کر دینا چاہئے۔‏

۳ سپیشل اسمبلی ڈے کی اہم تقریر کا عنوان ہے، ”‏اُسکی مرضی پوری کرنے کیلئے یہوؔواہ سے تعلیم‌یافتہ۔“‏ یہ ایسی وجوہات کو اُجاگر کرے گی کہ کیوں ہمیں سیکھتے رہنے، ایمان میں مضبوط ہونے اور مسلسل ترقی کرتے رہنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں دوسروں کو ہمیشہ کی زندگی کا باعث بننے والی سچائی کی تعلیم دینے سے یہوواہ کی نقل کرنے کی تاکید کی جائیگی۔ یہ ظاہر کرنے کیلئے حوصلہ‌افزا تجربات بھی شامل کئے جائینگے کہ سوسائٹی کی مطبوعات نے یہوواہ سے تعلیم پانے کیلئے بہتیروں کی کیسے مدد کی ہے۔ یہوواہ کے عالمگیر تعلیمی پروگرام کی صریحی کامرانیوں پر روشنی ڈالی جائیگی۔‏

۴ حاضر ہونے کیلئے یقینی منصوبے بنائیں۔ دلچسپی رکھنے والے تمام اشخاص کی حاضر ہونے کے لئے حوصلہ‌افزائی کریں۔ اپنے عظیم مُعلم سے بہت سی اچھی چیزوں کے متعلق تعلیم پانے کے منتظر رہیں۔—‏یسعیاہ ۳۰:‏۲۰‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں