یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏96 ص.‏ 9-‏10
  • بروشروں کیساتھ بادشاہتی خوشخبری کا اعلان کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بروشروں کیساتھ بادشاہتی خوشخبری کا اعلان کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ملتا جلتا مواد
  • حقیقی طور پر دوسروں کی پرواہ کرنے سے یہوؔواہ کی نقل کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • اپنی خدمتگزاری میں مختلف بروشروں کو استعمال کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • آپ بروشر ”‏خدا کی طرف سے خوشخبری“‏ کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • ایک نئی کتاب پیش کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
خدم 8/‏96 ص.‏ 9-‏10

بروشروں کیساتھ بادشاہتی خوشخبری کا اعلان کریں

۱ سچائی کو جاننا اور ان لوگوں میں شامل ہونا کتنی خوشی کی بات ہے جو سرگرمی سے خوشخبری کی منادی کر رہے ہیں!‏ خدا کی تنظیم سے باہر لوگوں کو بادشاہتی خوشخبری سننے کی اشد ضرورت ہے۔ بادشاہت کے متعلق سچائی کی زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اٹھائیں!‏، ”‏دیکھو!‏ مَیں سب چیزوں کو نیا بنا رہا ہوں،“‏ اور وہ حکومت جو فردوس لائے گی بروشروں میں سادگی سے وضاحت کی گئی ہے۔ وہ خدا کی بادشاہت کے تحت زمین پر زندگی کی واضح تصویرکشی کرتے ہیں، اور وہ ان بادشاہتی حقیقتوں پر قاری کی توجہ مبذول کراتے ہیں جنکی خدا کے کلام میں وضاحت کی گئی ہیں۔ بِلاشُبہ، دلچسپی رکھنے والے ایک شخص کے پاس بروشر چھوڑنا ہمارے کام کا محض آغاز ہی ہے۔ (‏۱-‏کرنتھیوں ۹:‏۲۳‏)‏ آئیے، علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے کتاب میں سے مطالعہ کی پیشکش کرنے کے مقصد کے ساتھ تمام پیشکشوں کی بِلاتاخیر پیروی کریں۔ ہم اگست کے دوران اِس کام کو کیسے سرانجام دے سکتے ہیں؟‏

۲ ‏”‏زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اٹھائیں!‏“‏ بروشر مختصر سی پیشکش کیساتھ پیش کیا جا سکتا ہے۔ جب آپ بروشر کا سرِورق دکھاتے ہیں تو آپ کہہ سکتے ہیں:‏

◼ ”‏مَیں آپ کو ایک ایسی چیز دکھانا چاہونگا جس میں ایک شاندار پیغام موجود ہے۔“‏ زمین پر زندگی بروشر کھولیں، اور پیش‌لفظ کا پہلا پیراگراف پڑھیں۔ اِس کے بعد بیان جاری رکھیں:‏ ”‏یہ اس سوال کا بھی جواب دیتا ہے [‏تصویر نمبر ۸ کے بالائی عنوان پر جائیں]‏:‏ ’‏انسان کیوں مرتا ہے؟‘‏ آپ اس بروشر میں پائی جانے والی تصاویر کا جائزہ لینے اور صحائف پڑھنے کو دلچسپ پائینگے۔ اگر آپ ایسا کرنا چاہتے ہیں تو آپ یہ کاپی رکھ سکتے ہیں۔“‏

۳ ‏”‏زمین پر زندگی“‏ بروشر کی پیشکش کے سلسلے میں واپسی ملاقات کرتے وقت آپ کیا کہیں گے؟ آپ اس رسائی کو استعمال کر سکتے ہیں:‏

◼ زمین پر زندگی بروشر میں تصویر نمبر ۴۹ دکھائیں اور پوچھیں، ”‏کیا یہ خوبصورت تصویر نہیں ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ یہ اس بروشر میں موجود ہے جو مَیں نے پچھلی ملاقات پر آپ کے پاس چھوڑا تھا۔ مَیں آپ سے اگلے صفحے پر دیا گیا سوال پوچھنا چاہوں گا۔“‏ تصویر نمبر ۵۰ پر جائیں اور سوال پڑھیں:‏ ”‏’‏کیا آپ اس خوبصورت فردوس میں ابد تک زندہ رہنا چاہتے ہیں؟‘‏ [‏جواب دینے دیں۔]‏ اگر آپ کی یہ خواہش ہے، تو غور کریں کہ آپ کو جوکچھ کرنا چاہئے اُس کی بابت یہ کیا کہتا ہے:‏ ’‏لہٰذا جو کچھ خدا فرماتا ہے اُس کی بابت اَور زیادہ سیکھیں۔‘‏ [‏یوحنا ۱۷:‏۳ پڑھیں۔]‏ مجھے آپ کے ساتھ بِلامعاوضہ بائبل مطالعہ کر کے خوشی ہو گی۔ کیا آپ اسے پسند کریں گے؟“‏ واپس جانے کے لئے قطعی وقت مقرر کر لیں۔‏

۴ ‏”‏دیکھو!‏ مَیں سب چیزوں کو نیا بنا رہا ہوں،“‏ بروشر پیش کرتے وقت آپ سرِورق کی پوری تصویر دکھانے اور یہ پوچھنے سے آغاز کر سکتے ہیں:‏

◼ ”‏آپ کے خیال میں ساری زمین کے اس طرح دکھائی دینے کے لئے کیا کرنے کی ضرورت ہو گی۔ جواب دینے دیں۔ تصویر کی بعض خصوصیات بیان کریں، جنہیں صفحہ ۳ پر بیان کِیا گیا ہے۔ اِس کے بعد کہیں:‏ ”‏زیادہ‌تر لوگ یہ محسوس کرتے ہیں کہ زمین کو ایسا بنانا ناممکن ہے۔ لیکن خدا کے نزدیک ایسا کرنا ناممکن نہیں ہے۔ [‏پیراگراف ۴۳ کے نکات بیان کریں؛ اور پھر یسعیاہ ۹:‏۶، ۷ پڑھیں۔]‏ خدا نے ایک نئی دنیا لانے کا وعدہ کیا ہے جس میں تمام قوموں کے لوگ شاندار فردوس سے لطف‌اندوز ہونگے۔ مَیں چاہونگا کہ آپ اِس بروشر کو پڑھیں۔ یہ ظاہر کرے گا کہ آپ اور آپکا خاندان خدا کی طرف سے شاندار مستقبل سے کیسے لطف‌اندوز ہو سکتے ہیں۔“‏

۵ واپسی ملاقات پر، آپ یہ وضاحت کرنے کیلئے ”‏دیکھو!‏“‏ بروشر استعمال کر سکتے ہیں کہ بائبل کی بابت سیکھنے کی زیادہ ضرورت کیوں ہے۔ ممکن ہے کہ آپ سرِورق دوبارہ دکھائیں اور کہیں:‏

◼ ”‏جب مَیں نے پہلے آپ کو یہ تصویر دکھائی تھی تو ہم متفق تھے کہ ہم ایسی شاندار دنیا میں رہنا پسند کرینگے۔ اسے ممکن بنانے کے لئے، ہم سب کو کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔“‏ ”‏دیکھو!‏“‏ بروشر کا پیراگراف ۵۲ نکالیں؛ پیراگراف اور یوحنا ۱۷:‏۳ پڑھیں۔ معلومات کو پیراگراف ۵۳ میں مناسب بائبل تعلیم کی بابت تمثیل سے ملائیں، اور اِس کے بعد وضاحت کریں کہ یہوواہ کے گواہ گھر پر آ کر بِلامعاوضہ ایسی تعلیم پیش کرتے ہیں۔ علم کی کتاب استعمال کرتے ہوئے، اپنے مطالعہ کے طریقے کا مظاہرہ کرنے کی پیشکش کریں۔‏

۶ ‏”‏وہ حکومت جو فردوس لائے گی،“‏ بروشر پیش کرتے وقت آپ شاید یہ کہنے سے کوشش کر سکتے ہیں:‏

◼ ”‏مَیں نے بہت سے لوگوں کو یہ کہتے سنا ہے کہ وہ ایسی حکومت کے تحت رہنا پسند کریں گے جو واقعی ان بڑے مسائل کو حل کر سکتی ہے جو آجکل ہمیں درپیش ہیں۔ [‏بے‌روزگاری، بڑھتا ہؤا جرم، یا منشیات کے ناجائز استعمال جیسے مقامی مسائل کا ذکر کریں۔]‏ یہ چیزیں ہمیں اپنے اور اپنے عزیزوں کے مستقبل کی بابت نہایت غیر محفوظ محسوس کرنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔ آپ کے خیال میں کیا کبھی کوئی ایسی حکومت ہوگی جو ان مسائل کو حل کریگی؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ شاید آپ نے دعائے خداوندی کی ہے۔ اگر ایسا ہے، تو کیا آپ جانتے تھے کہ آپ درحقیقت ایک راست حکومت کے لئے دعا کر رہے ہیں؟“‏ حکومت بروشر کے صفحہ ۳ پر جائیں، اور پہلے دو پیراگراف پڑھیں۔ بروشر پیش کریں۔‏

۷ اگر بروشر ”‏وہ حکومت جو فردوس لائے گی‏“‏ پیش کیا گیا تھا تو آپ واپسی ملاقات پر یہ کہتے ہوئے بات‌چیت کا آغاز کر سکتے ہیں:‏

◼ ”‏پچھلی مرتبہ ہم نے ایسی راست حکومت کی ضرورت پر بات‌چیت کی جو انسان کے مسائل حل کر سکے۔ جو بروشر مَیں نے آپ کے پاس چھوڑا تھا وہ خدا کی بادشاہت کی شناخت ہماری واحد اُمید کے طور پر کراتا ہے۔ بعض لوگ سوچتے ہیں کہ وہ حکومت ہماری حالت کو بہتر بنانے کے لئے کیا کر سکتی ہے۔ بائبل ظاہر کرتی ہے کہ مسیح نے پہلے ہی اِس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ جن باتوں میں انسانی رہنما ناکام ہو گئے ہیں وہ ان میں کامیاب ہو گا۔“‏ حکومت بروشر صفحہ ۲۹ پر کھولیں اور آخری چار پیراگراف پڑھیں۔ اِس کے بعد کہیں:‏ ”‏کیا یہ ایک شاندار مستقبل نہیں ہے؟ کیا آپ اسے دیکھنا چاہیں گے؟“‏ جواب دینے دیں۔ یوحنا ۱۷:‏۳ پڑھیں۔ گھریلو بائبل مطالعے کے ذریعے اَور سیکھنے کی حوصلہ‌افزائی کریں۔‏

۸ اگر آپ دوسرے بروشر استعمال کر رہے ہیں تو مندرجہ‌بالا مجوزہ پیشکشوں کو نمونے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے، آپ اپنی ذاتی پیشکشیں تیار کر سکتے ہیں۔ جب آپ بادشاہتی خوشخبری کا اعلان کرتے ہیں تو اچھی تیاری کریں اور یہوواہ کی برکت کے خواہاں ہوں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں