یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏96 ص.‏ 4
  • تیاری—‏کامیابی کی کُنجی

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • تیاری—‏کامیابی کی کُنجی
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ملتا جلتا مواد
  • تیار رہنے سے دوسروں میں ذاتی دلچسپی دکھائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • پیشگی تیاری خوشی لاتی ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
  • ‏”‏ہر نیک کام کے لئے مستعد رہیں“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • اگر یہ نتیجہ‌خیز ثابت ہوتی ہے تو اُسے استعمال کریں!‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
خدم 3/‏96 ص.‏ 4

تیاری—‏کامیابی کی کُنجی

۱ خدمتگزاری کے لئے پیشگی تیاری کسی بھی ایسی ہچکچاہٹ پر قابو پانے کے لئے مدد کریگی جو ایک شخص میدانی خدمت میں حصہ لینے کی بابت محسوس کر سکتا ہے۔ جب آپ دروازوں تک پہنچتے ہیں تو آپکو معلوم ہو گا کہ آپ اصحابِ‌خانہ سے کیا کہنا چاہتے ہیں۔ آپ کو اُن چیلنجوں کی بابت پریشان نہیں ہونا پڑیگا جوکہ پیش آ سکتے ہیں۔ خدمت سے واپس گھر لوٹنے پر، آپ یہ جانتے ہوئے، حوصلہ‌افزائی محسوس کرینگے کہ آپ نے خدمتگزاری میں اچھی کوشش کی تھی۔ جی‌ہاں، مکمل تیاری اپنی منادی اور تعلیمی مہارتوں کو تیز کرنے کی کُنجی ہے۔‏

۲ پولسؔ نے ہمیں اپنے ”‏پاؤں میں صلح کی خوشخبری کی تیاری کے جوتے“‏ پہننے کی تاکید کرنے سے تیار ہونے پر زور دیا۔ (‏افسیوں ۶:‏۱۵‏)‏ اس میں اپنے دل‌ودماغ کو تیار کرنا اور ایک مثبت نقطۂ‌نظر اور رضامندانہ میلان حاصل کرنا شامل ہے۔ جب ہم دوسروں کو سچائی میں شریک کرنے کیلئے تیار ہوتے ہیں تو ہماری محنت، ہمیں خوشی عطا کرتے ہوئے، بادشاہتی پھل کا اجر پائیگی۔—‏اعمال ۲۰:‏۳۵‏۔‏

۳ جس طرح منادی کے کام کے لئے تیاری کریں:‏ ہمیں ایک ایسی پیشکش کا انتخاب کرنا چاہئے جسے ہم آسان محسوس کرتے ہوں، جو شاید ریزننگ بُک میں تجویز کی گئی ہیں اُن میں سے ایک یا پھر اُن میں سے جو ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے آخری صفحہ پر پائی جاتی ہیں۔ اپنے بنیادی نکتے کو اُجاگر کرنے کیلئے آپ جن الفاظ یا جملوں پر زور دینے والے ہیں اُن کا تعیّن کرتے ہوئے، جو صحیفہ آپ استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اُس پر محتاط غوروفکر کریں۔ پیشکش کو زبانی یاد کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، بلکہ، خیال کو ذہن‌نشین کرنا، اسے اپنے الفاظ میں بیان کرنا، اور اسے ایسے انداز میں پیش کرنا بہتر ہوگا جو آپ سمجھتے ہیں کہ سامعین کو دلکش لگے گا۔‏

۴ آپ جو اشاعت پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اُسکا جائزہ لیں، اور چند دلچسپ نکاتِ‌گفتگو کا انتخاب کریں۔ کسی ایسی چیز کو منتخب کریں جسے آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کے علاقے کے لوگوں کیلئے دلچسپی کا باعث ہوگی۔ اس بات پر سوچ‌بچار کریں کہ مختلف اصحابِ‌خانہ—‏ایک مرد، ایک عورت، ایک عمررسیدہ شخص، یا ایک نوجوان—‏کیلئے آپ اپنی پیشکش میں کیسے ردوبدل کر سکتے ہیں۔‏

۵ کیا آپ نے مشقی میقات کو آزما کر دیکھا ہے؟ خاندانی افراد یا دیگر پبلشروں کیساتھ بات‌چیت کرنے کیلئے جمع ہوں کہ کونسی پیشکشیں مؤثر ہو سکتی ہیں، اور پھر اونچی آواز میں اُنکی مشق کریں تاکہ سب اُنہیں اچھی طرح ذہن‌نشین کر لیں۔ حقیقی حالتوں اور اعتراضات کی نقل کرنے کی کوشش کریں جنکا علاقے میں سامنا ہو سکتا ہے۔ ایسی مشق گفتگو میں آپکی روانی کو بہتر بنائیگی، منادی میں آپکے مؤثر ہونے کو بہتر بنائیگی اور آپکے اعتماد کو بڑھائیگی۔‏

۶ اپنی پیشکش کی تیاری کرنے اور مشق کرنے کے علاوہ، آپ کو خود سے یہ بھی پوچھنا چاہئے، ’‏کیا وہ لباس جو مَیں پہننے کا ارادہ رکھتا ہوں خدمتگزاری کیلئے موزوں ہے؟ کیا میرے بیگ میں وہ سب کچھ ہے جسکی مجھے ضرورت ہے بشمول اُس لٹریچر کے جو مَیں استعمال کرنا کا ارادہ رکھتا ہوں؟ کیا یہ اچھی حالت میں ہے؟ کیا میرے پاس میری ریزننگ بُک، اشتہارات، گھرباگھر کے ریکارڈ، اور ایک قلم موجود ہے؟‘‏ پیش‌ازوقت ہوشمندانہ تیاری خدمت میں ایک زیادہ نتیجہ‌خیز دن کا باعث بنے گی۔‏

۷ ایک مرتبہ جب ہم خود کو تیار کرنے کیلئے اپنی حتی‌المقدور کوشش کر لیتے ہیں تو پھر کامیاب ہونے میں ہماری مدد کیلئے ہمیں یہوؔواہ کی روح کیلئے دُعا کرنی چاہئے۔ (‏۱-‏یوحنا ۵:‏۱۴، ۱۵‏)‏ جب ہم ’‏اپنی خدمتگزاری کو پورا کرتے ہیں،‘‏ تو تیاری پر محتاط توجہ دینا ہمارے لئے اپنے کام میں بڑی شادمانی حاصل کرنے پر منتج ہوگا۔—‏۲-‏تیمتھیس ۴:‏۵‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں