پیشگی تیاری خوشی لاتی ہے
۱ میدانی خدمتگزاری میں حصہ لینے سے ہمیں بڑی خوشی حاصل ہوتی ہے۔ (زبور ۸۹:۱۵، ۱۶) بِلاشُبہ، اس خوشی سے پوری طرح لطفاندوز ہونے کے لئے تیاری بنیادی عنصر ہے۔ جتنی اچھی تیاری ہم کرتے ہیں اتنی ہی زیادہ ہم روحانی ترقی حاصل کر سکتے ہیں اور جتنی زیادہ ہم ترقی کرتے ہیں ہمیں اتنی ہی زیادہ خوشی حاصل ہوگی۔
۲ فراہمکردہ آلات کو کام میں لائیں: اپنی تیاری کا آغاز ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے مواد کو پڑھنے اور اُس کا تجزیہ کرنے سے کریں۔ اِس میں اکثر پیشکشیں بڑی سوچبچار کیساتھ تیار کر کے فراہم کی جاتی ہیں جو بادشاہتی پیغام کو آسان اور مؤثر طریقے سے پیش کرنے میں آپکی مدد کرنے کیلئے ترتیب دی جاتی ہیں۔ اس میں آپ ایسی مثالیں دیکھینگے کہ عام اعتراضات پر کیسے قابو پائیں۔ بائبل مطالعہ شروع کرانے کے نصبالعین کیساتھ مؤثر واپسی ملاقات کیلئے واضح خیالات پیش کئے جاتے ہیں۔ آپکو اِن تجاویز میں اِس حد تک ردوبدل کرنے کی آزادی حاصل ہے کہ آپ اُنہیں استعمال کرتے ہوئے آسانی محسوس کریں۔ علاوہازیں، آپکے پاس ریزننگ بک بھی ہے جو ایسے کئی قسم کے تعارفات کے علاوہ قاطعگفتگو کیلئے جوابات بھی فراہم کرتی ہے، یوں آپ کی کئی حالتوں میں زیادہ مؤثر بننے کیلئے مدد ہوتی ہے جنکا آپ سامنا کرتے ہیں۔
۳ جس اشاعت کو آپ پیش کرینگے پہلے اُس کا جائزہ لیں اور دلچسپی پیدا کرنے والے ایک یا دو ایسے جاذبِتوجہ نکات کا انتخاب کریں جو آپ صاحبِخانہ کو دکھا سکتے ہیں۔ اُنکی سوچ کو اُبھارنے والی کوئی ایسی خبر جو آپ نے پڑھی یا سنی ہے شاید آپکو گفتگو شروع کرنے کا موقع فراہم کرے۔ ایسے عام اعتراضات کی توقع کریں جنکا شاید آپکو سامنا کرنا پڑھے نیز ذہن میں ایسے چند خیالات کا تصور بھی کریں کہ آپ کیسے جواب دے سکتے ہیں۔ اِسکے بعد چند منٹ کیلئے اِس بات کی مشق کریں کہ آپ دروازے پر کیسے بات کرینگے۔
۴ ہر خدمتی اجلاس پر حاضر ہوں: جب ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں پیش کی جانے والی تجاویز پر خدمتی اجلاس کے دوران بحث، نظرثانی اور اُنکا مظاہرہ کِیا جاتا ہے تو توجہ سے سنیں۔ ایسے خیالات کو نوٹ کر لیں جن کی بابت آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ اُنہیں اپنی پیشکش میں شامل کر سکتے ہیں۔ بعض ایسی حالتوں کو ذہن میں لائیں جنکا آپ نے میدانی خدمت میں سامنا کِیا ہے اور زیادہ مؤثر طور پر گواہی دینے کے طریقوں کی بابت سوچیں۔ اجلاس سے پہلے اور بعد میں پبلشروں کیساتھ اِن چیزوں کی بابت باتچیت کریں۔
۵ اگر آپ ”ہر نیک کام کے لئے تیار“ ہیں تو آپ یقین کر سکتے ہیں کہ زندگی کی راہ کی تلاش کرنے کے لئے دوسروں کی مدد کرنے میں آپکو زیادہ خوشی اور کامیابی حاصل ہو گی۔—۲-تیم ۲:۲۱۔