تھیوکریٹک خبریں
اؔلبانیہ: اگست کیلئے ۶۰۰ پبلشروں کا رپورٹ دینا مسلسل ۲۸ ویں انتہائی تعداد تھی۔
انگوؔلا: خدمتی سال کے اختتام کے قریب پبلشروں کی ایک نئی انتہائی تعداد ۲۶،۱۲۹ کو پہنچ گئی تھی۔ ریگولر پائنیروں کے سلسلے میں بھی ۱،۳۰۹ کی انتہائی تعداد حاصل ہوئی تھی۔ اگست کے دوران پبلشروں کی اوسط تقریباً ۱۵ گھنٹے اوردو بائبل مطالعے تھے۔
برؔطانیہ: ہم یہ بیان کرتے ہوئے خوش ہیں کہ اگست کے دوران ۱۳۲،۴۴۰ پبلشروں کی ایک نئی انتہائی تعداد حاصل ہوئی تھی۔ یہ گذشتہ خدمتی سال پر ۲ فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔
چؔلی: ماہِاگست کے دوران، ۵۰،۲۸۳ کی کُل تعداد کے ساتھ، پبلشروں کی ایک نئی انتہائی تعداد حاصل ہوئی تھی! پہلی مرتبہ، ۵۰،۰۰۰ کے نشانے کو چُھوا گیا تھا۔ پبلشروں نے میدانی خدمت میں اوسطاً ۱۲ گھنٹے صرف کئے۔ کُل ۶۳،۷۳۲ گھریلو بائبل مطالعے کرائے گئے تھے۔