یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 2/‏96 ص.‏ 5
  • مکاشفہ—‏حقیقی خوشی کی کُنجی

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مکاشفہ—‏حقیقی خوشی کی کُنجی
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ملتا جلتا مواد
  • اُنہیں سمجھنے میں مدد دیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • فوری ضرورت کے احساس کیساتھ خوشخبری پیش کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • اپنی پُرانی کتابوں کا اچھا استعمال کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • خدا کا علم بہت سے سوالوں کا جواب دیتا ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
خدم 2/‏96 ص.‏ 5

مکاشفہ—‏حقیقی خوشی کی کُنجی

۱ مکاشفہ ۱:‏۳ میں یوؔحنا رسول کے الفاظ ہمارے لئے خوشخبری ہیں کیونکہ وہ ہمیں بتاتا ہے کہ خوشی کیسے حاصل کی جائے۔ اُس نے لکھا‏:‏ ”‏اس نبوّت کی کتاب کا پڑھنے والا اور اُس کے سننے والے اور جوکچھ اس میں لکھا ہے اُس پر عمل کرنے والے مبارک ہیں۔“‏ کتاب ریویلیشن—‏اِٹس گرینڈ کلائمکس ایٹ ہینڈ!‏ نے بہت زیادہ خوشی حاصل کرنے میں بہتیروں کی مدد کی ہے۔ اسے دوسروں کو پیش کرنے کیلئے ہمارے پاس اچھی وجہ ہے۔‏

۲ شاید آپ اس سوال کیساتھ گفتگو کا آغاز کر نے کے قابل ہوں:‏

▪ ”‏آپکے خیال میں کیا بائبل میں مکاشفہ کی کتاب سمجھے جانے کے مقصد کیساتھ لکھی گئی تھی یا کیا اسے ہمیشہ ایک سربستہ‌راز رہنا تھا؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ بہتیرے آپ کی طرح سوچتے ہیں۔ غور کریں کہ بائبل مکاشفہ ۱:‏۳ میں کیا کہتی ہے۔ [‏پڑھیں۔]‏لہٰذا مکاشفہ کو سمجھا جا سکتا ہے اور جو علم اس میں پایا جاتا ہے وہ ہمارے لئے خوشی کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ کیونکر ممکن ہے؟“‏ صفحہ ۶ پر پیراگراف ۲ کے خیالات پر نظرثانی کریں اور اسکے بعد بیان کریں:‏ ”‏یہ اشاعت آیت با آیت مکاشفہ کی کتاب پر گفتگو کرتی ہے۔ اسکی پڑھائی واقعی آپ کی طرف سے وقت کی مستحق ہے۔ آپ کے پاس یہ کاپی چھوڑنے سے مجھے خوشی ہوگی۔“‏

۳ چونکہ بہتیرے اپنی مادی ضروریات کو پورا کر نے کے سلسلے میں فکرمند ہیں، اسلئے ہو سکتا ہے کہ یہ کچھ دلچسپی پیدا کرے:‏

▪ ”‏آپکے خیال میں ہماری سب سے بڑی ضرورت کیا ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ بہتیرے ایسے ہیں جو اس بات کے قائل ہیں کہ ہمیں اَور زیادہ مادی اشیاء کی ضرورت ہے۔“‏ صفحہ ۷۳ پر کھولیں اور بکس بعنوان ”‏مادہ‌پرستی بمقابلہ حکمت“‏ میں پیش‌کردہ خاص نکات کا اعادہ کریں۔ بات‌چیت کو یوں جاری رکھیں:‏ ”‏یہ ظاہر کرتا ہے کہ مادی چیزوں پر بہت زیادہ توجہ دی جا رہی ہے؛ ہمیں اپنی روحانی ضروریات کی بابت زیادہ فکرمند ہونا چاہئے۔ درحقیقت ہمیں جس چیز کی ضرورت ہے وہ حقیقی علم ہے۔ لیکن کس چیز کی بابت علم؟“‏ یوحنا ۱۷:‏۳ کو پڑھیں اور وضاحت کریں کہ کیسے خدا کی بابت علم ہمیشہ کی زندگی کا باعث بن سکتا ہے۔ کتاب پیش کریں اور دوبارہ واپس آنے کی پیشکش کریں اور ظاہر کریں کہ یہ کیسے نوعِ‌انسان کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کیلئے خدا کے مقصد کی بابت حیرت‌انگیز معلومات آشکارا کرتی ہے۔‏

۴ چونکہ دُنیا میں بہتیرے تکلیف کی بابت پریشان ہیں تو آپ اسے آزما سکتے ہیں:‏

▪ ”‏مَیں جس کسی سے بات‌چیت کرتا ہوں وہ مستقبل کی بابت پریشان ہے۔ دُنیا کے بعض رہنما محسوس کرتے ہیں کہ ہم امن کے ایک نئے دَور کے قریب ہیں۔ آپ اسکی بابت کیسا محسوس کرتے ہیں؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ انسان کی تمام‌تر کوششوں کے باوجود، عالمگیر تشدد اور تکلیف میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بائبل ان مسائل کا واحد مستقل حل آشکارا کرتی ہے۔ [‏پڑھیں ۲-‏پطرس ۳:‏۱۳‏۔ صفحہ ۳۰۲ کی تصویر پر کھولیں اور وضاحت کریں کہ کیسے خدا کی آسمانی بادشاہت اس زمین پر ابدی امن اور سلامتی لائیگی۔]‏ یہ اشاعت آپکو یہ سمجھنے میں مدد دیگی کہ آپ کیسے اُن لوگوں کے اس نئے معاشرے کا حصہ بن سکتے ہیں جو خدا کی بادشاہتی حکمرانی کے تحت ہمیشہ کی زندگی سے لطف‌اندوز ہونگے۔“‏

۵ اگر آپکی ملاقات کسی ایسے شخص سے ہوتی ہے جو مصروف ہے اور آپکو مختصراً بات کرنی پڑتی ہے تو آپ یہ کہہ سکتے ہیں:‏

▪ ‏”‏چونکہ آپ کے پاس وقت بہت کم ہے، اسلئے مَیں آپکے پاس یہ اشتہار بعنوان [‏موزوں اشتہار منتخب کریں]‏ چھوڑنا چاہونگا۔ اسے پڑھنے کیلئے مَیں آپکی حوصلہ‌افزائی کرتا ہوں۔ اگلی مرتبہ جب مَیں آؤنگا تو مَیں یہ جاننا پسند کرونگا کہ آپ اسکی بابت کیا سوچتے ہیں۔“‏

۶ اپنا لٹریچر پیش کرتے وقت، لوگوں پر یہ ظاہر کریں کہ ہم مطبوعات کی کتنی زیادہ قدر کرتے ہیں۔ یہ اُس خوشی میں اضافہ کریگا جس کا تجربہ وہ مکاشفہ کی حیرت‌انگیز پیشینگوئیوں کی سمجھ حاصل کرنے سے کرینگے۔—‏امثال ۳:‏۱۳‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں