یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏96 ص.‏ 2
  • کتاب علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے پیش کرنا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کتاب علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے پیش کرنا
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ملتا جلتا مواد
  • خدا کا علم بہت سے سوالوں کا جواب دیتا ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • ‏”‏ہمیشہ کی زندگی یہ ہے“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ہمیشہ کی زندگی کا باعث بننے والے علم کو پھیلانا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • میدانی خدمت کیلئے مجوزہ پیشکشیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
خدم 1/‏96 ص.‏ 2

کتاب علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے پیش کرنا

۱ جب نئی کتاب، علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے، ریلیز ہوئی تو ہم بہت خوش ہوئے تھے!‏ اسے لوگوں کو جلدازجلد سچائی کے درست علم سے واقف ہونے میں مدد دینے کیلئے ترتیب دیا گیا ہے۔ جنوری میں ہمیں اپنے علاقے کے اندر اس کتاب کو پیش کرنے کا پہلا موقع حاصل ہوگا۔ دلچسپی کو اُبھارنے کیلئے ہم کیا کہہ سکتے ہیں؟‏

۲ یہ ہے ایک پیشکش جو ایسے شخص کی توجہ حاصل کر سکتی ہے جسکا خدا پر ایمان کمزور پڑ چکا ہے:‏

◼ ”‏بہت سے لوگوں نے خدا پر ایمان رکھتے ہوئے پرورش پائی ہے لیکن اب اُنہیں معلوم ہوا ہے کہ اُنکا ایمان پہلے جیسا نہیں رہا۔ آپ کے خیال میں اسکی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ کائنات کے عجائب‌وغرائب پر غور کرنے سے خدا پر ہمارا ایمان مضبوط ہو جاتا ہے۔ [‏پڑھیں زبور ۱۹:‏۱‏۔]‏ وہ شخص جس کے قوانین ان اجرامِ‌فلک پر اثرانداز ہوتے ہیں اُس نے ہمارے لئے بھی بیش‌قیمت ہدایت مہیا کی ہے۔ [‏پڑھیں زبور ۱۹:‏۷-‏۹‏۔]‏ یہ آیات اس بات پر زور دیتی ہیں کہ خدا اور اُسکے مقاصد کی بابت وہ سب کچھ سیکھنا کتنا اہم ہے جو ہم سیکھ سکتے ہیں۔ [‏صفحات ۴ اور ۵ کی تصویر پر توجہ مبذول کرائیں اور تصویری عبارت پڑھیں۔]‏ اگر آپ اس خاص علم سے مستفید ہونا پسند کرینگے تو مجھے آپ کے پاس یہ کتاب چھوڑ کر خوشی ہوگی۔“‏

۳ کسی حالیہ پریشان‌کُن واقعہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے، آپ کہہ سکتے ہیں:‏

◼ ”‏غالباً آپ نے اسکی بابت سنا ہوگا [‏واقعہ کا ذکر کریں]‏۔ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آیا خدا واقعی اُس ناانصافی اور دُکھ کی بابت فکرمند ہے جو ہم اپنے اِردگِرد دیکھتے ہیں یا پھر خود بھی اُس کا تجربہ کرتے ہیں؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ بائبل ہمیں یقین دلاتی ہے کہ خدا ہمیں پیار کرتا ہے اور یہ کہ وہ مصیبت کے اوقات میں ہماری مدد کریگا۔“‏ زبور ۷۲:‏۱۲-‏۱۷ کے حصوں کو پڑھیں۔ کتاب کو صفحہ ۷۰ پر کھولیں، اور یہ واضح کریں کہ یہ کتاب، علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے، اُس سوال کا جواب دیتی ہے جو لاکھوں اشخاص نے پوچھا ہے، خدا دُکھ کی اجازت کیوں دیتا ہے؟ ”‏آپ اس سوال کیلئے بائبل کے جواب کو بہت تسکین‌بخش پائینگے۔ مَیں یہ کتاب آپ کے پاس چھوڑنا چاہونگا تاکہ آپ خود اسکی بابت پڑھ سکیں۔“‏

۴ اگر آپ ایک ماں یا باپ سے ملتے ہیں تو آپ خاندان پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیں:‏

◼ ”‏زیادہ‌تر والدین اس بات سے متفق ہیں کہ ایک خوشحال خاندانی زندگی کو برقرار رکھنے کی کوشش میں بہت سے مسائل ہیں۔ آپ کن کو زیادہ سنگین رکاوٹیں خیال کرتے ہیں؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ ہم میں سے زیادہ‌تر اپنی حتی‌المقدور کوشش کرتے ہیں لیکن عموماً ہم اُس اعانت کی قدر کرتے ہیں جو بہتر نتائج حاصل کرنے میں ہماری مدد کریگی۔ بائبل عمدہ مشورہ دیتی ہے۔ [‏کلسیوں ۳:‏۱۲،‏ ۱۸-‏۲۱ کے حصوں کو پڑھیں۔]‏ بائبل اس موضوع پر بہت کچھ کہتی ہے، جیساکہ اس کتاب کے ۱۵ باب بعنوان ’‏ایک ایسا خاندان تعمیر کرنا جو خدا کو عزت دیتا ہے‘‏ میں بیان کِیا گیا ہے۔ یہ اس بات کو ظاہر کرتے ہوئے بائبل میں دی گئی مشورت پر نظرثانی کرتی ہے کہ ازدواجی دباؤ سے کسطرح چھٹکارا حاصل کِیا جائے اور اپنے بچوں کو درپیش مسائل سے کسطرح نپٹا جائے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اسے پڑھکر لطف‌اندوز ہونگے۔“‏

۵ اگر آپ کسی مختصر سی بات کو ترجیح دیتے ہیں تو آپ اسے آزما سکتے ہیں:‏

◼ ”‏کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ہم کیوں بوڑھے ہوتے اور مرتے ہیں؟ اس کتاب کا باب ۶ موت کی وجہ اور جسطرح خدا اسے ختم کریگا اُسکی وضاحت کرتا ہے۔ بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ خدا نے اُن لوگوں کیلئے ہمیشہ کی زندگی کا وعدہ کِیا ہے جو اُس سے محبت کرتے ہیں۔ [‏پڑھیں یوحنا ۱۷:‏۳‏۔]‏ اگر آپ اسکی بابت پڑھنا پسند کرینگے تو آپ کتاب کو نہایت روشن‌خیالی عطا کرنیوالی پائینگے۔“‏

۶ اگر ہم خوب تیار ہیں تو ہم دوسروں کے سامنے ’‏نوشتوں کا بھید کھولنے‘‏ کیلئے اس کتاب کو ایسے طریقے سے استعمال کرینگے جو اُنکے لئے بڑی خوشی کا باعث ہوگا!‏—‏لوقا ۲۴:‏۳۲‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں