تھیوکریٹک منسٹری سکول برائے ۱۹۹۶ سے مستفید ہوں—حصہ ۱
۱ کیا آپ نے ”تھیوکریٹک منسٹری سکول جدوَل برائے ۱۹۹۶“ کیساتھ مہیاکردہ ہدایات کو پڑھ لیا ہے؟ کیا آپ نے بعض تبدیلیوں پر غور کِیا؟ تفویض نمبر ۳ بائبل ٹاپکس فار ڈسکشن پر مبنی ہوگی۔ تفویض نمبر ۴ ریزننگ بُک پر مبنی ہوگی۔
۲ تفویضات برائے طالبعلم: اگر تفویض نمبر ۴ ایک بہن کو دی گئی ہے۔ جب یہ ریزننگ بُک پر مبنی ہو تو منظر میں گھرباگھر یا غیررسمی گواہی شامل ہونی چاہئے۔ جب بائبل ٹاپکس فار ڈسکشن پر مبنی ہو تو اسے ایک واپسی ملاقات یا ایک گھریلو بائبل مطالعے کے طور پر پیش کِیا جانا چاہئے۔ اسے بہت کارآمد ثابت ہونا چاہئے۔
۳ اگر منظر گھریلو بائبل مطالعے کا ہے تو دونوں بہنیں بیٹھ سکتی ہیں۔ مختصر تعارفی تبصرے کرتے ہوئے براہِراست مطالعہ شروع کر دیں۔ خاتونِخانہ کا کردار حقیقتپسندی سے ادا کِیا جانا چاہئے۔ اور جس قدر وقت اجازت دے حوالہشُدہ صحائف کو دیکھا اور پڑھا جا سکتا ہے۔ بہن کو چاہئے کہ سوالات کیساتھ اور استعمالشُدہ صحائف پر استدلال کرکے خاتونِخانہ کی دل کی بات کہلوانے سے تعلیم دینے کے فن کو کام میں لائے۔
۴ اُسوقت کیا کِیا جانا چاہئے اگر تفویض میں اُس سے کہیں زیادہ صحائف کا حوالہ دیا گیا ہے جوکہ پانچ منٹ میں زیرِبحث لائے جا سکتے ہیں؟ اُن کلیدی آیات کا انتخاب کریں جو مرکزی نکات کو اُجاگر کرتی ہیں۔ اگر صرف چند ایک صحائف ہیں تو بنیادی نکات پر زیادہ مفصل گفتگو کی جا سکتی ہے۔
۵ اگر ہم سکول میں فراہمکردہ تربیت سے بھرپور فائدہ اُٹھاتے ہیں تو ہم اُس طریقے سے ”کلام کی منادی“ کرنے کے زیادہ اہل ثابت ہونگے جو ”تعلیم کے“ عمدہ ”[فن]“ کا مظاہرہ کرتا ہے۔—۲-تیمتھیس ۴:۲۔