یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏96 ص.‏ 4
  • دلیری کے ساتھ کلام کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • دلیری کے ساتھ کلام کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏’‏خدا کا کلام دلیری سے سنائیں‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
  • یسوع مسیح کی طرح دلیری سے مُنادی کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
  • ہر جگہ خوشخبری کی منادی کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • دلیری سے خدا کا کلام سناتے رہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
خدم 1/‏96 ص.‏ 4

دلیری کے ساتھ کلام کریں

۱ حالیہ برسوں کے دوران بعض علاقوں میں پبلشر لوگوں کیساتھ اُن کے گھروں پر بات‌چیت کرنے کو انتہائی مشکل پا رہے ہیں۔ بہتیرے رپورٹ دیتے ہیں کہ جب گھرباگھر ملاقاتیں کی جاتی ہیں تو اُن کے علاقے میں لوگوں کی اکثریت گھر پر نہیں ملتی۔ نتیجتاً، صرف‌شُدہ زیادہ‌تر وقت بے‌پھل رہ جاتا ہے۔‏

۲ سالوں پہلے جمعہ کے دِن، جسے عام طور پر آرام کا دِن خیال کِیا جاتا تھا، زیادہ‌تر لوگ گھر پر مِل جایا کرتے تھے۔ دستورات بدل گئے ہیں۔ آجکل لوگوں کا ملازمتوں پر کام کرنا، خریداری جیسی خاندان کی ضروریات کی دیکھ‌بھال کرنا، یا تفریح میں مصروف ہونا بھی جو اُنہیں گھر سے باہر لے جاتی ہے، معمول کی بات ہے۔ اسلئے جمعہ کے دِنوں پر بھی لوگوں سے گھرباگھر رابطہ قائم کرنا ایک مسئلہ بن گیا ہے۔‏

۳ جب لوگ گھر پر نہیں ہوتے تو اس کا صاف طور پر یہ مطلب ہے کہ وہ کسی دوسری جگہ پر ہیں۔ چونکہ ہمارا مقصد لوگوں سے بات‌چیت کرنا ہے، کیوں نہ اُن سے بات‌چیت کی جائے جنہیں ہم—‏سڑک پر، بازار میں یا کام کی جگہ پر ملتے ہیں۔ یہ پولسؔ کا دستور تھا کہ ”‏جو بھی ملتے تھے،“‏ اُنہیں گواہی دے۔ (‏اعمال ۱۷:‏۱۷‏)‏ اُسوقت یہ گواہی دینے کا ایک پھلدار طریقہ ثابت ہوا اور یہ ہمارے زمانے میں بھی گواہی کا پھلدار طریقہ ہے۔‏

۴ جب ہم گھرباگھر جاتے ہیں تو ہم عموماً لوگوں کو اتفاقاً پاس سے گزرتے ہوئے یا شاید کسی کا انتظار کرتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ ایک خوشگوار دِن پر، ہو سکتا ہے کہ وہ پارک کے کسی بنچ پر بیٹھے ہوں۔ ہو سکتا ہے کہ گفتگو کا آغاز کرنے کے لئے ہمیں صرف ایک ہمسایہ‌پرور مسکراہٹ اور ایک دوستانہ سلام ہی کی ضرورت ہو۔ اگر وہ قریب ہی رہتے ہیں تو ہم یہ بھی ذکر کر سکتے ہیں کہ ہم غالباً اُنکے گھر پر اُن سے نہیں مِل سکے اور اب ہم خوش ہیں کہ ہمیں اُن سے گفتگو کرنے کا یہ موقع حاصل ہوا ہے۔ تھوڑی سی اَور زیادہ دلیری دکھانے میں پہل کرنے سے، بہتیروں نے بااجر تجربات سے لطف اُٹھایا ہے۔‏

۵ دلیری نتائج حاصل کرتی ہے:‏ ایک بھائی نے بیان کِیا کہ وہ ایسے لوگوں تک رسائی کرتا ہے جو بس کے انتظار میں کھڑے ہوں، بیکار اِدھر اُدھر گھوم رہے ہوں یا اپنی کار میں بیٹھے ہوں۔ ایک پُرتپاک مسکراہٹ اور خوش‌باش آواز کے ساتھ، وہ ایک بامروّت ہمسائے کی طرح رسائی کرتا ہے جو محض ملاقات کا متمنی ہے۔ اس طریقے سے اُس نے نہ صرف بہت زیادہ لٹریچر پیش کِیا ہے بلکہ اُس نے بہت سے بائبل مطالعے بھی شروع کئے ہیں۔‏

۶ ایک اَور بھائی اور اُس کی اہلیہ گھرباگھر ملاقات کر رہے تھے جب اُن کی ملاقات ایک خاتون سے ہوئی جو سبزیوں اور کریانہ کا ایک بڑا تھیلا اُٹھائے ہوئے جا رہی تھی۔ اُنہوں نے خاندان کی ضروریات کی دیکھ‌بھال کرنے میں اُس کی مستعدی کی تعریف کرتے ہوئے، اُس کے ساتھ گفتگو کا آغاز کِیا۔ ”‏لیکن کون“‏ اُنہوں نے سوال کِیا ”‏بنی‌آدم کی ضروریات کو پورا کر سکتا ہے؟“‏ اس چیز نے خاتون کی دلچسپی کو اُبھارا۔ ایک مختصر سی گفتگو اُس کے گھر پر مدعو کئے جانے کا باعث بنی، جہاں ایک بائبل مطالعہ شروع کر دیا گیا۔‏

۷ پس اگلی دفعہ جب آپ گھرباگھر کی گواہی دے رہے ہوں، خواہ جمعہ یا ہفتے کے کسی دوسرے دِن پر، اور آپ دیکھتے ہیں کہ لوگ گھر پر نہیں تو کیوں نہ تھوڑی سی اَور دلیری کریں اور اُن لوگوں سے گفتگو کریں جو ہمیں ملتے ہیں—‏سڑک پر یا کسی دوسری جگہ پر؟ (‏۱-‏تھسلنیکیوں ۲:‏۲‏)‏ آپ کی خدمتگزاری مزید پھلدار ہو سکتی ہے اور آپ کو اپنی خدمت سے بہت زیادہ خوشی کا تجربہ ہوگا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں