یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 10/‏95 ص.‏ 14
  • بامقصد واپسی ملاقاتیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بامقصد واپسی ملاقاتیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • ملتا جلتا مواد
  • واپسی ملاقاتیں بائبل مطالعوں پر منتج ہوتی ہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • معنی‌خیز واپسی ملاقاتوں کے ذریعے نشوونما کو تحریک دیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • اپنے رسالوں کا بہترین استعمال کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • واپسی ملاقاتیں کرنے کے لئے دلیری حاصل کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
خدم 10/‏95 ص.‏ 14

بامقصد واپسی ملاقاتیں

۱ واپسی ملاقات کرتے وقت، آپکو کوئی ایسا صحیفہ استعمال کرنا چاہئے جو اُس بائبل موضوع کی بابت جس پر آپ نے پچھلی مرتبہ گفتگو کی تھی اُس شخص کے علم میں اضافہ کریگا۔‏

۲ رسالے کی پیشکشوں پر واپسی ملاقاتیں کرنے کے نصب‌العین میں سے ایک میگزین روٹ بنانا ہے۔ اِسطرح کی ایک سادہ پیشکش مؤثر ہو سکتی ہے:‏

▪ ”‏مجھے اُمید ہے کہ آپ نے مینارِنگہبانی کے مضمون سے استفادہ کِیا ہوگا جو مَیں نے آپ کے پاس چھوڑا تھا اور جس نے وضاحت کی کہ کیوں ہمیں اچھے دنوں کی اُمید کرنی چاہئے۔ آج مَیں جاگو!‏ بروشر کا ایک مضمون لایا ہوں، جو بیان کرتا ہے کہ ’‏جب بیماری بالکل نہ رہے گی۔‘‏ یہ ایک عمدہ وعدہ ہے، کیا ایسا نہیں ہے؟“‏ آپ یہ کہنے سے بات کو جاری رکھ سکتے ہیں:‏ ”‏اِس وعدے کی بابت مزید جاننے کی غرض سے، آپ صفحہ ۱۲ پر اِس مضمون کو پڑھ سکتے ہیں۔ مہربانی سے اِس رسالے کو قبول فرمائیں اور خدا کے کلام میں پیش‌کردہ ٹھوس اُمید سے حوصلہ‌افزائی پائیں۔“‏ پھر وضاحت کریں کہ آپ اگلے شمارے لیکر اور خدا نے فرمانبردار نوعِ‌انسان کے لئے جو وعدہ کِیا ہے شاید اُس پر مزید بات‌چیت کرنے کے لئے دوبارہ آئینگے۔ یاد رکھیں ہر مرتبہ جب آپ رسالے چھوڑتے ہیں تو آپ واپسی ملاقات کی رپورٹ دے سکتے ہیں۔‏

۳ اگر آپ نے مضمون ”‏اچھے دن قریب ہیں“‏ (‏مینارِنگہبانی، اکتوبر)‏ پیش کِیا تھا تو آپ کہہ سکتے ہیں:‏

▪ ”‏اگر یہاں کوئی معاشی اور معاشرتی مسائل نہ ہوں تو زمین پر زندگی کیسی ہوگی؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ مجھے موقع دیں تاکہ آپ کو دکھاؤں کہ خدا نے کیا کچھ کرنے کا وعدہ فرمایا ہے۔“‏ زبور ۷۲ میں سے متعلقہ آیات پڑھیں، اور بیان کریں کہ جب یہاں زمین پر خدا کی مرضی پوری ہوگی تو حالتیں کیسی ہونگی۔ جس چیز کی بابت یسوؔع نے اپنے شاگردوں کو دُعا کرنا سکھائی تھی وہ اُس شخص کو یاد دلائیں جیسے‌کہ متی ۶:‏۹، ۱۰ میں مرقوم ہے۔ یسوؔع کے الفاظ کے مفہوم پر استدلال کرنے میں اُس کی مدد کریں۔ اگر حقیقی دلچسپی پائی جاتی ہے تو آپ مینارِنگہبانی یا جاگو!‏ (‏انگریزی)‏ کے لئے سالانہ چندے کی پیشکش کر سکتے اور مزید گفتگو کے لئے واپس آنے کے انتظامات کر سکتے ہیں۔‏

۴ اگر آپ مضمون ”‏سب کے لئے کامل صحت“‏ (‏جاگو!‏ اکتوبر)‏ پر مزید گفتگو کرنے کیلئے واپس گئے ہیں تو آپ کچھ اسطرح آغاز کر سکتے ہیں:‏

▪ ”‏پچھلی مرتبہ جب میں آیا تھا تو ہم نے بیماری کی بابت بات‌چیت کی تھی۔ جیساکہ آپ نے جاگو!‏ کے مضامین سے بِلاشُبہ نوٹ کِیا ہوگا، سائنسدانوں کے پاس ایک بیماری سے پاک‌صاف دُنیا کے اندر زندہ رہنے میں ہماری مدد کے سلسلے میں پیش کرنے کے لئے بہت ہی کم اُمید ہے۔ لیکن جو کچھ بائبل وعدہ کرتی ہے آپ کا اُس کی بابت کیا خیال ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ بائبل ظاہر کرتی ہے کہ انسان کے لئے خدا کے ذہن میں کہیں زیادہ بہتر چیز ہے۔“‏ پھر یوحنا ۱۷:‏۳ پڑھیں، اور وضاحت کریں کہ علم حاصل کرنا کیسے ابدی زندگی کا باعث بن سکتا ہے۔ اِس موقع پر آپ ایک گھریلو بائبل مطالعے کی پیشکش کرنے یا ایک اَور بائبل مباحثے کا بندوبست کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔‏

۵ بائبل مطالعہ شروع کرانا ہماری خدمتگزاری میں ایک اہم نشانہ ہے۔ شاید آپ نے اُس شخص کے ساتھ کئی ملاقاتیں کی ہوں جس نے رسالے قبول کئے ہیں۔ کیوں نہ آئندہ جب آپ جائیں تو اِس رسائی کو استعمال کریں؟:‏

▪ ”‏لوگ مذہب اور جدید زندگی میں اِسکی قدروقیمت کے بارے میں بہت سے مختلف نظریات رکھتے ہیں۔ جس وجہ سے خدا نے بدکاری کو اجازت دے رکھی ہے یا جس وجہ سے ہم بوڑھے ہوتے اور مرتے ہیں اُس کی بابت متضاد اعتقادات پائے جاتے ہیں۔ بعض لوگ یہ جاننا چاہینگے کہ کیسے دُعا کریں اور خدا کی شنوائی حاصل کریں۔“‏ بائبل مطالعے کی مطبوعات میں سے کسی ایک کو ایسے موضوع پر کھولیں جو آپ محسوس کرتے ہیں کہ صاحبِ‌خانہ کو دلچسپ معلوم ہوگا، اور مختصراً مظاہرہ کریں کہ مطالعہ کیسے کرایا جاتا ہے۔‏

۶ یہوؔواہ بامقصد خدا ہے۔ آئیے اکتوبر کے دوران بامقصد واپسی ملاقاتیں کرنے سے اُسکی نقل کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں