تھیوکریٹک خبریں
کیوؔبا: حال ہی میں کیوؔبا کی حکومت نے سوسائٹی کے ایک نمائندے کو بطور زون اوورسیئر کیوؔبا کا دورہ کرنے کی اجازت دی۔ سرکٹ اور ڈسٹرکٹ اوورسیئروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اب بھائی ۱۵۰ تک کے گروپوں میں اکٹھے ہونے کے قابل ہیں۔ وہ اِس بات کی قدر کرتے ہیں کہ اب وہ اضافی آزادی سے استفادہ کرتے ہیں اور یہ کہ بیتایل ہوم دوبارہ سے کیوؔبا میں یہوؔواہ کے گواہوں کے مرکز کے طور پر استعمال کِیا جا سکتا ہے۔