خدا کے کلام کے مُعلم بنیں—بروشروں کو استعمال کرتے ہوئے
۱ یہوؔواہ کے ہر مخصوصشُدہ خادم کی ذمہداری ہے کہ دوسروں کو خدا کے کلام کی تعلیم دینے کے کام میں حصہ لے۔ اِس ذمہداری کی سنجیدگی اُس وقت واضح ہو جاتی ہے جب ہم اِس بات کی قدر کرتے ہیں کہ آسمان اور زمین کا کُل اختیار رکھنے والے ہی نے ہمیں حکم دیا ہے کہ ”سب قوموں کو شاگرد بناؤ . . . تعلیم دو۔“ (متی ۲۸:۱۸-۲۰) لہٰذا، خوشخبری کی منادی کرنے میں شریک ہونا اِس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم سکھانے والے بنیں!—۲-تیمتھیس ۲:۲۔
۲ اگست کے دوران بروشروں کو پیش کرتے وقت ہم اپنی تعلیم دینے کی مہارتوں کو استعمال کر سکتے ہیں۔ ہم اِن میں سے کچھ دلچسپ صحیفائی خیالات کا انتخاب کر سکتے ہیں اور چند ایسے تبصرے تیار کر سکتے ہیں جو گفتگو کا آغاز کرنے میں ہماری مدد کرینگے۔
۳ ”کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟“ بروشر پیش کر تے وقت آپ کہہ سکتے ہیں:
▪ ”ہم نے آپکے بہت سے ہمسایوں کیساتھ ملاقات کی ہے اور یہ معلوم ہوا ہے کہ وہ جُرم، دہشتگردی، اور تشدد میں شدید اضافے کی بابت فکرمند ہیں۔ آپکے خیال میں، کیوں یہ اتنا بڑا مسئلہ بن گیا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] یہ بات ہمارے لئے خاص دلچسپی کی حامل ہے کیونکہ بائبل پیشگوئی کرتی ہے کہ ایسا واقع ہوگا۔ [پڑھیں ۲-تیمتھیس ۳:۱-۳۔] نوٹ فرمائیں کہ یہ ’آخری ایّام‘ میں وقوعپذیر ہونا ہے۔ یہ اس بات کی دلالت کرتا ہے کہ کسی چیز کا خاتمہ ہونے والا ہے۔ آپکے خیال میں یہ کیا ہے؟“ جواب دینے دیں۔ صفحہ ۲۲ کھولیں، تصویر پر توجہ دلائیں اور اُس صفحہ پر حوالہشُدہ ایک یا دو صحائف پر باتچیت کریں۔ اس بات کی وضاحت کرنے کیلئے بعدازاں واپس آنے کے انتظامات کریں کہ کیوں ہم یہ مانتے ہیں کہ یہ برکات بالکل قریب ہیں۔
۴ ”وٹ از دی پرپز آف لائف—ہاؤ کین یو فائنڈ اِٹ؟“ بروشر پیش کرتے وقت آپ شاید اِس رسائی کو استعمال کرنا چاہیں:
▪ ”بہتیرے لوگ زندگی میں ایک حقیقی مقصد تلاش کرنے کی کوشش میں مشکل کا تجربہ کرتے ہیں۔ جبکہ چند ایک کچھ محدود خوشی سے لطفاندوز ہوتے ہیں، زیادہتر ایسی زندگیاں گزارتے ہیں جو مایوسی اور دُکھ سے بھری پڑی ہیں۔ آپکے خیال میں کیا خدا نے ہمارے لئے اِسی طریقے سے زندہ رہنے کا قصد کِیا تھا؟ [جواب دینے دیں۔] بائبل ظاہر کرتی ہے کہ خدا چاہتا ہے کہ ہم اِس طرح کی دُنیا میں زندگی بسر کریں۔“ صفحہ ۲۱ کی تصویر پر توجہ دلائیں اور پھر صفحات ۲۵ اور ۲۶، پیراگراف ۴-۶ پر جائیں اور اُس نے جو وعدہ کِیا ہے اُسکی وضاحت کریں۔ اپنی واپسی پر گفتگو کیلئے یہ سوال اُٹھائیں: ”ہم کیسے یہ یقین رکھ سکتے ہیں کہ خدا اپنے وعدوں کو پایۂتکمیل تک پہنچائے گا؟“
۵ آپ سامنے والے اور پچھلے صفحے پر پوری تصویر دکھا کر اور یہ کہہ کر ”زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اُٹھائیں“ بروشر پیش کر سکتے ہیں:
▪ ”کیا آپ خوشباش لوگوں سے معمور اِس طرح کی دُنیا میں زندہ رہنا پسند کرینگے؟ [جواب دینے دیں۔] بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ خدا لوگوں سے محبت کرتا ہے اور یہ چاہتا ہے کہ وہ اِس زمین پر خوشی سے ہمیشہ تک زندہ رہیں۔“ تصویر نمبر ۴۹ پر جائیں اور حوالہشُدہ صحیفائی آیات میں سے کوئی ایک پڑھیں۔ پھر، تصویر نمبر ۵۰ پر توجہ دلائیں اور وضاحت کریں کہ اگر ہم اِس فردوس میں زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں کیا کچھ کرنا ہوگا۔ واپس آنے اور یہ گفتگو کرنے کی پیشکش کریں کہ یسوؔع مسیح پر ایمان رکھنا اتنا اہم کیوں ہے۔
۶ یہوؔواہ اُس وقت خوش ہوتا ہے جب ہم ’اپنی تعلیم پر توجہ دینے سے‘ اپنی ’ترقی ظاہر‘ کرتے ہیں۔ (۱-تیمتھیس ۴:۱۵، ۱۶) ہمارے بروشر ”کسی بہتر چیز کی بابت خوشخبری“ سننے کے خواہشمند لوگوں کی مدد کرنے کی ہماری کاوشوں میں ہمارے لئے حقیقی مدد کا باعث ہو سکتے ہیں۔—یسعیاہ ۵۲:۷، اینڈبلیو۔