یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏95 ص.‏ 12
  • کامیاب واپسی ملاقاتیں مؤثر تعلیم کا تقاضا کرتی ہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کامیاب واپسی ملاقاتیں مؤثر تعلیم کا تقاضا کرتی ہیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • ملتا جلتا مواد
  • حقیقی طور پر دوسروں کی پرواہ کرنے سے یہوؔواہ کی نقل کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • بروشروں کیساتھ بادشاہتی خوشخبری کا اعلان کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • آپ بروشر ”‏خدا کی طرف سے خوشخبری“‏ کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • دکھائی جانے والی تمام دلچسپی کیلئے حقیقی فکرمندی ظاہر کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
خدم 8/‏95 ص.‏ 12

کامیاب واپسی ملاقاتیں مؤثر تعلیم کا تقاضا کرتی ہیں

۱ واپسی ملاقاتیں ہماری میدانی خدمتگزاری کا ایک اہم اور پُرمسرت حصہ ہیں۔ ہمیں دلچسپی رکھنے والے اشخاص کیساتھ دوبارہ ملاقات کرنے کیلئے کیوں مستعد ہونا چاہئے؟ شاگرد بنانے کے اِس کام کے ذریعے یہوؔواہ کے نام کو مشہور کِیا گیا اور عزت بخشی گئی ہے اور زندگی کی راہ پانے کیلئے خداترس لوگوں کی مدد کی گئی ہے۔ (‏۲-‏کرنتھیوں ۲:‏۱۷–‏۳:‏۳‏)‏ اِن دونوں باتوں کی پہچان کو کہ یہوؔواہ کے نام کی تقدیس اور دیگر لوگوں کی زندگیاں اُلجھی ہوئی ہیں ہمیں واپس جانے سے قبل اچھی طرح تیاری کرنے کی تحریک دینی چاہئے۔‏

۲ ایک اچھا اُستاد پہلے سے ڈالی ہوئی بنیاد پر تعمیر کرنے میں طالبعلم کی مدد کرتا ہے۔ جیسے کہ ایک سکول ٹیچر طالبعلموں کے روزانہ حاصل‌کردہ علم کی بنیاد پر تعمیر کرتا ہے اُسی طرح ہمیں بھی عموماً اُسی موضوع پر مزید تبصروں کیساتھ اپنی پہلی ملاقات کی پیروی کرنی چاہئے۔ یہ خیال کے تسلسل اور ترقی‌پسندانہ سوچ پر منتج ہوتا ہے۔‏

۳ جب آپ ”‏کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے“‏ بروشر پیش کرنے کے بعد واپس جاتے ہیں تو شاید آپ اِسے مؤثر پائیں:‏

▪ ”‏اپنی پچھلی ملاقات پر، ہم بائبل میں بیان‌کردہ ’‏آخری ایّام‘‏ اور ہمارے لئے انکا جو مطلب ہے اُس پر گفتگو کر رہے تھے۔ شاید آپ سوچیں کہ ہم کیسے جانتے ہیں کہ ہم آخری ایّام میں رہ رہے ہیں۔ (‏۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱‏)‏ یسوؔع کے شاگرد اس سوال کا جواب حاصل کرنے کے آرزومند تھے۔ [‏پڑھیں متی ۲۴:‏۳‏۔]‏ اپنے جواب میں، یسوؔع نے ایسی حالتوں کا ذکر کِیا جو آجکل ہم اپنے اِردگِرد دیکھتے ہیں۔ اِس میں دُکھ اور تشدد شامل ہیں جو پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئے۔“‏ اس نشان کی خصوصیت کو اُجاگر کریں جس پر صفحہ ۲۰ پر پیراگراف ۳ اور ۴ میں بات‌چیت کی گئی ہے۔ اگر جوابی‌عمل اچھا ہے تو صفحہ ۲۰ پر پیراگراف ۵ تا ۸ میں نشان کی دیگر خصوصیات کو اُجاگر کریں۔ واپس آنے اور بروشر کے سرِورق پر اُٹھائے گئے سوالات کے جواب دینے کی پیشکش کریں۔‏

۴ ‏”‏وٹ از دی پرپز آف لائف—‏ہاؤ کین یو فائنڈ اِٹ؟“‏ بروشر میں دلچسپی کی پیروی کرنے کیلئے آپ کہہ سکتے ہیں:‏

▪ ”‏زندگی میں ہمارے مقصد کی بابت اپنی گفتگو کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے مَیں بہت آرزومند رہا ہوں۔ میرا خیال ہے کہ ہم دونوں اس بات سے متفق ہیں کہ خدا نے ہمارے لئے اِس زمین پر خوشحال اور پُرامن حالتوں میں زندہ رہنے کا قصد کِیا تھا نہ کہ اِس افراتفری میں جسکا ہم آجکل تجربہ کرتے ہیں۔ کیا آپ سوچتے ہیں کہ وہ اپنا وعدہ پورا کریگا؟“‏ جواب دینے دیں۔ یسعیاہ ۵۵:‏۱۱ پڑھیں اور پھر صفحہ ۳۰ پر پیراگراف ۲۵ تا ۲۷ کے خیالات پر گفتگو کریں۔ زندگی میں ایک قابلِ‌قدر مقصد تلاش کرنے کے بہترین طریقے کے طور پر ذاتی بائبل مطالعے کا مشورہ دیں۔‏

۵ ‏”‏زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اُٹھائیں!‏“‏ بروشر میں ظاہرکردہ گزشتہ دلچسپی کی پیروی کرنے کیلئے آپ اِسے دوبارہ دکھا سکتے اور کہہ سکتے ہیں:‏

▪ ”‏ہم نے اِس خوبصورت دُنیا کی بابت گفتگو کی تھی جسکی تصویرکشی اِس بروشر کے سرِورق پر کی گئی ہے۔ مَیں آپکو بتانا چاہتا ہوں کہ اُن لوگوں کے لئے یسوؔع مسیح پر ایمان اتنا اہم کیوں ہے جو وہاں پر زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں۔“‏ ۴۱ نمبر تصویر پر جائیں اور یسعیاہ ۹:‏۶ پڑھیں۔ فرمانبرداری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ۶۲ نمبر تصویر کا حوالہ دیں اور یوحنا ۳:‏۱۶ پڑھیں۔ وضاحت کریں کہ یہوؔواہ کے گواہ یہ سیکھنے میں لوگوں کی مدد کر رہے ہیں کہ بائبل کا مطالعہ کرنے سے اور اِسکی مشورت کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کرنے سے ایمان کا مظاہرہ کیسے کِیا جائے۔‏

۶ ہر واپسی ملاقات کے بعد، اپنی اثرپذیری کو بہتر بنانے کے ارادہ سے اِسکا جائزہ لیں۔ خود سے پوچھیں:‏ کیا میرے ذہن میں کہنے کیلئے کوئی واضح بات تھی؟ کیا مَیں نے بائبل پر توجہ مرکوز رکھی تھی؟ کیا مَیں نے پہلی ملاقات پر ڈالی گئی بنیاد پر تعمیر کی تھی؟ کیا میری پیشکش بائبل مطالعے پر منتج ہونے کیلئے تیار کی گئی تھی؟ مثبت جوابات یقین‌دہانی کراتے ہیں کہ آپ خدا کے کلام کے اچھے اُستاد بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں