یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 6/‏95 ص.‏ 2
  • مسیح نوجوانوں کیلئے بطور نمونہ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مسیح نوجوانوں کیلئے بطور نمونہ
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ خود کو دستیاب رکھ سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • کیا آپ کے لئے یہ بہترین پیشہ ثابت ہو سکتا ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
  • کیا آپ بطور ایک پائنیر کے یہوواہ کی خدمت کر سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • کُل‌وقتی خدمت کی خوشیاں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
خدم 6/‏95 ص.‏ 2

مسیح نوجوانوں کیلئے بطور نمونہ

۱ ایک طویل بائبل مباحثے کے بعد، ایک نوجوان نے بیان کِیا:‏ ”‏مَیں یسوؔع مسیح کی پُرزور شخصیت سے متاثر تھا۔ یہی وہ لیڈر ہے جس پر مَیں بھروسہ کر سکتا ہوں۔“‏ یہ بات سیاستدانوں یا سپورٹس اور کھیل‌تماشوں کی عظیم شخصیات کی بابت نہیں کہی جا سکتی۔ سچے مسیحی اُن کو نمونوں کے طور پر خیال نہیں کرتے جو کھلم‌کھلا دُنیاوی معیاروں اور غیرمسیحی طرزِزندگی کو اپناتے ہیں۔—‏زبور ۱۴۶:‏۳، ۴‏۔‏

۲ نوجوان لوگوں کو اعتماد دلایا جا سکتا ہے کہ جب وہ یسوؔع مسیح پر ایمان لاتے ہیں تو وہ خود کو خدا کی بھیڑوں کے طور پر پیش کرتے ہیں اور یسوؔع اُنہیں جانتا ہے۔ اچھا چرواہا اُن کی فکر رکھتا ہے۔ (‏یوحنا ۱۰:‏۱۴، ۱۵،‏ ۲۷‏)‏ نوجوان جو اپنے نمونے کے طور پر مسیح کی پیروی کرتے ہیں مبارک ہیں۔‏

۳ ایک بھائی جو اب بروکلن بیت‌ایل میں خدمت کرتا ہے اُس نے آٹھ سال کی عمر ہی سے خدمت کے اِس استحقاق کو نصب‌العین بنایا۔ جب وہ بڑا ہوا تو اُس کی حوصلہ‌افزائی کی گئی کہ بیت‌ایل خدمت کو مسیح کے نمونے کی پیروی کرنے کے لئے ایک عملی طریقے کے طور پر خیال کرے۔ اُس کے والدین اور سفری نگہبانوں نے اِسے اُس کے سامنے رکھا۔ تیار ہونے میں اُس کی مدد کرنے کے لئے، اُنہوں نے اُس کی حوصلہ‌افزائی کی کہ وہ گھر میں کام انجام دیتے ہوئے، کنگڈم‌ہال کی دیکھ‌بھال میں مدد کرتے ہوئے، اور خدمتگزاری میں مہارتیں پیدا کرتے ہوئے، بیت‌ایل خاندان کے رکن کی طرح تندہی سے کام کرے۔ اب سالہا سال تک بیت‌ایل خدمت سے لطف اُٹھانے کے بعد وہ شکرگزار ہے کہ جب وہ جوان ہو رہا تھا تو اُس نے مسیح کے نمونے کی نقل کرنے کی کوشش کی۔‏

۴ یسوؔع نے دُنیاوی پیشے کی جستجو نہ کی؛ اُس نے خدمتگزاری کا انتخاب کِیا۔ جب ایک جوان بہن سکول سے فارغ‌التحصیل ہوئی تو وہ پائنیر خدمت کرنا چاہتی تھی لیکن جزو وقتی ملازمت نہ ہونے کی وجہ سے ہچکچاتی رہی۔ وہ سوچتی رہی:‏ ’‏پہلے مَیں کوئی ملازمت تلاش کرونگی، پھر مَیں پائنیر خدمت کیلئے اپنی درخواست دونگی۔‘‏ ایک بزرگ نے توجہ دلائی کہ وہ جتنی زیادہ دیر انتظار کرے گی، کُل‌وقتی ملازمت اتنی ہی اچھی لگے گی کیونکہ اسے قبول کرنے سے روکنے کیلئے اُس کے پاس کوئی چیز نہیں ہوگی۔ اُس نے بیان کِیا:‏ ”‏مَیں نے یہوؔواہ سے میری راہنمائی کرنے کی خاطر اُس کی روح کیلئے دُعا کی۔“‏ اُس نے بِلاتوقف امدادی پائنیر کے طور پر اندراج کروایا اور بعد میں ایک ریگولر پائنیر بن گئی۔ اسکے تھوڑی دیر بعد، اُسے ایک معیاری ملازمت مل گئی جس نے اُسکے پائنیر جدوَل کیلئے گنجائش پیدا کر دی۔‏

۵ یسوؔع نے ہر ایک کے سامنے دلیری کے ساتھ بادشاہتی پیغام کا اعلان کِیا۔ (‏متی ۴:‏۲۳‏)‏ نوجوان مسیحی بھی دوسروں کی دھمکیوں سے نہ ڈرتے ہوئے، منادی میں دلیر ہونا سیکھ سکتے ہیں۔ ایک ۱۴ سالہ گواہ نے رپورٹ دی:‏ ”‏سکول میں ہر کوئی مسیحی کے طور پر میرے نقطۂ‌نظر سے واقف ہے۔ .‏ .‏ .‏ وہ اِس سے اتنی اچھی طرح واقف ہیں کہ اگر مَیں خدمتگزاری میں حصہ لیتے وقت کسی ہم‌جماعت سے ملتا ہوں تو مَیں شرم محسوس نہیں کرتا۔ ساتھی طالبعلم عام طور پر سنتے ہیں، اور اکثر اوقات وہ لٹریچر قبول کرتے ہیں۔‏

۶ مسیح کے نمونے پر غوروخوض کرنا نوجوان لوگوں کی مدد کر سکتا ہے کہ اپنے مستقبل کی بابت دانشمندانہ فیصلے کریں۔ دُنیاوی حصول کی کوشش میں حد سے زیادہ مشغول رہنے کی بجائے، وہ یہوؔواہ کی خدمت میں گرمجوشی دکھاتے ہوئے ’‏اپنے خالق کو یاد کرتے‘‏ ہیں۔ (‏واعظ ۱۲:‏۱‏)‏ یسوؔع مسیح کی طرح، وہ ”‏باپ کی محبت“‏ پیدا کر رہے ہیں جو دُنیا کی طرف سے پیش کی جانے والی کسی بھی چیز سے کہیں زیادہ اچھی برکات لاتی ہے۔ پُرانی دُنیا کے ساتھ ہی ”‏مِٹ جانے“‏ کی بجائے، وہ ’‏ابد تک قائم رہنے“‏ کی آس رکھ سکتے ہیں۔—‏۱-‏یوحنا ۲:‏۱۵-‏۱۷‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں