سوالی بکس
▪ ہم اجلاسوں پر نہایت مؤثر طریقے سے کیسے تبصرہ کر سکتے ہیں؟
ہم ہفتہوار کلیسیائی اجلاسوں پر اکٹھے جمع ہونے کے منتظر رہتے ہیں۔ وہاں پر ہمارے پاس اپنے ایمان کا اظہار کرنے اور اپنے تبصرے کرنے کے ذریعے دوسروں کی حوصلہافزائی کرنے کا موقع ہوتا ہے۔ (امثال ۲۰:۱۵؛ عبرانیوں ۱۰:۲۴،۲۳) ہمیں تبصرہ کرنے کو ایک استحقاق کے طور پر خیال کرنا چاہئے اور باقاعدہ حصہ لینے کی کوشش کرنی چاہئے۔ ہم یہ کام نہایت مؤثر طور پر کیسے کر سکتے ہیں؟
تیاری پہلا قدم ہے۔ قبلاز وقت مواد کو پڑھنا اور اُس پر غوروخوض کرنا اہم ہے۔ جو کچھ پیش کِیا جا رہا ہے اسکے اصلی مفہوم کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ اگرچہ موضوع پر شاید پہلے بھی باتچیت کی جا چکی ہے، جو نکات پیش کئے جاتے ہیں اُن میں سے تفصیل سے بیانکردہ یا بہتر طور پر پیشکردہ مواد کو تلاش کریں۔ مواد کے مجموعی موضوع کو ذہن میں رکھیں۔ ایک اشاعت سے تبصرے تیار کرتے وقت جو کہ بائبل کی ایک کتاب کے گہرے مطالعے کو نمایاں کرتی ہے، جیسے ریویلیشن کلائمکس بُک، تو یہ دیکھنے کی کوشش کریں کہ کیسے ایک خاص آیت اردگرد کی آیات سے واسطہ رکھتی ہے۔ اِن تجاویز پر عمل کرنا آپ کی سوچنے کی صلاحیت کو ابھارے گا۔ یہ اچھے تبصرے تیار کرنے اور اپنی شرکت سے خوشی حاصل کرنے میں آپکی مدد کریگا۔
بہترین تبصرے مختصر، سادہ الفاظ میں بیانکردہ، اور مطالعہ کی جانے والی اشاعت پر مبنی ہوتے ہیں۔ پہلے تبصرہ کرنے والے کو چاہئے کہ دیگر نکات کو مزید تبصروں کے لئے چھوڑتے ہوئے، براہِراست جواب دے۔ طویل، بےربط تبصروں سے گریز کریں جو زیادہ وقت لیتے ہیں اور دوسروں کو حصہ لینے سے روکتے ہیں۔ اپنا تبصرہ اشاعت سے لفظبہلفظ پڑھنے کی بجائے، اپنا اظہار اپنے الفاظ میں کریں۔ امدادی تبصروں میں حوالہشُدہ صحیفائی آیات میں احاطہکردہ نکات کو شامل کِیا جا سکتا ہے۔ جو کچھ دوسرے کہتے ہیں اُسے غور سے سنیں تاکہ آپ کسی بھی غیرضروری دہرائی سے گریز کر سکیں۔
اپنے ہاتھ کو کئی بار کھڑا کرنا اچھا ہے لیکن ہر پیراگراف پر نہیں۔ ہم نوعمروں کو تبصرہ کرنے میں حصہ لینے کی دعوت دیتے ہیں۔ اگر آپ تبصرہ کرنے کی بابت متذبذب ہیں تو آپ قبلازوقت کنڈکٹر کے علم میں لا سکتے ہیں کہ آپ کس پیراگراف پر تبصرہ کرنا پسند کریں گے، اور غالباً وہ آپ کو ایسا کرنے کا موقع فراہم کرنے کے قابل ہوگا۔
ہم سب کو کلیسیائی اجلاسوں پر کچھ حصہ لینے کی سنجیدہ کوشش کرنی چاہئے جس میں سامعین کی شرکت شامل ہے۔ یاد رکھیں، ایسے اجلاسوں کی کامیابی کا انحصار بڑی حد تک ہماری رضامندی اور تبصرہ کرنے میں مؤثر ہونے پر ہے۔—زبور ۲۶:۱۲۔