آپ بھی اچھے تجربات سے لطفاندوز ہو سکتے ہیں!
بعض پبلشروں کے پاس ہمیشہ کسی اچھی ملاقات یا واپسی ملاقات کی بابت جو انکے لئے بیحد خوشی کا باعث ہوئی ہے، بیان کرنے کے لئے دلچسپ اور حوصلہافزا تجربات ہوتے ہیں۔ اچھے تجربات عام طور پر اتفاقاً رونما نہیں ہوتے۔ زیادہتر مستعد اور مسلسل کوشش کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ ضروری طور پر وہ ان پبلشروں تک ہی محدود نہیں ہوتے جو روانی سے کلام کرتے یا زیادہ لائق ہوتے ہیں۔
ذیل میں چند ایسی باتیں ہیں جو ان میں دیکھی گئی ہیں جنہیں زیادہ کامیابی حاصل ہوئی ہے: (۱) وہ باقاعدہ بنیادوں پر میدانی خدمت میں حصہ لیتے ہیں، عموماً ہفتے میں کئی مرتبہ، جو انہیں دلچسپی لینے والے اشخاص سے رابطہ قائم کرنے کے بیشمار مواقع کی یقیندہانی کراتا ہے؛ (۲) پہلے ہی سے یہ نتیجہ اخذ نہ کرتے ہوئے کہ اصحابِخانہ جوابیعمل نہیں دکھائینگے، وہ اِن کیلئے مثبت میلان رکھتے ہیں؛ (۳) جو سنتے ہیں ان کیلئے پُرتپاک، مخلص دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے وہ دوستانہ طرزِعمل رکھتے ہیں؛ (۴) وہ واپسی ملاقاتوں اور اسکے ساتھ ساتھ جو گھر پر نہیں ملتے انکے پاس واپس جانے کے لئے مستعد اور مستقلمزاج ہوتے ہیں؛ اور (۵) وہ بائبل مطالعے شروع کرانے کا نصبالعین رکھتے ہیں۔
اپنی کارگزاری کا تجزیہ کرنے کے بعد شاید آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کیسے اس طرح کے اَور زیادہ خوشگوار تجربات سے لطفاندوز ہو سکتے ہیں جو خدمتگزاری کو پھلدار اور اطمینانبخش بنانے کیلئے بہت کچھ کرتے ہیں۔