بروقت بادشاہتی خبر کا دنیا بھر میں تقسیم کِیا جانا
۱ جمعہ، ۲۸ اپریل، کو جاذبِتوجہ مضمون ”جھوٹے مذہب کا خاتمہ نزدیک ہے“ پر ایک خاص عوامی تقریر پیش کی جائے گی۔ اس دن اجلاس کے اختتام پر، سوچ کو ترغیب دینے والا ایک چار صفحاتی بادشاہتی خبر (اشتہار) ریلیز کیا جائیگا۔ جس بروقت پیغام پر یہ مشتمل ہے اسے ۲۹ اپریل سے لیکر ۱۹ مئی تک تین ہفتوں کے دوران پوری دنیا میں تقسیم کِیا جائے گا۔
۲ دنیا کے تمام حصوں میں، لوگ پریشان ہیں۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ وہ کہاں رہتے ہیں، مشکلات نے ان کے ناک میں دم کیا ہوا ہے۔ جو کچھ واقع ہو رہا ہے اُس کی بابت خلوصدلی سے فکر رکھنے والے اشخاص کے لئے بادشاہتی خبر حقیقی دلچسپی کا باعث ہوگا کیونکہ یہ انسان کے لئے قابلِاعتماد راہنمائی کے سرچشمے کے طور پر اُن کی توجہ خدا کے کلام پر دلائیگا۔ (زبور ۱۱۹:۱۰۵) ہم سب بادشاہتی خبر کی ایک کاپی حاصل کرنے کے منتظر ہیں جب یہ ۲۸ اپریل کو ریلیز کیا جاتا ہے۔ اس دوران، اس زوردار سہہفتہ مہم کی تیاری کے لئے بہت کچھ کِیا جانا ہے۔
۳ پُرجوش شرکت کر نے کے لئے سب کی حوصلہافزائی کریں: کون کام میں حصہ لے سکتے ہیں؟ یقیناً ہر ایک جو پہلے ہی سے پبلشر ہے ایسا کرنے کا متمنی ہوگا! اُن بائبل طالبعلموں کی بابت کیا ہے جو باقاعدگی سے کلیسیائی اجلاسوں پر حاضر ہوتے ہیں؟ بعض کافی عرصہ سے ہمارے ساتھ رفاقت رکھتے ہیں اور مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔ اگر وہ اپنی زندگیاں صحیفائی اصولوں کی مطابقت میں لے آئے ہیں تو کیا وہ بادشاہتی مُنادوں کے طور پر شمار کئے جانے کے لائق ہیں؟ بائبل مطالعہ کرانے والا پبلشر طالبعلم سے اس معاملہ پر باتچیت کر سکتا ہے، اور اگر طالبعلم میدانی خدمت میں شرکت کا خواہاں ہے تو دو بزرگ اپنی خدمت کو پورا کر نے کے لئے منظم (انگریزی) کتاب کے ۹۸ اور ۹۹ صفحات کے مواد کا اس کے ساتھ اعادہ کرینگے۔ اسے جتنی جلدی ممکن ہو کیا جانا چاہئے تاکہ وہ جو غیربپتسمہیافتہ پبلشروں کے طور پر لائق ٹھہرتے ہیں اس مہم میں بھرپور حصہ لے سکیں۔ ایسے بائبل طالبعلم جو فیالحال غیربپتسمہیافتہ پبلشر ہونے کے لائق نہیں ہیں ان کی رشتےداروں اور واقفکاروں میں اس بروقت اشتہار کو تقسیم کرنے کی حوصلہافزائی کی جا سکتی ہے۔—نیز دیکھیں مینارنگہبانی یکم جون، ۱۹۸۹ صفحہ ۱۷۔
۴ یہ کام مشکل نہیں ہے؛ ہر کوئی حصہ لے سکتا ہے۔ خاندانی ہفتہوار بائبل مطالعے کے حصہ کے طور پر، والدین اس اشتہار کے ساتھ مشقی سیشن شامل کر سکتے ہیں اس طرح خاندان کے تمام افراد بادشاہتی خبر کو گھرباگھر پیش کرنے کے لئے اچھی طرح تیار ہوں گے۔ عام طور پر ایک سادہ سی پیشکش بہترین ہے۔ مختصر تعارف کے بعد، صاحبِخانہ کو بادشاہتی خبر پیش کریں، اور اِسے پڑھنے کے لئے اس کی حوصلہافزائی کریں۔ جب صاحبِخانہ دلچسپی ظاہر کرتا ہے تو اس کا ریکارڈ رکھیں تاکہ آپ دلچسپی کو بڑھانے کے لئے واپس جا سکیں۔ (۱-کرنتھیوں ۳:۶، ۷) کامیابی کی کُنجی سادہ، اچھی طرح تیارشُدہ پیشکش کا ہونا ہے۔
۵ اپریل اور مئی کے دوران ”کرنے کیلئے بہت کام“ ہوگا۔ اگلے مہینے کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمہ بعنوان ”خداوند کے کام میں افزائش کرنا“ میں مزید معلومات فراہم کی جائینگی۔—۱-کرنتھیوں ۱۵:۵۸، اینڈبلیو.