بادشاہت کا کلام—اس کے مطلب کو سمجھنا
۱ بیج بونے والے کی اپنی تمثیل میں، یسوؔع نے کہا کہ ”اچھی زمین“ پر گِرنے والا بیج اُس شخص کی تصویرکشی کرتا ہے جو ”کلام کو سنتا اور سمجھتا ہے۔“ (متی ۱۳:۲۳) بادشاہت کی بابت سننے کے بعد، کیا ہم نے اسے ”سمجھ“ لیا ہے؟ یہ ہماری زندگیوں پر کتنا اثر ڈالتا ہے؟ یہ ظاہر کرتے ہوئے کہ ہم نے پیغام کو سمجھ لیا ہے، کیا ہم نے بادشاہتی مفادات کو پہلا درجہ دیا ہے؟
۲ بادشاہتی پیغام کی صحیح سمجھ ذاتی مطالعے کا تقاضا کرتی ہے۔ ہمیں مہیاکردہ روحانی خوراک پر غوروخوض کرنے کیلئے وقت نکالنے کی ضرورت ہے۔ مینارِنگہبانی کی تیزی سے کی جانے والی پڑھائی ایک مزیدار اور غذائیت والے کھانے کو جلدبازی سے حلق سے اُتارنے کی مانند ہے۔ کیا آپ روحانی خوراک کو پوری توجہ دینے کے لئے وقت نکالتے ہیں؟ زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے لئے، ایک محرک اور صحتبخش روحانی بھوک کا ہونا ضروری ہے۔ اگر انکی کمی ہے تو دوسری سرگرمیاں ذاتی مطالعہ کے فوائد کو کم کر سکتی یا اس وقت کو ضائع کر سکتی ہیں جسکی ہمیں اس کے لئے ضرورت ہے۔ ایک اچھے مطالعے کے جدوَل کے پابند رہنا آسان نہیں۔ اگرچہ یہ اوّلیتوں کے محتاط توازن کا تقاضا کرتا ہے، حاصل ہونے والی روحانی دولت انمول ہے۔—امثال ۳:۱۳-۱۸؛ کلسیوں ۱:۲۷۔
۳ روزانہ صحائف کی جانچ کرنا ہمیں ہر روز بادشاہت کے بارے میں مثبت، تعمیری خیالات پر غور کرنے میں مدد دیتا ہے۔ وہ جو ”روحانی ضرورت سے باخبر“ ہیں ہر روز آیت اور تبصرہ پڑھنے کے لئے چند منٹ نکالنے کا منصوبہ بناتے ہیں۔ (متی ۵:۳) بہتیری آیات بادشاہت کے مختلف پہلوؤں کی وضاحت کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر نومبر ۲۲، ۱۹۹۴ کی آیت نے متی ۱۳:۴ کو نمایاں کیا تھا۔ تبصرے نے بادشاہتی امید کا ذکر کیا اور ہمیں رشتہداروں اور پڑوسیوں کے ساتھ نقصاندہ رفاقت کے خطرات کی یاددہانی کرائی۔ یہ حقیقت کہ پوری دنیا کے بیتایل ہومز میں، ہر کام کے دن پر صبح ۱۵ منٹ روزانہ کی آیت پر باتچیت ہوتی ہے جو اکٹھے ہو کر روزانہ کی آیت پر غوروخوض کرنے کی سنجیدگی اور فوائد پر زور دیتی ہے۔ کیا آپ کا خاندان اپنے روزانہ کے معمول میں اسی طرح کے غوروخوض کو شامل کرتا ہے؟
۴ جیسے جیسے آپ بادشاہت کے لئے قدردانی میں بڑھیں گے، دوسروں کو بادشاہتی پیغام میں شریک کرنے کا جذبہ اور زیادہ ہوتا جائے گا۔ مینارِنگہبانی ور جاگو! وہ چیز فراہم کرتے ہیں جسے اُس ذہنی ایندھن سے تشبِیہ دی جا سکتی ہے جو ہمارے ذہنوں کو نئی، تازہترین معلومات بہم پہنچاتا ہے۔ دنیا کو خدا کی بادشاہت کی جس قدر ضرورت ہے یہ ہمیں اُسکی بابت خوب باخبر رہنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ ایسے روحانی اشخاص بننے میں ہماری مدد کرتے ہیں جن میں ”مسیح کی عقل ہے۔“ (۲-کرنتھیوں ۲:۱۵، ۱۶) یہ سب ہماری اُمید کو مضبوط کر سکتا اور بادشاہتی امید میں دوسروں کو شریک کرنے کیلئے ہمارے جوش کو بڑھا سکتا ہے۔—۱-پطرس ۳:۱۵۔
۵ یہ نہایت اہم ہے کہ ہم ذاتی طور پر بادشاہتی پیغام کی سمجھ حاصل کریں۔ بادشاہت وہ ذریعہ ہے جسے خدا اپنی حاکمیت کو سربلند کرنے، شرارت کا خاتمہ کرنے، اور ایک نئی دنیا—فردوس—لانے کے لئے استعمال کریگا۔ یسوؔع نے ہمیں حکم دیا کہ اسکو اپنی زندگیوں میں پہلا درجہ دیں۔ اسکی حکمرانی کے تحت رہنے کے لئے ہمیں ضرور بھیڑخصلت رعایا ہونا چاہئے۔ (متی ۶:۱۰، ۳۳) اسکی برکات سے لطف اٹھانے کے لئے اپنے موقع سے پورا پورا فائدہ اٹھائیں۔