یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏95 ص.‏ 3-‏8
  • ۱۹۹۵ ڈسٹرکٹ کنونشن تسہیل

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ۱۹۹۵ ڈسٹرکٹ کنونشن تسہیل
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • ملتا جلتا مواد
  • ۱۹۹۷ ”‏خدا کے کلام پر ایمان“‏ ڈسٹرکٹ کنونشن
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • ۱۹۹۶ ”‏خدائی امن کے پیامبر“‏ ڈسٹرکٹ کنونشن
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ۱۹۹۸ ”‏زندگی کی خدائی راہ“‏ ڈسٹرکٹ اور انٹرنیشنل کنونشنز
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • روحانی ضیافت سے مستفید ہونے اور لطف اُٹھانے کا موقع
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
خدم 3/‏95 ص.‏ 3-‏8

۱۹۹۵ ڈسٹرکٹ کنونشن تسہیل

۱ روحانی ضیافتوں پر حاضر ہونا کس قدر ہیجان‌خیز ہے، خواہ کلیسیائی اجلاسوں، سرکٹ اسمبلیوں، اسپیشل اسمبلی ڈیز، یا ڈسٹرکٹ کنونشنوں پر ہوں!‏ کیوں؟ خداترس اشخاص کے ساتھ رفاقت تازگی‌بخش ہے، اور ایسے مواقع پر پیش کئے جانے والے روحانی معاملات ہمیں زیادہ اہمیت کی حامل باتوں کی یاد دلاتے ہیں۔‏

۲ حالیہ برسوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس طرح کے روحانی اجتماعات کی طرف راغب ہوئے ہیں۔ ۱۹۸۵ اور ۱۹۹۴ کے برسوں کے درمیان، پوری دنیا میں کلیسیاؤں کی تعداد میں ۵۰ فیصد سے زائد یعنی ۴۹،۷۱۶ سے لیکر ۷۵،۵۷۳ تک اضافہ ہوا۔ جب یہوؔواہ جمع کرنے کے کام کی رفتار بڑھاتا ہے تو ڈسٹرکٹ کنونشنوں اور سرکٹ اسمبلیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ (‏یسعیاہ ۶۰:‏۲۲‏)‏ صرف ریاستہائے متحدہ کی برانچ کے علاقے میں منعقد ہونے والی کنونشنوں کی تعداد میں، ۱۹۸۵ میں ۱۱۳ سے ۱۹۹۴ میں ۱۶۸ کا اضافہ کلیسیاؤں کی تعداد میں حیران‌کُن افزائش کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کنونشنوں کا انتظام کرنے اور چلانے کے نتیجے میں درپیش کام وسیع ہو رہا ہے۔ چونکہ ہم ان ضیافتوں کیلئے تیار کئے جانے والے روحانی پروگرام سے استفادہ کرنے کے لئے جمع ہوتے ہیں اس لئے یہ دانشمندانہ بات ہے کہ جہاں تک قابلِ عمل ہو مادی انتظامات کی نگہداشت کو سادہ بنایا جائے۔‏

۳ اُٹھائے جانے کے لئے مزید قدم:‏ جب ہم ترقی پسندانہ طور پر آگے بڑھتے ہیں تو ہم یہوؔواہ کی برکت کے لئے اس پر آس لگاتے ہیں۔ ہم دیکھ کر خوش ہیں کہ اس نے اپنے لوگوں کو حکمت اور سمجھ کیلئے درکار روح عطا کی ہے۔ ہمیں اس سے ضرور متفق ہونا چاہئے کہ یسوؔع مسیح نے وفادار نوکر جماعت کے ذریعے شاندار طریقے سے یہوؔواہ کے مقصد کو سرانجام دینے کے لئے معاملات کی بطریقِ‌احسن راہنمائی کی ہے۔ (‏متی ۲۴:‏۴۵-‏۴۷؛‏ کلسیوں ۱:‏۹، ۱۰‏)‏ ۱۹۹۵ کی ڈسٹرکٹ کنونشنوں سے اور ستمبر ۱۹۹۵ کی سرکٹ اسمبلیوں اور اسپیشل اسمبلی ڈیز سے شروع کرکے کوئی کھانا پیش نہیں کِیا جائے گا۔ ہر ایک کو اپنا کھانا اور مشروب لانا ہوگا۔ سرکٹ اسمبلیاں اور اسپیشل اسمبلی ڈیز اپنے موجودہ آسان فوڈ سروس انتظامات اگست ۱۹۹۵ تک برقرار رکھیں گی۔ اس اعلان کا مثبت جوابی‌عمل ملا ہے۔ شاید آپ یہ جاننے میں دلچسپی رکھتے ہوں کہ یہ تبدیلی کس طرح فائدہ‌مند ہوگی۔ شاید اس ردوبدل کا ذیلی اعادہ جو حالیہ برسوں میں کِیا گیا ہے ان فوائد کی اچھی یاددہانی ثابت ہوگی جو ہم کنونشنوں پر کام کو سہل کرنے سے پہلے ہی حاصل کر چکے ہیں۔‏

۴ سہل کر نے کیلئے گزشتہ ردوبدل:‏ فوڈ سروس، رضاکارانہ خدمت، اور رہائش کے بندوبست جیسے ڈسٹرکٹ کنونشن کے انتظامات کے ہم‌معیار اور سہل بنائے جانے کو عملی جامہ پہنانے سے پہلے، کنونشن سے پہلے کے کام میں ہزاروں مقامی بھائیوں اور بہنوں کی طرف سے کافی کام کا تقاضا کیا جاتا تھا۔ روزانہ گزربسر کرنے اور تنظیم کی لگاتار ترقی کے ذریعے ہمارے بھائیوں پر ڈالے گئے دباؤ اور تقاضوں کے پیشِ‌نظر کام کو سہل کرنے کیلئے ردوبدل واقعی ضروری تھے۔ علاوہ‌ازیں، ۱۹۷۸ میں ریاستہائے متحدہ میں ہمارے فوڈ سروس کے کام میں تسہیل کے نتیجے میں ۷۰،۰۰۰ بھائی اور بہنیں جو ہمیں کھانا فراہم کرنے کی خاطر سیشن کے دوران سخت محنت کیا کرتے تھے پروگرام سننے کے قابل ہوئے تھے۔ ۱۹۸۷ میں کنونشنوں اور بعد کے خدمتی سال کے دوران اسمبلی ہالوں پر فوڈ سروس کے سلسلے میں مزید تسہیل کے طریقۂ‌کاروں کو عمل میں لایا گیا تھا۔ کام کو مزید ہلکا کرتے اور کنونشن کے روحانی پہلوؤں پر مزید توجہ دینے کی اجازت دیتے ہوئے یہ کیا ہی عمدہ ردوبدل تھے جس سے کام کرنے والے پروگرام کو سننے اور اس سے اور زیادہ لطف اُٹھانے کے قابل ہوئے۔ (‏استثنا ۳۱:‏۱۲)‏ ہمارے درمیان کئی سالوں سے وفادار خدمت کرنے والے وفاشعار اشخاص ان ترقیوں کو خوب یاد رکھتے ہیں اور انہوں نے حاصل ہونے والی ہدایت کے لئے قدردانی کا اظہار کیا ہے۔ لیکن مزید کس کام کو ختم کیا جا سکتا ہے تاکہ روحانی پروگرام سے بھرپور فائدہ اُٹھائے جانے کو ممکن بنایا جا سکے؟‏

۵ متوقع تبدیلیاں:‏ ان سالوں کے دوران جب سادہ کھانے کی فہرست تیار کی گئی اور اسے پیش کیا گیا تو یہ دیکھا گیا تھا کہ نسبتاً ”‏چند چیزوں“‏ کی واقعی ”‏ضرورت“‏ تھی۔ (‏مقابلہ کریں لوقا ۱۰:‏۳۸-‏۴۲‏، این‌ڈبلیو۔)‏ تاہم، ایسی چند چیزوں کو حاضر ہونے والی تعداد سے ضرب دینا پھر بھی رسد اور کام نیز، اضافی مہنگے سازوسامان کے بڑے حجم کو پیش کرتا ہے۔ پھر انتظامات کو منظم کرنے اور انکی حمایت کرنے کے لئے رضاکاروں کی بہت بڑی تعداد کی بھی ضرورت تھی۔ خوراک کے ذخائر اور تقسیم کرنے والے مراکز بھی فراہم کئے جانے تھے۔ مزیدبرآں، بعض میونسپل ہیلتھ ڈپارٹمنٹ خوراک پیش کرنے کے تقاضوں میں سخت رہے ہیں اور یہ نگران بھائیوں کے لئے بوجھ رہا ہے۔ سوسائٹی کے بُرودتی ٹریلروں کو خوراک کی ترسیل سے بھرنا، کئی میلوں تک لے جانا، اور اُتارنا پڑا ہے۔ ان تمام میں ایسے فرائض شامل ہیں جو سوسائٹی کے لئے بڑی تشویش کا باعث ہیں۔ ٹریلروں نے بھی مرمت کرنے، ذخیرہ کرنے، اور بھیجنے کا تقاضا کِیا ہے جس میں کام وقت اور خرچہ شامل ہے۔ مزید تسہیل کے ساتھ کنونشن کے استعمال کے لئے بُرودتی ٹریلروں یا ان ٹریلروں کو کھینچنے کے لئے ٹریکٹروں کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔ مزیدبرآں، بہتیرے بھائیوں کو اس سازوسامان کو صحیح حالت میں رکھنے کے بڑے کام سے بھی نجات مل جائے گی۔‏

۶ ان متعلقہ حلقوں میں رضاکاروں کی حیثیت سے خدمت انجام دینے والوں کی خوشی سے خدمت بے‌حد قدروقیمت والی رہی ہے اور اس کی بہت زیادہ قدر کی گئی ہے۔ تاہم، اس مزید تسہیل کے ساتھ، میدان میں کام کرنے والے ہزاروں جو ٹرکوں کو صحیح حالت میں رکھتے اور چلاتے ہیں نیز، کھانا خریدتے، تیار کرتے، ترسیل کرتے، اور پیش کرتے ہیں اپنے وقت کو ضروری بادشاہتی حاصلات میں استعمال کرنے کے لائق ہونگے جس میں کنونشن پر بھرپور طریقے سے رفاقت سے لطف‌اندوز ہونا شامل ہے۔ وہ رضاکار جو فوڈ سروس میں خدمت کیا کرتے تھے اب حاضرباشوں اور صفائی جیسے دوسرے شعبوں میں مدد دینے کے قابل ہونگے۔ یہ ہر ایک کیلئے بوجھ کو ہلکا کرے گا اور اس بات کا بھی تقاضا نہیں کرے گا کہ بہتیرے رات کو، صبح سویرے، یا سیشنوں کے دوران دیر تک کام کریں جیسے فوڈ سروس میں کئی ایک کے معاملے میں تھا۔‏

۷ انتظامات کی حمایت کرنا:‏ کنونشن انتظامات، بشمول فوڈ سروس کے لئے کئی سالوں تک آپ بھائیوں اور بہنوں نے ”‏پورے دل سے“‏ جو معاونت کی ہے سوسائٹی اس کی قدر کرتی ہے۔ (‏۱-‏تواریخ ۲۹:‏۹‏)‏ اس نے کئی طریقوں سے مدد کی ہے۔ اس نے اچھی عمارتوں کو کرایہ پر لینے اور کنونشن اخراجات کی دیکھ‌بھال کو ممکن بنایا ہے۔ اس نے حاضر ہونے والوں کو دوپہر کے مختصر وقفے کے دوران کنونشن کی جگہ پر رہنے کے لائق بنایا ہے تاکہ سہولت کے ساتھ کھانا حاصل کر سکیں، تازہ‌دم ہو سکیں، اور پھر روحانی پروگرام پر حاضر رہ سکیں۔ اور اس میں کوئی شک نہیں کہ جو فیاضی اور حمایت ان فراہمیوں کی معاونت کرنے میں بھائی اور بہنوں نے ظاہر کی ہے وہ جاری رہے گی۔ یہ عملی طریقے سے ان کی قدردانی کا ایک اظہار رہا ہے۔—‏امثال ۱۱:‏۲۵؛‏ لوقا ۱۶:‏۹‏۔‏

۸ اپنے کھانے کی ضروریات کی نگہداشت کرنا:‏ تاہم، اس مزید ردوبدل کے ساتھ، افراد اور خاندانی گروپوں کے لئے یہ ضروری ہوگا کہ اپنے دوپہر کے وقفے کے دوران اپنے لئے جسمانی خوراک فراہم کریں۔ ہم روحانی پروگرام کے عمدہ فوائد کا بہت احترام کرتے ہیں۔ جسمانی خوراک کو غیرواجب اہمیت حاصل کرنے کی اجازت دینا غیردانشمندانہ بات ہوگی۔ یہ نہایت اہم بات ہے کہ اس سلسلے میں ہر کوئی ”‏زیادہ اہم باتوں کی تسلی“‏ کر لے۔ (‏فلپیوں ۱:‏۹، ۱۰ الف، این‌ڈبلیو)‏ پولینڈ، روس، اور یوکرین، نیز، دیگر مقامات پر حال ہی میں یہوؔواہ کے لوگوں کی بڑی کنونشنیں فوڈ سروس انتظامات کے بغیر خوب کامیابی کے ساتھ منعقد کی گئی ہیں۔ علاوہ‌ازیں، بعض سرکٹوں نے مقامی حالات کی وجہ سے فوڈ سروس کے بغیر ہی اپنی اسمبلیاں اور اسپیشل اسمبلی ڈیز پروگرام منعقد کئے ہیں۔ ہر معاملے میں مندوبین دوپہر میں کھانے کے لئے اپنا کھانا لے کر آئے۔ ہم یہ دیکھیں گے کہ اگر ہم دوپہر کے لئے ہلکا کھانا لے کر آتے ہیں تو یہ ہمیں بعداز دوپہر کے پروگرام سے پورا فائدہ اُٹھانے کے قابل بناتے ہوئے ہماری ذہنی حالت کو چوکس رکھنے میں معاونت کرے گا۔ اس کے ساتھ ہم‌آہنگی رکھتے ہوئے، ہر ایک کو ایسا کھانا لانا چاہئے جو کہ سادہ اور غذائیت‌بخش ہے۔ مثلاً جب یسوؔع نے ہجوم کو کھانا کھلایا تو اس نے صرف دو چیزیں، روٹی اور مچھلی، مہیا کیں۔ (‏متی ۱۴:‏۱۶-‏۲۰‏؛ نیز دیکھیں لوقا ۱۰:‏۴۲ الف، این‌ڈبلیو۔)‏ اس مقصد کے لئے، ہم بعض تجاویز پیش کرکے خوش ہیں جو مختصرکردہ دوپہر کے وقفے اور ان سہولیات کی طرز کے پیشِ‌نظر موزوں اور عملی ہیں جنہیں ہم استعمال کرتے ہیں۔‏

۹ جبکہ کنونشن پر اب کوئی فوڈ سروس انتظامات نہیں ہونگے اسلئے حاضر ہونے والے اچھی منصوبہ‌سازی کے ساتھ اپنے خاندان کے ساتھ یا تو گھر میں یا کھانے کی مقامی جگہ پر ناشتے سے لطف اُٹھانے کے قابل ہونگے۔ رات کو مناسب آرام کرنے کے بعد، آپ کو اتنا جلدی اُٹھنے کے قابل ہونا چاہئے کہ جو چیز صبح کی خوراک کے لئے ضروری ہے اسے حاصل کر سکیں اور کنونشن پر جلدی پہنچیں تاکہ دیگر مندوبین کے ساتھ رفاقت سے لطف اٹھانے کے لئے آپ کے پاس کافی وقت ہو۔ نئے بندوبست کا ایک دوسرا فائدہ یہ ہے کہ سہولیات کے دروازے اس وقت بند کرنے اور کھولنے کی ضرورت نہ ہوگی جب فوڈ سروس کے رضاکار اپنے خاندانوں سمیت داخل ہوتے تھے۔ پہلے کی طرح اب کنونشن کی جگہ پر نشستوں کی تلاش کی خاطر کسی جلدی کی ضرورت نہ ہوگی، کیونکہ تخمینہ‌کردہ ہجوم کے لئے مناسب نشستوں کی منصوبہ‌سازی کی گئی ہے۔‏

۱۰ دوپہر کا وقفہ پچھلی کنونشنوں کی نسبت کسی حد تک مختصر ہوگا۔ تاہم، پھر بھی یہ کسی حد تک ہلکی خوراک لینے، نیز، دوسروں کے ساتھ کچھ رفاقت کا موقع ضرور فراہم کرے گا۔ ہمارے بھائی اور بہنیں جو کنونشن والے شہر میں یا قریب رہتے ہیں اور جو شام کو گھر واپس چلے جاتے ہیں بآسانی خاندان کے ہر ممبر کی خاطر تھوڑی مقدار میں کھانا تیار کرکے دن کے دوپہر کے وقفے کے لئے لے آنے کے قابل ہونگے۔ یہ تقریباً ویسا ہی دوپہر کا کھانا ہوگا جیسا نوجوان اسکول لے کر جاتے ہیں، شاید ایک سینڈوچ اور کوئی پھل، یا بسکٹ یا پینے کے لئے کوئی چیز۔ بہتیرے لوگ اپنی دنیاوی ملازمتوں پر اسی طرح کے دوپہر کے کھانے لے جاتے ہیں۔‏

۱۱ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ان اشخاص کے لئے زیادہ چیلنج پیش کرے گا جو ان مقامات سے شرکت کر رہے ہیں جو کنونشن والے شہر سے باہر ہیں کیونکہ ان کے دوپہر کے کھانے کی اشیاء کے لئے پیشگی منصوبہ‌سازی ضروری ہوگی۔ شاید دست‌پاک اور ڈسپوزبل کاغذی کپ جیسی اشیاء آپ کے گروپ میں سفر کرنے والوں کے لئے گھر سے لائی جا سکتی ہیں۔ بعض شاید یہ محسوس کریں کہ تازہ پھل یا سبزیوں کا ہلکا کھانا انکی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کافی ہوگا، اور یہ گھر سے لایا جا سکتا ہے۔ ہر دوپہر کے وقفے کے لئے دیگر کھانے کی اشیاء کنونشن والے شہر میں کریانہ اسٹور سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ بے‌شک، ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ہوٹل میں قیام کرنے والوں کیلئے بڑی مقدار کے کھانے کی رسد کی بُرودت کرنا ممکن نہیں ہوگا۔‏

۱۲ یاددہانی کے طور پر، براہِ‌مہربانی ہوٹل کے کمروں میں کھانا مت پکائیں جب تک کہ وہ اس مقصد کے لئے چھوٹا باورچی‌خانہ نہیں رکھتے۔ ایسا کرنا خطرناک اور غیرقانونی ہے اور کمرے کے فرنیچر کو دھبوں اور چکنائی کے ساتھ خراب کر سکتا ہے۔ یہ ایسی بدبو پیدا کرتا ہے جسے کمرے سے کئی دنوں تک ختم کرنا مشکل ہوتا ہے۔ یہ تمام ہوٹل والوں کیلئے کمرے کو اخراجات اور صفائی اور اس میں سے بدبو دور کرنے کے کام کے بغیر دوبارہ کرائے پر دینا مشکل بناتا ہے۔ اسی لئے خراب نہ ہونے والی اشیاء جیسے کہ مونگ‌پھلی اخروٹ وغیرہ، خشک میوہ، اور خستہ بسکٹ خریدنے پر غور کرنا دانشمندی ہو سکتی ہے، یا آپ اپنے ساتھ روٹی، رولز یا پیسٹریاں لانے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اگر سینڈوچ جیسی دوپہر کے کھانے کی چیز کی خواہش کی جاتی ہے تو شاید فوڈ اسٹور جس کا آپ پتہ لگائیں اس میں کوئی حصہ ہو جہاں ایسی چیزیں تیار کی جاتی ہیں۔ پہلے سے تیارشُدہ اس قسم کی چیزیں خریدنا ہوٹل کے کمروں یا گاڑیوں میں کھانا تیار کرنے کی ضرورت کو ختم کر دے گا۔‏

۱۳ چونکہ کنونشن کی جگہ کنونشن کے دوران درحقیقت ایک بڑا کنگڈم ہال بن جاتی ہے، یہ بھی دانشمندی ہے کہ دوپہر کے وقفے کے دوران پکنک جیسا ماحول بنانے سے گریز کیا جائے۔ اور جیسے کہ ہم کنگڈم ہال میں اجلاس کے دوران نہیں کھاتے، اسی طرح ہم کنونشن سیشنوں کے دوران بھی نہیں کھائیں یا پئیں گے۔ جہاں کنونشن منعقد ہے اس سہولت میں بڑے فیملی سائز کولر لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ خطرات پیدا کر سکتے ہیں اور انہیں درمیانی راستہ میں یا نشستوں پر نہیں رکھا جا سکتا۔ شاید تھیلے یا پھینک دی جانے والی کاغذ کی تھیلیاں کھانے کی اُن ہلکی‌پھلکی اشیاء کے لئے موزوں ہوں جو ہمارے دوپہر کے وقفے کے لئے ضروری ہونگی۔ اگر ضروری ہو تو ایک چھوٹا کولر استعمال کیا جا سکتا ہے جسے نشست کے نیچے، نہ کہ اوپر، رکھا جا سکتا ہے۔‏

۱۴ کنونشن کی جگہ پر ہم جس قسم کے مشروب کی بوتلیں لانے کا انتخاب کرتے ہیں اس سلسلے میں بھی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ گرم مشروب تھرماسوں میں لائے جا سکتے ہیں۔ کسی قسم کی شیشے کی بوتلیں خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ بہتیری سہولیات تو انکے استعمال کو ممنوع قرار دیتی ہیں۔ اس لئے ہم درخواست کرتے ہیں کہ عمارات میں کوئی بھی شیشے کی بوتلیں نہ لائی جائیں۔ اگر آپ کا منتخب ٹھنڈا مشروب پلاسٹک یا ایلومینیم کی بوتلوں میں خریدا نہیں جا سکتا تو اسے دوسری قسم کے ٹوٹنے سے محفوظ چھوٹے ڈبے میں انڈیلنا بہتر ہوگا جو آپ کی نشست کے نیچے آ جائے گا۔‏

۱۵ اضافی فوائد:‏ واقعی ہم ان ترتیب دئے گئے انتظامات کی حکمت دیکھ سکتے ہیں۔ تمام لوگ حاصل ہونے والے روحانی فوائد—‏ہمارے جمع ہونے کا حقیقی مقصد—‏پر پوری توجہ دینے کے قابل ہونگے۔ یہ فوائد اس رفاقت کے علاوہ جس سے ہم لطف‌اندوز ہوتے ہیں بذاتِ‌خود پروگرام میں بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ پس دوپہر کے وقفے میں کھانے کی تلاش میں جگہ کو چھوڑنے کی بجائے، اپنے ساتھ کوئی چیز لانا کسقدر فائدہ‌مند ثابت ہوگا۔ یہ اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ رفاقت سے استفادہ کرنا ممکن بنائے گا اور ہمیں بعدازدوپہر کے کسی پروگرام سے غیرحاضر ہونے سے باز رکھے گا۔‏

۱۶ بعدازدوپہر کے پروگرام کے بعد روحانی طور پر تازہ‌دم رہنے سے، بعض شاید کھانے کے لئے مقامی جگہ پر خاندان اور دوستوں کے ساتھ زیادہ ٹھوس غذا کھاتے وقت مسیحی رفاقت اور سیکھی ہوئی اچھی باتوں کی بابت بات‌چیت جاری رکھنے سے لطف اُٹھائیں۔ دیگر شاید کسی کریانہ اسٹور سے کوئی چیز خرید لائیں۔ وہ لوگ جو واپس اپنے گھر جانے کے قابل ہیں شاید وہاں پر ہی شام کا کھانا کھانے کا انتخاب کریں، جیسا کہ وہ دوسرے دنوں پر کرتے ہیں جو کہ وہ دنیاوی کام یا میدانی خدمت میں صرف کرتے ہیں۔‏

۱۷ واقعی ہم ان اسمبلیوں اور کنونشنوں پر روحانی ضیافت سے لطف اُٹھاتے ہیں، جہاں ہم نئی اشاعات، عمدہ تعلیم، اور عملی مشورت حاصل کرتے ہیں۔ خدا کے جمع‌شُدہ لوگوں کے ساتھ ہونے کی خوشی کے ساتھ ساتھ یہ ایسی برکات ہیں جنہیں ہر کوئی یاد رکھتا ہے۔ امثال ۱۰:‏۲۲ کہتی ہے:‏ ”‏خداوند ہی کی برکت دولت بخشتی ہے اور وہ اس کے ساتھ دُکھ نہیں ملاتا۔“‏ یہ یہوؔواہ کی اُمت ہونے کی وجہ سے ہی ہے کہ ہم مادی ضروریات اور آسائشوں کو ذہن میں رکھ کر کنونشن پر حاضر نہیں ہوتے۔ ہم روحانی طریقے سے ممکنہ بڑے فائدے کو حاصل کرنے کی مثبت خواہش کے ساتھ جمع ہوتے ہیں اور جس طرح کا جذبہ ہم ظاہر کرتے ہیں یہوؔواہ اُسکے لئے ہمیں کثرت سے برکت دیتا ہے۔—‏۱-‏تیمتھیس ۶:‏۶-‏۸؛‏ عبرانیوں ۱۱:‏۶‏۔‏

۱۸ حوصلہ‌افزائی کے یہ مواقع ہمیں روحانی فصل کے بڑھنے کی بھی یاد دلاتے ہیں۔ (‏یوحنا ۴:‏۳۵، ۳۶‏)‏ یسعیاہ ۵۴ باب کے تمہیدی الفاظ یہوؔواہ کی بیوی‌نما تنظیم سے خوش‌کُن ترقیوں کی خاطر تیاری کرنے کے لئے درخواست کرتے ہیں۔ مزید ترقی، توسیع، اور ازسرِنو طاقت مستقبل قریب میں ہیں جیسے کہ یسعیاہ نے پیشینگوئی کی:‏ ”‏اپنی خیمہ‌گاہ کو وسیع کر دے ہاں اپنے مسکنوں کے پردے پھیلا۔ دریغ نہ کر۔ اپنی ڈوریاں لمبی اور اپنی میخیں مضبوط کر۔ اسلئے کہ تو دہنی اور بائیں طرف بڑھے گی۔“‏ اس شاندار پیشینگوئی کی تکمیل سچی پرستش کی غیرمعمولی توسیع پر منتج ہوئی ہے جسے ہم اب دیکھ رہے ہیں۔—‏یسعیاہ ۵۴:‏۱-‏۴‏۔‏

۱۹ اس مزید سہل کنونشن انتظام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے یہ واقعی اچھی بصیرت کی روش معلوم ہوتی ہے اس طرح کم سے کم انتشارِخیال کے ساتھ تمام اُس روحانی پروگرام سے استفادہ کرنے کے قابل ہونگے جو کہ تیار کِیا گیا ہے۔ ہمیں اعتماد ہے کہ اسے بھی یہوؔواہ کی برکت حاصل ہوگی کیونکہ یہ مزید ترقی کو اَور زیادہ مؤثر طریقے سے سنبھالنے کی اجازت دے گا۔ جو کچھ ضروری ہے اس پر پوری توجہ دینے سے، ہم مسرت‌بخش رفاقت اور اچھی روحانی چیزوں کے اپنے ترتیب دیئے ہوئے دنوں سے استفادہ کرنے کے قابل ہونگے۔ یہ ہماری مخلصانہ دعا ہے کہ جب ہم جمع ہونا اور اس کے دسترخوان سے خوراک حاصل کرنا جاری رکھتے ہیں تو یہوؔواہ ہماری تمام کوششوں پر برکت دے۔—‏مقابلہ کریں استثنا ۱۶:‏۱۴، ۱۵۔‏

‎[Box]‎

فوڈ سروس انتظامات کے نہ ہو نے کے فوائد

▪ زیادہ رفاقت کی اجازت دیتے ہوئے پروگرام سے پہلے، اسکے دوران اور بعد میں کم کام

▪ صحیح حالت میں رکھنے کے لئے فوڈ سروس کے سازوسامان کا نہ ہونا

▪ زیادہ لوگوں کا روحانی پروگرام پر پوری توجہ دینے کے قابل ہونا

▪ دیگر شعبوں میں معاونت کرنے کے لئے زیادہ رضاکاروں کا دستیاب ہونا

▪ دیگر تھیوکریٹک حاصلات کے لئے زیادہ وقت کا دستیاب ہونا

دوپہر کے وقفے پر لانے کے لئے مجوزہ اشیاء

▪ ہلکی، سادہ، اور غذائیت‌بخش دوپہر کے کھانے کے لئے اشیاء

▪ خشک میوہ‌جات، مونگ‌پھلی، اخروٹ‌وغیرہ، پکائی ہوئی اشیاء، تازہ پھل

▪ اگر ضروری ہو تو چھوٹے سائز کے کولر

▪ ہلکے مشروب، پھلوں کا رس، یا ٹوٹنے سے محفوظ بوتلوں میں پانی

کنونشن سہولت میں مت لائیں

▪ الکحلی مشروبات

▪ شیشے کی بوتلیں

▪ بڑے فیملی سائز کے پکنک کولر

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں