یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏95 ص.‏ 5
  • تصحیح‌شُدہ عوامی تقاریر سے استفادہ کرنا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • تصحیح‌شُدہ عوامی تقاریر سے استفادہ کرنا
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • ملتا جلتا مواد
  • سوالی‌بکس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • اپنی کلیسیا کے عوامی اجلاس کے پروگرام کی پوری حمایت کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
خدم 3/‏95 ص.‏ 5

تصحیح‌شُدہ عوامی تقاریر سے استفادہ کرنا

۱ یہوؔواہ کے گواہوں کی جدید تاریخ کو امثال ۴:‏۱۸ میں درستی سے بیان کیا گیا ہے:‏ ”‏صادقوں کی راہ نورِسحر کی مانند ہے جسکی روشنی دوپہر تک بڑھتی ہی جاتی ہے۔“‏

۲ اسکی مطابقت میں، مسیحی کلیسیا بائبل تعلیمات پر بروقت نئی اور واضح معلومات حاصل کرتی رہتی ہے۔ (‏متی ۲۴:‏۴۵-‏۴۷‏)‏ غالباً آپ اسکی وہ مثالیں بیان کر سکتے ہیں جنکا آپ نے اُس وقت سے بغور مشاہدہ کِیا ہے جب سے آپ نے یہوؔواہ کے گواہوں کے ساتھ رفاقت رکھنی شروع کی ہے۔ کلیسیائی اجلاس، بشمول عوامی تقاریر‏، سچائی کی بڑھتی ہوئی روشنی کیساتھ ساتھ چلنے میں ہماری مدد کرتی ہیں۔‏

۳ تصحیح‌شُدہ خاکے:‏ حال ہی میں، سوسائٹی نے عوامی تقریر کے چند ایک خاکوں کی تجدید کی گئی ہے۔ تازہ‌ترین مواد ان میں شامل کِیا گیا ہے اور اہم نکات کو واضح کیا گیا ہے۔ اگر کلیسیا نے اِن نئی معلومات سے بھرپور فائدہ حاصل کرنا ہے تو جو بھائی عوامی تقاریر دیتے ہیں اُنہیں صرف نئے خاکے ہی استعمال کرنے چاہئیں۔‏

۴ عوامی تقاریر سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے پیشِ‌نظر، دی جانے والی تقاریر کے عنوانات پر کچھ توجہ دیں۔ اس سے پہلے کہ آپ عوامی اجلاس پر حاضر ہوں، تھیوکریٹک ذرائع سے اس مضمون پر تازہ‌ترین معلومات کو ذہن میں لانے کی کوشش کریں۔ پھر، سنتے وقت، ان معلومات کے فروغ دئے جانے کی توقع کریں۔ مستقبل میں استعمال کے لئے ان سچائیوں کو پیش کرنے کے بعض طریقوں کو اچھی طرح یاد کر لیں۔ یہ اِس چیز کی یقین‌دہانی کراتا ہے کہ آپ تصحیح‌شُدہ عوامی تقاریر سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرینگے۔‏

۵ عوامی تقاریر کو سامعین کو معلومات اور تحریک بھی دینی چاہئے:‏ جب یسوؔع نے کلام کیا تو وہ اپنے سننے والوں کے دلوں تک پہنچا۔ یسوؔع کے پہاڑی وعظ‏، ایک بہت ہی مشہور عوامی تقریر جو کبھی دی گئی ہو‏، کے اختتام پر، جیسے کہ متی ۷:‏۲۸ بتاتی ہے:‏ ”‏بھیڑ اُسکی تعلیم سے حیران ہوئی‏۔“‏

۶ یسوؔع کے نمونے کو ذہن میں رکھتے ہوئے، بزرگوں کی جماعتوں کو نئے عوامی مقرروں کو اجازت دیتے وقت بصیرت استعمال کرنی چاہئے، صرف اُن ہی بھائیوں کو تفویض کریں جو عمدہ استاد ہیں، جو سوسائٹی کے خاکے کی احتیاط سے پیروی کرینگے اور جو سامعین کی توجہ برقرار رکھنے کے قابل ہیں۔‏ جن بھائیوں کو عوامی تقاریر دینے کا استحقاق دیا گیا ہے اُنہیں بزرگوں کی طرف سے حاصل ہونے والی کسی بھی مشورت اور تجاویز کو قبول کرتے ہوئے کلام کرنے کی اپنی صلاحیت کو مسلسل بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔‏

۷ جیسے کہ یسعیاہ ۶۵:‏۱۳، ۱۴ میں پیشگوئی کی گئی ہے، خدا کے لوگوں کی روحانی خوشحالی زیادہ نمایاں ہوتی جاتی ہے۔ عوامی تقاریر کا انتظام اُن بہت سے طریقوں میں سے ایک ہے جن سے ہم ”‏یہوؔواہ سے تعلیم“‏ پاتے ہیں۔—‏یسعیاہ ۵۴:‏۱۳‏، این‌ڈبلیو‏.‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں