یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 12/‏94
  • سوالی بکس

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سوالی بکس
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • ملتا جلتا مواد
  • مُنادی کے کام میں محتاط رہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • اپنی خدمتگزاری میں مؤثر ہوں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • کیا آپ نے شام کی گواہی کو آزمایا ہے؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
خدم 12/‏94

سوالی بکس

▪ جب ہم خطرناک علاقے میں کام کرتے ہیں تو کونسی احتیاط درکار ہے؟‏

۱ ہم تشدد، چوریوں اور معاشرتی بدنظمی میں اضافے کی رپورٹیں، بالخصوص شہری علاقوں سے، سنتے ہیں۔ اگرچہ ہمیں فکرمندی کا احساس ہوتا ہے تو بھی ہم جانتے ہیں کہ بدنظمی والے علاقوں میں بھی مخلص لوگ موجود ہیں جو بادشاہتی پیغام کیلئے جوابی‌عمل دکھائیں گے۔ لہٰذا ہمیں موزوں وقت پر، یہوؔواہ کی حفاظت کا یقین رکھتے ہوئے، دلیری کیساتھ آگے بڑھتے رہنا ہے۔—‏امثال ۲۹:‏۲۵‏؛ ۱-‏تھسلنیکیوں۲:‏۲۔‏

۲ جب ہم امکانی طور پر خطرناک علاقے میں جاتے ہیں تو یہوؔواہ ہم سے محتاط ہونے اور اچھی بصیرت استعمال کرنے کی توقع کرتا ہے۔ ہوشیار رہیں۔ ”‏ہوشیار بلا کو دیکھ کر چھپ جاتا ہے لیکن نادان بڑھے چلے جاتے اور نقصان اُٹھاتے ہیں۔“‏ (‏امثال ۲۲:‏۳‏)‏ تجربہ‌کار پبلشر جوڑوں کی صورت میں اکٹھے ملکر یا اگر ضروری ہو تو کئی پبلشروں کے گروپوں میں بھی کام کرنے کی حکمت کی قدر کرتے ہیں۔ واعظ ۴:‏۹،‏ ۱۲ بیان کرتا ہے:‏ ”‏ایک سے دو بہتر ہیں .‏ .‏ .‏ اگر کوئی ایک پر غالب ہو تو دو اُسکا سامنا کر سکتے ہیں۔“‏ مجرم اکثر ایسے لوگوں کی تلاش میں ہوتے ہیں جو تنہا ہوں اور یوں انہیں نشانہ بنانا زیادہ آسان ہوتا ہے۔‏

۳ ایسی رہائشی عمارات میں جانے کے سلسلے میں کچھ زیادہ محتاط رہیں جنکی گزرگاہیں تاریک اور زینے ویران ہیں۔ کسی گھر یا اپارٹمنٹ میں اندر آنے کی دعوت قبول کرنے میں بھی محتاط رہیں۔ ان کے ساتھ بحث‌وتکرار سے گریز کریں جو شاید دھمکانے یا جلد غصہ میں آ جانے والے دکھائی دیں۔ فوری طور پر اپنی شناخت یہوؔواہ کے گواہوں میں سے ایک کے طور پر کرائیں۔ بعض پبلشر شناخت کی غرض سے ہمیشہ ایک بائبل یا مینارِنگہبانی یا جاگو!‏ اپنے ہاتھ میں رکھتے ہیں۔‏

۴ علاقے میں آوارہ پھرنے والے اشخاص پر بھی نگاہ رکھیں۔ انکے ساتھ لفٹ میں سوار ہونے کی بابت بھی محتاط رہیں جو اس بلڈنگ کے باشندے دکھائی نہیں دیتے۔ قیمتی زیور نہ پہنیں۔ اگر آپ کو شام کے بعد کہیں جانا ہے تو تاریک سڑکوں پر چلنے سے گریز کریں جہاں ٹریفک بہت کم ہے۔ اگر آپ رہزنوں کے نرغے میں پھنس جاتے ہیں تو اگر وہ محض پیسے یا جو کچھ آپ کے پاس ہے وہ چاہتے ہیں تو مزاحمت نہ کریں؛ آپکی زندگی آپکے ہر مالی اثاثے سے زیادہ قیمتی ہے۔—‏مرقس ۸:‏۳۶‏۔‏

۵ علاقے میں کام کرنے والے پبلشروں کی بابت باخبر رہنے کیلئے، پیشوائی کرنے والے بھائیوں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ عموماً یہ اچھا ہوتا ہے کہ گروپ کو ایک ہی علاقے میں رکھا جائے تاکہ سب ایک دوسرے کے قریب قریب ہوں۔ اگر اردگرد کسی قسم کا فساد یا ہلچل پیدا ہوتی ہے تو گروپ کو فوری طور پر علاقے کو چھوڑ دینا چاہئے۔‏

۶ اگر ہم ہوشیار اور محتاط ہیں تو ہم بہت زیادہ جرم والے علاقوں میں بھی انکے پاس جانا جاری رکھ سکتے ہیں جو ”‏اُن سب نفرتی کاموں کے سبب سے جو .‏ .‏ .‏ کئے جاتے ہیں آہیں مارتے اور روتے ہیں۔“‏—‏حزقی‌ایل ۹:‏۴۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں