انہیں ”پھر کبھی“ سننے میں مدد دیں
۱ ”یہ بات ہم تجھ سے پھر کبھی سنیں گے۔“ (اعمال ۱۷:۳۲) یہ تھا اریوپگس پر پولسؔ کے مشہور خطبے کیلئے بعض کا ردِعمل۔ اسی طرح آجکل بھی بعض اس بادشاہتی پیغام کی بابت اور زیادہ سننے کیلئے رضامند ہیں جس میں ہم انہیں اپنی ابتدائی ملاقات پر شریک کرتے ہیں۔
۲ ہم تعلیم دینے کا اپنا زیادہتر کام اس وقت کرتے ہیں جب ہم دلچسپی پیدا کرنے کیلئے واپسی ملاقات کرتے ہیں۔ اچھی تیاری ہمیں مثبت نتائج حاصل کرنے میں مدد دیگی۔ سکول گائیڈبُک کا صفحہ ۵۱ مشورہ دیتا ہے: ”سب سے پہلے مواد کی حمایت کرنے والے دلائل کو واضح طور پر ذہننشین کر لیں۔ یہ سمجھنے کی کوشش کریں کہ کیوں کوئی بات ایسے ہے۔ دیکھیں کہ آیا آپ خیالات کو اپنے الفاظ میں بیان کر سکتے ہیں۔ صحیفائی ثبوتوں کی اچھی سمجھ حاصل کریں۔ مؤثر طور پر صحائف کا اطلاق کرنے کے لئے تیار رہیں۔“
۳ اگر آپ نے کتاب ”دی بائبل—گاڈز ورڈ اور مینز؟“ پیش کی تو آپ کچھ اسطرح کہہ سکتے ہیں:
▪ ”پچھلی مرتبہ جب ہم نے باتچیت کی تو ہم نے ان وجوہات پر گفتگو کی جن کے باعث ہم بائبل پر بھروسہ رکھ سکتے ہیں۔ کتاب جو میں نے آپکے پاس چھوڑی سوال اٹھاتی ہے، ’بائبل کیوں پڑھیں؟‘ [صفحہ ۵ پر کے تعارف کو پڑھیں اور اختتامی سوال کا جواب دینے دیں۔] بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ بہت جلد خدا خود تمام نوعِانسانی کے پیچیدہ مسائل حل کریگا اور یہ اس راہ میں ہماری راہنمائی کرتی ہے جس پر اس خوشکُن وقت کی برکات سے لطفاندوز ہونے کیلئے چلنا ضروری ہے۔ [زبور ۱۱۹:۱۰۵ پڑھیں۔] یہ کتاب بائبل کے ذاتی اور خاندانی مطالعے کیلئے بطور ایک امداد کے ترتیب دی گئی ہے۔ مجھے آپ کو یہ بتا کر خوشی ہوگی کہ اسے کیسے استعمال کِیا جائے۔“
۴ ایسی ملاقاتوں پر جہاں آپ نے اشتہار ”پُرامن نئی دنیا میں زندگی،“ چھوڑا تھا آپ کچھ اسطرح کہہ سکتے ہیں:
▪ ”جو کچھ مستقبل میں وقوع ہوگا ہم سب اس میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ دنیا کی موجودہ حالتوں کے پیشِنظر، آپکے خیال میں کیا واقع ہوگا؟ [جواب دینے دیں۔] جو کچھ واقع ہوگا انسان جبکہ اسکی بابت محض قیاسآرائی ہی کر سکتا ہے، خدا جانتا ہے کہ صحیح طور پر کیا واقع ہوگا۔ [یسعیاہ ۴۶:۱۰ پڑھیں۔] ہو سکتا ہے کہ آپکو یہ جان کر حیرت ہو کہ بائبل یہ پیشینگوئی کرتی ہے کہ بہت جلد ہم ایک فردوسی نئی دنیا کی برکات سے لطفاندوز ہونگے۔ [صفحہ ۳ پر تیسرے پیراگراف کو پڑھیں۔] آئیں میں آپکو اس شاندار وعدے کی بابت کچھ اور بتاؤں۔“
۵ اگر آپ ”نیو ورلڈ ٹرانسلیشن،“ پیش کرنے کے بعد واپسی ملاقات کر رہے ہیں تو شاید یہ مشورہ آپکے لئے کارگر ہو:
▪ ”حال ہی میں، میں نے آپ کے پاس بائبل کی ایک کاپی چھوڑی تھی اور میں نے واپس آنے کا وعدہ کِیا تھا کہ اسے بہتر طور پر استعمال کرنے میں آپ کو مدد دوں۔ اکثر اوقات ہم سوچتے ہیں کہ کیسے ہم دوسروں کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں۔ بائبل میں پیش کرنے کے لئے اچھی مشورت ہے اور جو کچھ ہمیں درکار ہے نیو ورلڈ ٹرانسلیشن اسے تلاش کرنا آسان بناتی ہے۔ [صفحہ ۱۵۹۵ کھولیں اور ”محبت“ کے عنوان کے تحت دیکھیں۔ ۱-کرنتھیوں ۱۳:۴؛ کلسیوں ۳:۱۴؛ اور ۱-پطرس ۴:۸ جیسی آیات پر توجہ دیں۔ مختصراً بیان کریں کہ ان اصولوں کا اطلاق کیسے اچھے نتائج پر منتج ہو سکتا ہے۔] یہ ایک مثال ہے جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ کیسے بائبل ہمارے مسائل کا عملی حل پیش کرتی ہے۔ اگلی مرتبہ، میں ایک اور طریقہ بتانا چاہونگا جس سے بائبل خوشی اور ذہنی سکون حاصل کرنے میں ہمیں مدد دے سکتی ہے۔“
۶ خدا کے کلام کے صحیح علم سے بڑھ کر کوئی خزانہ نہیں جو ہم دوسروں میں بانٹ سکتے ہیں۔ ایسا علم یہوؔواہ کا خوف سکھا سکتا اور لوگوں کو اس کی راہوں پر چلنے کا حوصلہ دے سکتا ہے جو کہ ابدی برکات کا باعث بنتا ہے۔—امثال ۲:۲۰، ۲۱۔