نومبر کے دوران رسالے پیش کرنے کو ذہن میں رکھیں
۱ مینارِنگہبانی اور جاگو! میں ابدی خوشخبری کا تسکینبخش اور حوصلہافزا پیغام موجود ہے۔ رسالے پیش کرنے کو ذہن میں رکھنے میں انہیں غور سے پڑھنے اور ان پر سوچبچار کرنے کیلئے وقت نکالنا شامل ہے کہ ہمارے علاقے میں لوگوں کو مضامین کیسے پسند آ سکتے ہیں۔
۲ پہلے، سرِورق پر نمایاںکردہ مضامین سے واقف ہوں۔ سرِورق کی تصاویر اکثر خود ہی صاحبِخانہ کی توجہ حاصل کریں گی اور رسالوں کو قبول کرنے کی تحریک دیں گی۔ ایسے مضامین کا انتخاب کریں جو آپ سمجھتے ہیں کہ آپکے علاقے کے لوگوں کو پسند آ سکتے ہیں۔ کیا زیادہتر لوگ ایک ہی مذہبی عقیدہ رکھنے والے ہیں؟ انکی بڑی بڑی دلچسپیاں کیا ہیں؟ ذہن میں ان خیالات کیساتھ، آپکو ایک مؤثر پیشکش تیار کرنے کے قابل ہونا چاہئے۔ جو ذیل میں پیش کی گئی ہیں ان پر توجہ دیں۔
۳ اگر آپ یکم اکتوبر کا ”مینارِنگہبانی“ (انگریزی) پیش کر رہے ہیں تو آپ شاید مضمون ”بائبل—اسکی حقیقی قدروقیمت کیا ہے؟“ پیش کریں۔ آپ کہہ سکتے ہیں:
▪ ہمارے علاقے میں آپکو درحقیقت ہر گھر میں بائبل مل سکتی ہے۔ بہتیرے جنکے پاس ہے محسوس کرتے ہیں کہ اس میں کوئی خاص قدروقیمت کی چیز پائی جاتی ہے۔“ بعدازاں آپ ایک براہِراست سوال پوچھ سکتے ہیں، جیسے کہ: ”آپکے خیال میں بائبل کو کونسی چیز بیمثال بناتی ہے؟“ یا، ”آپکے خیال میں کیا چیز زیادہ لوگوں کی مدد کریگی کہ بائبل سے فائدہ اٹھائیں؟“ صاحبِخانہ کے جواب کے بعد، آپ موزوں رائےزنی کیساتھ باتچیت کو جاری رکھنے کے قابل ہو سکتے ہیں، جیسے کہ: ”یہ ثابت کرنے کیلئے اسکی بہت زیادہ شہادت ہے کہ بائبل خدا کے الہام سے ہے اور ہمارے لئے ایک قابلِاعتماد راہنما ہے۔ اس میں وہ علم موجود ہے جو ہمارے لئے ابدی زندگی کا سبب بن سکتا ہے۔ [پڑھیں یوحنا ۱۷:۳۔] بہت سے لوگ اسکا احترام کرتے ہیں لیکن اسے استعمال کرنا نہیں جانتے۔ مینارِنگہبانی (انگریزی) میں یہ مضمون وضاحت کرتا ہے کہ آپ مستقبل کی بابت اپنے سوالوں کے جواب حاصل کرنے کیلئے بائبل کو ذاتی طور پر کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔“ ایک سال کیلئے زرِسالانہ کی بابت پیشکش کریں۔
۴ اکتوبر ۱۵ کے ”مینارِنگہبانی“ (انگریزی) یا یکم ستمبر کے ”مینارِنگہبانی“ کو استعمال کر تے ہو ئے، آپ شاید اسطرح کی سادہ رسائی پسند کریں:
▪ ”تقریباً ہر کوئی موت کی صورت میں کسی عزیز کو کھو چکا ہے۔ یہ مضمون مُردوں کی حالت کی بابت سوال اٹھاتا ہے۔ آپکے خیال میں جب کوئی شخص مرتا ہے تو کیا واقع ہوتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] اگر آپ یہ جاننا پسند کرینگے کہ بائبل اس سوال کا جواب کیسے دیتی ہے تو میں رسالے کی یہ کاپی آپکے پاس چھوڑنے سے خوش ہونگا۔“ اگر صاحبِخانہ زیادہ جامعِ مواد کو ترجیح دیتا ہے تو پیش کرنے کیلئے مر ئے ہو ئے عزیزوں کے لئے کیا اُمید ہے؟ ٹریکٹ تیار رکھیں۔
۵ اکتوبر ۲۲ کا جاگو! (انگریزی) جھو ٹے مذہب کی ناکامی کو ظاہر کر نے والی بہت سی شہادتوں میں سے ایک اور کا جائزہ لیتا ہے۔ ”جب مذہب جنگ میں کسی ایک فریق کا ساتھ دیتا ہے“ کے مضامین کو استعمال کر تے ہو ئے، آپ یہ سوال کر سکتے ہیں:
▪ ”اگر یسوؔع آجکل یہاں ہوتا تو آپ کے خیال میں وہ ہمارے چوگرد تمام تشدد کی بابت کیسا محسوس کرتا؟ [جواب دینے دیں۔] یسوؔع نے ہمیں ہر ایک سے محبت کرنے کی تعلیم دی، اپنے دشمنوں سے بھی۔ پھر بھی، مسیحی ہونے کا دعویٰ کرنے والے بہت سے مذاہب سیاسی جھگڑوں میں کسی نہ کسی فریق کی حمایت کرتے ہیں۔ آپ کے خیال میں یہ ان لوگوں پر کیسے اثرانداز ہوتا ہے جو یسوؔع کی تعلیم کے مطابق زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] جاگو! (انگریزی) کا یہ شمارہ اس سوال پر بحث کرتا ہے اور وضاحت کرتا ہے کہ کیسے خدا کی بادشاہت جواب مہیا کریگی۔“
۶ ہر دروازے پر رسالے پیش کرنے کی کوشش کریں، خواہ آپ بائبل میں سے باتچیت کرنے کے قابل نہ بھی ہوں۔ اس چھوٹے سے ہدیے پر جو ہم مانگتے ہیں بہتیرے لوگ رسالے قبول کرینگے۔