ہر موقع پر رسالے پیش کریں
۱ ہمارے پاس مینارِنگہبانی اور جاگو! کی قدردانی کرنے کی اچھی وجہ ہے۔ دیگر کونسے رسالے ایسی بینالاقوامی کشش رکھتے ہیں؟ اِس ماہ ہماری منادی کی کارگزاری میں رسالے پیش کئے جائیں گے، اور اکتوبر کے شماروں کے اندر کیا ہی زبردست معلومات ہیں! عموماً، ہم اپنے زیادہتر رسالے گھرباگھر کے کام میں پیش کرتے ہیں؛ تاہم، ہم ہر دوسرے مناسب موقع پر اِنہیں پیش کرنے کے لئے بھی تیار رہنا چاہیں گے۔
۲ اکتوبر کا مینارِنگہبانی پیش کرتے وقت، شاید آپ یہ کہنے سے ”اچھے دن قریب ہیں“ مضمون میں دلچسپی اُبھار سکیں:
▪ ”بہتیرے لوگ سوچتے ہیں کہ انسانوں کی تمام کوششوں کے باوجود بھی دُنیا کی بدتر ہوتی ہوئی معاشی اور سماجی حالتیں کیوں برقرار ہیں۔ اکتوبر کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۴ پر اِس مضمون کی معلومات کی بابت آپ کا کیا خیال ہے؟ [ذیلی سُرخی ”اچھے دن قریب ہیں“ کے نیچے پہلا پیراگراف پڑھیں اور جواب دینے دیں۔] بِلاشُبہ، اِس کا یہ مطلب نہیں کہ ہمیشہ مشکلات ہی ہونگی۔ زبور ۷۲ میں خدا کے اِس وعدے پر غور کریں۔“ آپ اپنی بائبل سے یا جیسےکہ مینارِنگہبانی کے مضمون میں اُن کا حوالہ دیا گیا ہے چند موزوں آیات پڑھ سکتے ہیں۔ مختصراً وضاحت کریں کہ مینارِنگہبانی ایک پُرامن دُنیا کے لئے واحد اُمید کے طور پر یہوؔواہ کی بادشاہت کی حمایت کرتا ہے اور مضمون پڑھنے کیلئے اُس شخص کی حوصلہافزائی کریں۔
۳ اکتوبر کا جاگو! پیش کرتے وقت آپ کہہ سکتے ہیں:
▪ ”اِس رسالے کے سرِورق پر اِس بیان کی بابت آپ کا کیا خیال ہے: ’جب بیماری بالکل نہ رہے گی۔‘ [جواب دینے دیں۔] مضامین کا یہ سلسلہ صحت کی عالمی صورتحال اور جو چیز آپ کی صحت کا تعیّن کرتی ہے اُس پر توجہ مبذول کراتا ہے اور پھر جو کچھ ہمارے خالق نے سب کے لئے کامل صحت کے امکانات کے سلسلے میں وعدہ کِیا ہے یہ اُس پر توجہ مرکوز کراتا ہے۔ اگر آپ اِسے پڑھنے پر آمادہ ہیں تو مجھے یہ کاپی آپ کے پاس چھوڑ کر خوشی ہوگی۔“
۴ جب آپ ایسے لوگوں سے ملتے ہیں جو مذہبی میلان رکھتے ہیں تو کیوں نہ اکتوبر کے ”مینارِنگہبانی“ سے ایک مضمون اُجاگر کریں؟ یہ پیشکش ایک خوشگوار جوابیعمل کا باعث ہو سکتی ہے:
▪ ”مَیں اِس سوال پر آپ کی رائے معلوم کرنا چاہونگا: کیا اِس بات کی توقع کرنا ممکن ہے کہ اچھے دن کبھی آئیں گے؟“ جواب دینے دیں، اور پھر مضمون ”اچھے دن قریب ہیں“ کی ذیلی سُرخیاں پڑھیں۔ مضمون کے اِس حصے سے چند ایک صحائف کو استعمال کریں اور اگر دلچسپی دکھائی جاتی ہے تو رسالہ پیش کریں۔
۵ گھرباگھر کام کر تے وقت، چھو ٹے چھو ٹے سٹوروں اور دکانوں کو نظرانداز نہ کریں۔ سٹوروں پر باقاعدگی سے ملاقات کر نے والے اِس کارگزاری کو پُرلطف اور نتیجہخیز بیان کر تے ہیں۔ اکتوبر کے ”جاگو!“ کو پیش کرتے ہوئے آپ اِس سادہ سی پیشکش کو آزما سکتے ہیں:
▪ ”ہم جانتے ہیں کہ کاروباری لوگ اپنے علاقے پر اثرانداز ہونے والے مسائل کی بابت تازہترین معلومات رکھنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ مضامین آپ کے لئے دلچسپی کے حامل ہونگے۔“ پھر مضمون ”سب کے لئے کامل صحت“ میں سے مختصراً ایک نکتہ سامنے لائیں۔
۶ اگر وہ شخص جسکے پاس آپ گئے ہیں واقعی مصروف ہے تو آپ رسالہ دکھا سکتے اور کہہ سکتے ہیں:
▪ ”مَیں جانتا ہوں کہ آپ کو آج کسی ملاقاتی کے آنے کی توقع نہیں تھی، اس لئے مَیں مختصر بات کروں گا۔ مَیں آپ کو ایک ایسی چیز پڑھنے کا موقع دینا چاہونگا جو اہم ہے۔“ ایک مضمون کی نشاندہی کریں جو آپ نے منتخب کر رکھا ہے اور رسالے پیش کر دیں۔
۷ گھرباگھر کا ایک محتاط ریکارڈ رکھیں اور تمام جگہوں پر واپس جائیں جہاں آپ نے رسالے پیش کئے تھے۔ اگر واپسی ملاقات پر مخلصانہ دلچسپی حاصل ہوتی ہے تو ایک یا دونوں رسالوں کے سالانہ چندے پیش کریں۔ آئیے ہر مناسب موقع پر اپنے رسالے پیش کرنے کیلئے تیار اور چوکس رہیں۔