پہلے خدا کی بادشاہی کی تلاش کریں—ہر وقت حمد کی قربانیاں چڑھانے سے
۱ جو بادشاہی کی پہلے تلاش کرتے ہیں وہ یہوؔواہ کی بابت کلام کرنے اور اس کی بادشاہی کی بابت گفتگو کرنے کا ہمیشہ خیال رکھتے ہیں۔ (زبور ۱۴۵:۱۱-۱۳) ہر روز اس کے نام کو مبارک کہنے اور خوشخبری کی بابت کلام کرنے کے مواقع ہوتے ہیں۔ (زبور ۹۶:۲) یہوؔواہ کی تمجید کرنا زبورنویس کے لئے ایک خوشی تھی جس نے بیان کیا: ”ہم دن بھر خدا کی تمجید کرتے رہینگے۔“ (زبور ۴۴:۸، اینڈبلیو) اگر ہم بھی اسی طرح محسوس کرتے ہیں تو ہم بادشاہتی خدمتگزاری میں باقاعدگی سے حصہ لینے کے مشتاق ہونگے۔
۲ یہوؔواہ نے مخصوص تقاضے قائم نہیں کئے ہیں کہ ہمیں خدمتگزاری میں کتنا وقت صرف کرنا چاہئے، لیکن وہ ہماری حوصلہافزائی کرتا ہے کہ ”ہر وقت“ اس کی حمد کرتے رہیں۔ (عبرانیوں ۱۳:۱۵) اگر ہمارے ذاتی حالات اجازت دیتے ہیں تو ہمیں اس کو اپنا نصبالعین بنانا چاہئے کہ ہر ہفتے یہوؔواہ کی حمد کرنے کے لئے کچھ وقت صرف کریں۔ جو پہلے ہی ایسا کر رہے ہیں وہ شاید کبھی کبھار یا مسلسل بنیاد پر بھی امدادی پائنیر کے طور پر خدمت کرنے کے لئے اپنے حالات کو ترتیب دینے کے قابل ہوں۔ بعض جو امدادی پائنیر خدمت سے لطف اٹھا رہے ہیں ریگولر پائنیروں کے طور پر اندراج کرانے کے قابل ہو سکتے ہیں۔
۳ ہمارے ذاتی حالات خواہ کچھ بھی ہوں، کیا ہمارے لئے یہ ممکن ہے کہ اپنی حمد کی قربانی میں اضافہ کریں؟ جوش قدردانی سے تحریک پاتا ہے۔ خدا کے کلام کا ذاتی مطالعہ قدردانی کو ترقی دیتا ہے۔ کلیسیائی اجلاس ہمیں عملی طریقوں سے اس قدردانی کا اظہار کرنے کی تحریک دیتے ہیں۔ دوسرے سرگرم حامِدوں کے ساتھ گہری رفاقت ’ہمیں نیک کاموں کی ترغیب‘ دے سکتی ہے۔ (عبرانیوں ۱۰:۲۴) کلیسیا کی طرف سے کی گئی فراہمیوں سے پورا فائدہ اٹھانے سے ہم اپنی حمد کی قربانی میں اضافہ کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔
۴ حنّاؔہ نبِیّہ نے یہوؔواہ کی خدمت میں ایک عمدہ نمونہ قائم کیا۔ ۸۴ برس کی عمر کے باوجود، وہ ”ہیکل سے جُدا نہ ہوتی تھی بلکہ رات دن . . . عبادت کِیا کرتی تھی۔“ (لوقا ۲:۳۷) کلیسیائی کارگزاریوں میں پورے دلوجان سے اس کی شمولیت نے اسے بہت زیادہ ذاتی اطمینان بخشا۔ اس کی وفادارانہ خدمت کے متعلق بائبل کا بیان آجکل ہمیں حوصلہافزائی دیتا ہے۔
۵ پولسؔ نے مشورہ دیا کہ ”زورآوروں کو چاہئے کہ ناتوانوں کی کمزوریوں کی رعایت کریں۔“ (رومیوں ۱۵:۱) اغلب ہے کہ آپکی کلیسیا میں بعض ایسے ہیں جو آپکی مہربانہ مدد اور حوصلہافزائی سے فائدہ اٹھائینگے۔ میدانی خدمتگزاری میں اپنے ساتھ چلنے کی دعوت ہی وہ چیز ہو سکتی ہے جس کی ضرورت ہے۔ ایک پبلشر کو شاید سواری یا کسی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہو۔ کسی دوسرے کے ساتھ شاید حوصلہشکنی کا مسئلہ ہو، اور آپ ہی وہ شخص ہو سکتے ہیں جو بادشاہتی خدمت کے لئے اس شخص کے جوش کو پھر سے تازہ کرنے کے لئے درکار تعمیری حمایت فراہم کر سکتے ہیں۔ (۱-تھسلنیکیوں ۵:۱۴) ”مقدسوں کی احتیاجیں رفع“ کرنے کے لئے آپکی رضامندی یہوؔواہ کے نام کی تمجید میں اضافہ کرنے کی بابت آپکی دلی خواہش کی شہادت دیتی ہے۔—رومیوں ۱۲:۱۳۔
۶ ہمارے لئے ان تمام چیزوں کو شمار کرنا ناممکن ہے جو یہوؔواہ ہمارے لئے پہلے ہی کر چکا ہے اور مزید کریگا۔ ایسا کوئی طریقہ نہیں ہے جس سے ہم اسے ان برکات کا معاوضہ ادا کر سکتے ہیں۔ کیا ہی زوردار وجوہات موجود ہیں کہ ’ہر ذی نفس یہوؔواہ کی حمد کرے‘!—زبور ۱۵۰:۶۔