پھر واپس اسکول
۱ ستمبر کے مہینے سے، ہمارے نوجوان لوگوں نے اسکول کے نئے سال میں مصروف ہونا شروع کر دیا ہے۔ ایسی پرلطف چیزیں ہیں جن کی توقع کی جاتی ہے، لیکن چند ایسے معاملات بھی ہیں جو تشویش کا سبب بن سکتے ہیں۔ بہتیرے نوجوانوں پر مختلف معلمین کی تقرری ہوتی ہے، نئے کورسوں میں اندراج ہوتا ہے، اور ان طالبعلموں کیساتھ قریبی رفاقت میں کر دیا جاتا ہے جو اجنبی ہیں۔ ہمارے نوجوان لوگ اسکول کے حکام کیساتھ تعاون کرنا اور اپنے ساتھی طالبعلموں کیساتھ ہممزاج ہونا چاہتے ہیں، لیکن انکو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ انہیں ہر اس چیز سے ہوشیار رہنا چاہئے جو روحانی طور پر نقصاندہ ہے۔—۱-کرنتھیوں ۱۵:۳۳۔
۲ گواہ بچوں اور نوجوانوں کیلئے سب سے بڑی تشویش کی بات دنیا کے اس آلودہ اثر سے بچنا ہے جو آجکل بہت سے ملکوں میں تعلیمی نظام میں سرایت کرتا ہے۔ جوان اور بوڑھے مسیحیوں کو ان دنیاوی معیاروں اور سوچ کو رد کرنے میں دلیر ہونا چاہئے جن کی اخلاقی مسائل کے سلسلے میں تائید کی جا رہی ہے، اور ان کو یہوواہ کے کلام سے مشورت حاصل کرنے اور راہنمائی پانے کے ذریعے ”نگاہ رکھنی“ چاہئے۔ (زبور ۱۱۹:۹) فکرمند والدین کو اس سلسلے میں باخبر ہونے کی ضرورت ہے کہ اسکول کے نصاب میں کیا شامل ہے تاکہ اپنے بچوں کو مناسب ہدایت دے سکیں۔ جس چیز کی اسکول میں یا کسی اور جگہ تعلیم دی جاتی ہے اگر وہ پاکیزگی اور پاکدامنی سے ٹکراتی ہے جس کا تقاضا یہوواہ کے خادموں سے کیا جاتا ہے تو اس سے گریز کرنا لازم ہے۔—۱-پطرس ۱:۱۵، ۱۶۔
۳ یہ بھی عام سی بات ہے کہ ایسے مسائل کا سامنا ہو جن میں قومی تہوار، تعطیل کی تقاریب، کھیلوں کی سرگرمیاں، یا سماجی اجتماعات شامل ہیں۔ ان معاملات کے سلسلے میں مسیحی نوجوانوں کیلئے بروشر اسکول اور یہوواہ کے گواہ (انگریزی) مددگار ہے۔ جب نوجوان بچوں کے والدین اس اشاعت کی ایک کاپی کیساتھ اساتذہ تک رسائی حاصل کرنے میں پہل کرتے ہیں تو امکانی مشکل حالتوں پر قابو پایا جا سکتا یا ان کو کم کیا جا سکتا ہے۔ وہ وضاحت کر سکتے ہیں کہ یہ بات ٹیچر کی یہ سمجھنے میں مدد کرے گی کہ کیوں یہوواہ کے گواہ مخصوص سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کا انتخاب کرتے ہیں۔ ان معلومات کو ٹیچر کیلئے ممکن الحصول بنانا تعاون کے جذبے کو پیدا کرنے کی جانب بہت کچھ کر سکتا ہے۔
۴ اس کے علاوہ، مسیحی طالبعلموں کیلئے اپنے مطالعہ کے مواد کیساتھ اسکول بروشر کی ایک ذاتی کاپی رکھنا اچھا ہوگا۔ ان دیگر طالبعلموں کو گواہی دینے کے مواقع اکثر اٹھ کھڑے ہوتے ہیں جو اس وقت سوال پوچھتے ہیں جب توجہ ہمارے عقائد پر مرکوز کی جاتی ہے۔ نیز، گواہ بچوں کو ذاتی طور پر ہر وقت اپنا ایڈوانس میڈیکل ڈائریکٹیو/ریلیز کارڈ یا ایڈنٹیٹی کارڈ رکھنا چاہئے جو تازہترین ہو، مناسب طور پر تصدیقشدہ ہو، اور دستخط شدہ ہو۔ جو اس نصیحت کا اطلاق کرتے ہیں وہ یقیناً ”اس ہوشیار آدمی“ کی مانند ہیں ”جو بلا کو دیکھ کر چھپ جاتا ہے۔“—امثال ۲۲:۳۔