یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 10/‏94 ص.‏ 2
  • بادشاہتی خدمت کے اپنے خزانے کو پھیلائیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بادشاہتی خدمت کے اپنے خزانے کو پھیلائیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ زیادہ کام کرنا چاہتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • اپنی خدمتگزاری کو وسیع کرنے کے طریقے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
  • کیا آپ اپنی خدمت کو بڑھا سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • یہوواہ کی اچھائی کا تجربہ کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2021ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
خدم 10/‏94 ص.‏ 2

بادشاہتی خدمت کے اپنے خزانے کو پھیلائیں

۱ یسوع نے بادشاہتی امید کو بیش‌قیمت خزانے کی مانند ٹھہرایا۔ (‏متی ۱۳:‏۴۴-‏۴۶‏)‏ یسوع کی تمثیلوں میں کیا ہم ان آدمیوں کی مانند ہیں جنہوں نے بہت زیادہ قدروقیمت والی کسی چیز کو خریدنے کیلئے اپنی ساری املاک کو بیچ دیا؟ اگر ایسا ہے تو ہم خدا کی بادشاہت کو پہلی اولیت دیں گے اگرچہ اس میں بے‌آرامی اور خودی کا انکار شامل ہو سکتا ہے۔—‏متی ۶:‏۱۹-‏۲۲‏۔‏

۲ چونکہ ہماری بادشاہتی خدمت ایک خزانہ ہے، اس لئے اس کو پھیلانے کی ہماری خواہش ہونی چاہئے۔ زندگی میں ہماری نجی روش کیا ظاہر کرتی ہے؟ کیا ہم اپنی بادشاہتی کارگزاری کو وسیع کر رہے ہیں؟ ہم خدمتگزاری کے مختلف پہلوؤں میں حصہ لینے سے ایسا کر سکتے ہیں جس میں گھرباگھر کا کام، واپسی ملاقاتیں کرنا، بائبل مطالعے کرانا، اور غیررسمی طور پر گواہی دینا شامل ہے۔‏

۳ ”‏میں اپنے حصے کو کیسے وسیع کر سکتا ہوں؟“‏ نئے خدمتی سال کے آغاز کیساتھ، یہ دیکھنے کی غرض سے ہر ایک کیلئے اچھا ہے کہ اپنی ذاتی کارگزاری پر نظرثانی کرے کہ وہ میدانی خدمت میں صرف ہونے والے وقت کو بڑھانے کیلئے کیا کر سکتا ہے اور پوچھیں:‏ ”‏کیا میں وقتاًفوقتاً یا لگاتار بنیاد پر امدادی پائنیر کے طور پر اندراج کرانے کیلئے اپنے معاملات کو ترتیب دے سکتا ہوں؟ چند ایک تبدیلیوں کیساتھ، کیا میں باقاعدہ پائنیر خدمت میں داخل ہو سکتا ہوں؟“‏

۴ بعض پبلشروں نے مزید غیررسمی گواہی دینے کیلئے ذاتی ہدف قائم کیا ہے۔ اکثر یہ کارگزاری شاندار پھل لاتی ہے۔ دیگر موثر واپسی ملاقاتیں کرنے میں بہتری لانے یا نئے بائبل مطالعے شروع کرنے کی ضرورت کو محسوس کر سکتے ہیں۔‏

۵ اگر ہم یہ نتیجہ اخذ کرتے ہیں کہ ہماری خدمتگزاری کسی لحاظ سے محدود ہے تو اس کو وسیع کرنے کیلئے ہم کیا کر سکتے ہیں؟ جنہوں نے کامیابی سے بلندتر نصب‌العین حاصل کئے ہیں وہ سفارش کرتے ہیں کہ ہم لاگت سے قطع نظر بادشاہتی مفادات کو مقدم رکھنے کا عزم کریں۔ (‏متی ۶:‏۳۳‏)‏ ایمان اور یہوواہ پر مکمل بھروسہ ضروری ہیں۔ (‏۲-‏کرنتھیوں ۴:‏۷‏)‏ مخلص اور متواتر دعا کے ذریعے اس کی مدد کے طالب ہوں۔ (‏لوقا ۱۱:‏۸، ۹‏)‏ ہم اعتماد رکھ سکتے ہیں کہ یہوواہ اپنی خدمت میں ہمارے حصے کو بڑھانے کیلئے ہماری حقیقی کوششوں کو برکت دے گا۔—‏۱-‏یوحنا ۵:‏۱۴‏۔‏

۶ ایسے دیگر بھائیوں اور بہنوں سے بات کریں جنہوں نے اپنی خدمتگزاری کو کامیابی سے وسیع کیا ہے۔ ان سے پوچھیں کہ وہ حوصلہ‌شکن ہوئے بغیر کس طرح رکاوٹوں پر غالب آنے کے قابل ہوئے تھے۔ آپ کو قائل کرنے کیلئے کہ خدمتگزاری ناممکن الحصول نہیں ہے انکے ذاتی تجربات ہی کی ضرورت ہو سکتی ہے۔‏

۷ جب آپ مینارنگہبانی اور ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں میدانی خدمت سے تعلق رکھنے والے مضامین پڑھتے ہیں تو دعائیہ غوروفکر کریں کہ آپ کس طرح اپنی خدمتگزاری میں تجاویز کا اطلاق کر سکتے ہیں۔ کلیسیائی اجلاسوں اور اسمبلیوں پر حاضر ہوتے وقت ایسا ہی کریں۔ اس مضمون میں پیش‌کردہ تجاویز اس بات‌چیت پر مبنی ہیں جو پچھلے سال سرکٹ اسمبلی کے پروگرام کا حصہ تھیں۔ یہ سلسلہ‌وار مضامین کا پہلا مضمون ہے جو کارگزاری کو پایۂ‌تکمیل تک پہنچانے اور اس پروگرام کے ذریعے فراہم کی جانے والی حوصلہ‌افزائی کا اطلاق کرنے میں مدد دینے کیلئے ترتیب دیا گیا ہے۔‏

۸ یسوع نے اپنی خدمتگزاری کو اولین فکر بناتے ہوئے، اسے بہت سنجیدہ خیال کیا۔ اس نے بیان کیا:‏ ”‏میرا کھانا یہ ہے کہ اپنے بھیجنے والے کی مرضی کے موافق عمل کروں۔“‏ (‏یوحنا ۴:‏۳۴‏)‏ کیا آپ اسی طرح سے محسوس کرتے ہیں؟ اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو یقیناً ہم اپنی کارگزاری کو وسیع کرنے اور اپنے خزانے کے ذخیرہ سے دوسروں کو ”‏اچھی چیزیں“‏ بانٹنے کے طریقے تلاش کر لیں گے۔—‏متی ۱۲:‏۳۵،‏ لوقا ۶:‏۴۵‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں