یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏93 ص.‏ 1
  • لو فار ایور بک میں سے بائبل مطالعے کرائیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • لو فار ایور بک میں سے بائبل مطالعے کرائیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • ملتا جلتا مواد
  • لو فارایور اور پرستش میں متحد کتابوں کا مطالعہ کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • لو فارایور کتاب کیساتھ بائبل مطالعے شروع کرانا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • حصہ ۱:‏ ترقی‌پسند بائبل مطالعے منعقد کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
  • گھریلو بائبل مطالعے شروع کرانا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
خدم 3/‏93 ص.‏ 1

لو فار ایور بک میں سے بائبل مطالعے کرائیں

۱ لو فار ایور بک کا حوالہ دیتے ہوئے، ایک عورت نے کہا:‏ ”‏خود بائبل کے بعد، میں نے اس کتاب کو سب سے زیادہ درست، جوش پیدا کرنے والا، اور متحرک کرنے والا لٹریچر پایا جو میں نے کبھی پڑھا ہے!‏“‏ ہم سب اس سے متفق ہیں کہ یہ کتاب ان نفیس‌ترین کتابوں میں سے ایک ہے جو بائبل کی سمجھ حاصل کرنے میں لوگوں کی مدد کرنے کیلئے اور بالخصوص انہیں یہوواہ کے مستعد ثناخواں بننے کی تحریک دینے کیلئے کبھی شائع کی گئی ہیں۔‏

۲ ۱۹۸۲ میں یعنی جس سال لو فار ایور بک ریلیز ہوئی، پاکستان میں ۲۰۴ پبلشر ۲۷۰ بائبل مطالعے کروا رہے تھے۔ اس وقت، ۳۳۱ پبلشر ۴۰۲ بائبل مطالعے کرواتے ہیں۔ آج تک، لو فار ایور بک کی ۶۲ ملین کاپیاں ۱۱۵ زبانوں میں شائع ہو چکی ہیں۔ یہ کتاب ہمارے عالمگیر کام پر کیا ہی اثر کر رہی ہے۔‏

۳ نشانے قائم کریں:‏ یہ غیرمعمولی ترقی یہوواہ کی برکت اور بائبل کے زندگی بچانے والے پیغام کیساتھ خلوص‌دل اشخاص کی مدد کرنے کیلئے اسکے لوگوں کے اشتیاق کا نتیجہ ہے۔ (‏رومیوں ۱۰:‏۱۳-‏۱۵،‏ ۱-‏تیمتھیس ۲:‏۴‏)‏ ہم وقتوں کی نزاکت اور خدا کی بادشاہت کا اعلان کرنے میں جانفشانی کرنے کی ضرورت کو پہچانتے ہیں۔‏

۴ جبکہ تنظیم آگے بڑھ رہی ہے، ہم انفرادی طور پر کس طرح چل رہے ہیں؟ کیا ہم شاگرد بنانے کے نہایت اہم کام میں بھرپور حصہ لینے کیلئے اٹل ہیں؟ اسے سرانجام دینے کیلئے ہمیں ذاتی نشانے قائم کرنے چاہئیں۔ کیا ہم دلچسپی کی پیروی کرنے میں مزید مستعد ہو سکتے ہیں؟ کیوں نہ مارچ کے مہینے کے دوران ایک نیا بائبل مطالعہ شروع کرانے کا نشانہ قائم کریں؟‏

۵ کون بائبل مطالعہ کرا سکتا ہے؟:‏ مختلف پس‌منظر رکھنے والے بہتیرے پبلشروں نے لو فار ایور بک میں سے بائبل مطالعہ کرانے کی شادمانی حاصل کی ہے۔ اسکے انداز کی سادگی مطالعہ کرانا آسان‌تر بنا دیتی ہے یہاں تک کہ نئے پبلشروں کو بھی اس اہم کام میں حصہ لینے کے اہل بناتی ہے۔ علاوہ‌ازیں، ہم میں سے بہتیروں نے ذاتی طور پر اسکا مطالعہ کیا ہے، اس لیے ہم اسکے مضامین سے واقف ہیں۔ ایک پبلشر جو لو فار ایور بک استعمال کرنے سے پہلے کوئی بائبل مطالعے نہیں کرواتا تھا اس نے قدردانی کیساتھ لکھا:‏ ”‏میرے پاس تین مطالعے ہیں اور چوتھا شروع ہونے والا ہے۔ میں بائبل مطالعے کرانے کو آسان بنانے کے سلسلے میں آپ کا شکریہ ادا کرنے کیلئے الفاظ تلاش نہیں کر سکتا۔“‏

۶ نوجوان اشخاص بھی لو فار ایور بک استعمال کرنے سے بائبل مطالعے کرانے کے کام میں سرگرم حصہ لے رہے ہیں۔ ایک نوجوان بھائی سکول میں اپنے ڈیسک پر کتاب چھوڑ دیتا ہے۔ اس نے اچھے مباحثوں اور کئی بائبل مطالعوں کیلئے راہ ہموار کر دی ہے۔ بعض نوجوانوں نے ان والدین سے جنہیں وہ گھرباگھر کی خدمتگزاری میں ملتے ہیں انکے بچوں کیساتھ بائبل مطالعہ کرنے کی اجازت مانگنے سے براہ‌راست رسائی کو استعمال کیا ہے۔ ہمارے بچے فردوسی زمین پر ابدی زندگی کیلئے یہوواہ کے وعدے کی بابت گفتگو کرنے کیلئے کبھی بھی اتنے چھوٹے نہیں ہوتے۔‏

۷ خواہ آپ جوان ہیں یا بوڑھے، عظیم‌ترین خوشیوں میں سے ایک جو ہر کوئی خدمتگزاری میں حاصل کر سکتا ہے وہ ایک گھریلو بائبل مطالعہ کرانا ہے۔ پس آئیے ہم میں سے ہر ایک یہوواہ کی مدد کیلئے دعا کرے اور اپنی امید کو اعلانیہ بیان کرنے کیلئے ہر موقع سے فوراً فائدہ اٹھائے۔ دوسروں کی یہ سیکھنے میں مدد کرنے کیلئے لو فار ایور بک کو استعمال کریں کہ کیسے وہ ہمارے خدا، یہوواہ کی حمد کرنے میں حصہ لے سکتے ہیں۔—‏زبور ۱۴۸:‏۱۲، ۱۳‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں