واپسی ملاقاتوں پر دلچسپی کی کاشت کرنا
۱ خدمتگزاری کو بجا طور پر کھیتی باڑی سے تشبیہہ دی گئی ہے اور واپسی ملاقاتوں کا موازنہ کاشت کرنے اور پانی دینے سے کیا گیا ہے۔ (متی ۱۳:۲۳، لوقا ۱۰:۲، ۲-کرنتھیوں ۹:۱۰) ”خدا کے ساتھ کام کرنے [والوں]“ کے طور پر ہم کسی بھی نئے پھوٹنے والے بیج کو پکنے کی طرف بڑھنے اور پھلدار ہونے میں مدد دینے کا فریضہ رکھتے ہیں۔ (۱-کرنتھیوں ۳:۶، ۹) ہم اس کام کو کس طرح بہترین طریقے سے سرانجام دے سکتے ہیں؟
۲ وہ سب جو دلچسپی دکھاتے ہیں ان کیساتھ بلاتاخیر واپسی ملاقات کریں۔ اپنے گھرباگھر کے ریکارڈ پر نظرثانی کریں، اور فیصلہ کریں کہ کس سے ملاقات کی جائے اور کیا باتچیت کی جائے۔ عموماً آپ کی باتچیت کے موضوع کا تعین اس بات سے ہوگا جس پر ابتدائی ملاقات پر باتچیت ہوئی تھی۔ دیگر متعارف کرائے جانے والے صحیفائی خیالات کو ذہن میں رکھتے ہوئے لچکدار ہوں۔ دلوں تک پہنچنے کی بائبل کی طاقت کو پہچانتے ہوئے اس کا استعمال کرنا ہمیشہ اچھا ہے۔—عبرانیوں ۴:۱۲۔
۳ اگر آپ نے ”کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟“ (انگریزی) بروشر چھوڑا ہے تو آپ کچھ اس طرح کی بات کہتے ہوئے شروع کر سکتے ہیں:
”بہتیرے مخلص لوگ یہ یقین رکھتے ہیں کہ خدا اس زمین کو تباہ کرنے والا ہے، جبکہ دیگر ڈرتے ہیں کہ انسان خود ہی ایسا کر گزرے گا۔ آپ کا کیا خیال ہے؟ [جواب دینے دیں۔] بائبل، ہمیں بتاتی ہے کہ زمین کو تباہ کرنے کی بجائے خدا اس کو امن اور سلامتی کا گہوارہ بناتے ہوئے، اسکو ناراستی سے پاک کرے گا۔“ صفحہ ۲۲ پر توجہ مبذول کرائیں، اور امثال ۲:۲۱، ۲۲ کو پڑھیں جس کا اقتباس یہاں دیا گیا ہے۔ اگر دلچسپی دکھائی جاتی ہے تو گھریلو بائبل مطالعے کے انتظام کی وضاحت کریں یا تازہترین رسالوں کو پیش کریں اور واپس آنے اور خدا کی موعودہ نئی دنیا کی بابت اور زیادہ باتچیت کرنے کیلئے ملاقات کا وقت ٹھہرائیں۔
۴ اگر آپ ”دیکھو!“ بروشر تقسیم کریں تو شاید آپ کہہ سکتے ہیں:
”میری پچھلی ملاقات پر، ہم نے زمین کو فردوس بنانے کے خدا کے وعدہ کی بابت بائبل میں سے پڑھا تھا، جیسا کہ اس بروشر کے سرورق کی تصویر پر ظاہر کیا گیا ہے جو میں نے آپ کے پاس چھوڑا تھا۔ ہم خدا کی مرضی اور کس طرح یہ ہم پر اثرانداز ہوتی ہے اس کی بابت مزید جاننے سے اس برکت سے استفادہ کر سکتے ہیں۔“ یوحنا ۱۷:۳ پڑھیں اور پھر صفحہ ۲۷ پر پیراگراف ۵۲ اور ۵۳ پر جائیں۔ مختصراً باتچیت کریں کہ خدا کے کلام کا صحیح علم حاصل کرنے کی ضرورت کیوں ہے۔
۵ جب ایک مذہبی طور پر مائل شخص کے ساتھ ”زندگی کا مقصد“ (انگریزی) بروشر چھوڑنے کے بعد رابطہ قائم کیا جاتا ہے تو آپ یہ کہنا موزوں پا سکتے ہیں:
”بہت اغلب ہے کہ آپ نے خداوند کی دعا کو کئی مرتبہ دہرایا ہوگا۔ جب آپ خدا کی بادشاہت کے آنے کیلئے دعا کرتے ہیں تو آپ کے ذہن میں کیا خیال آتا ہے؟“ صاحبخانہ کے جواب کے بعد، صفحہ ۲۶ پر پیراگراف ۸ اور ۹ کا حوالہ دیں اور پھر دانیایل ۲:۴۴ پڑھیں۔ شاید آپ یہ وضاحت کرنے سے باتچیت کو جاری رکھ سکتے ہیں کہ خدا کی بادشاہت کے آنے کا مطلب بدکاری اور دکھ کا خاتمہ ہوگا۔ واضح کریں کہ اگر ہم خدا کی نظر میں راستباز ہیں تو ہم اس زمین پر فردوس میں ابدی زندگی سے لطف اٹھا سکتے ہیں۔
۶ یاد رکھیں کہ کسی بھی ایسے شخص کیساتھ واپسی ملاقات کی جا سکتی ہے جو سننے کے لئے رضامند تھا، خواہ لٹریچر چھوڑا گیا ہے یا نہیں۔ واپسی ملاقاتیں کرنے کیلئے ہر ہفتے کچھ وقت مختص کریں۔ آپ جو دلچسپی پاتے ہیں اسے کاشت کرنے میں یہوواہ آپ کی مستعد کوشش کو بابرکت بنائے گا۔ دعا ہے کہ یہ اس کی حمد کیلئے پھل لائے۔—یوحنا ۱۵:۸۔