یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 9/‏94 ص.‏ 9
  • بروشر—‏خدمتگزاری کیلئے قیمتی اوزار

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بروشر—‏خدمتگزاری کیلئے قیمتی اوزار
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • ملتا جلتا مواد
  • اپنی خدمتگزاری میں مختلف بروشروں کو استعمال کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • بروشروں کیساتھ بادشاہتی خوشخبری کا اعلان کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • حقیقی طور پر دوسروں کی پرواہ کرنے سے یہوؔواہ کی نقل کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • اگست میں موثر طریقے سے بروشروں کو استعمال کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
خدم 9/‏94 ص.‏ 9

بروشر—‏خدمتگزاری کیلئے قیمتی اوزار

۱ ایک ہنرمند کاریگر عموماً کئی قسم کے اوزار رکھتا ہے، ہر ایک خاص کام کیلئے بنایا گیا ہوتا ہے۔ بادشاہتی منادوں کے طور پر، جنکو ہم منادی کرتے ہیں ہنرمندی سے ان کی روحانی ضروریات کو پورا کرنے میں ہماری مدد کرنے کیلئے ہمارے پاس بروشروں کی بڑی اقسام ہیں۔ (‏امثال ۲۲:‏۲۹‏)‏ ایک دروازے پر آپ کسی ایسے شخص سے مل سکتے ہیں جو افسردہ‌دل ہے۔ کسی دوسرے پر صاحب‌خانہ دیانتدار حکومت کی آرزو کرتا ہو، جبکہ کوئی دوسرا یہ جاننے کی خواہش رکھتا ہو کہ آیا زندہ رہنے کا کوئی مقصد ہے۔ ہم ان لوگوں کی مدد کرنے کیلئے اپنے بروشروں کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟‏

۲ بروشر ”‏کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟“‏ (‏انگریزی)‏ پیش کرتے وقت، آپ کچھ اس طرح کی بات کہہ سکتے ہیں:‏

”‏دنیا میں دکھ اور ناانصافی کا مشاہدہ کرنے والے بعض لوگ اس سب کیلئے خدا کو الزام دینے کی طرف مائل ہوتے ہیں۔ وہ استدلال کرتے ہیں کہ چونکہ خدا قادرمطلق ہے، اگر اسے واقعی ہماری پرواہ ہوتی تو وہ ہمارے دکھ کو ختم کرتا۔ آپ اس کی بابت کیسا محسوس کرتے ہیں؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ زبور ۷۲:‏۱۲-‏۱۴ ظاہر کرتی ہیں کہ خدا یقیناً ہماری پرواہ کرتا ہے۔ دکھ اور ناانصافی اس کا قصور نہیں ہیں۔ اس نے وعدہ فرمایا ہے کہ بدکاروں کا جلد ہی صفایا کر دیا جائے گا۔ یہ بروشر کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے (‏انگریزی)‏ ظاہر کرتا ہے کہ وہ کیا کچھ کرے گا اور ہم اس سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ آپ صفحہ ۲۷، پیراگراف ۲۲ پر تبصروں کیساتھ بات‌چیت کو جاری رکھنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔‏

۳ اگر آپ ”‏زندگی کا مقصد“‏ (‏انگریزی)‏ بروشر کو استعمال کر رہے ہیں تو آپ شاید اس طرح سے بات شروع کرنا چاہیں:‏

”‏انجام‌کار، تقریباً ہر کوئی زندگی کے مقصد کی بابت جاننے کی خواہش کرتا ہے۔ کیا محض ۷۰ یا ۸۰ سالوں تک ہی زندہ رہا جائے اور پھر قبر میں اترا جائے؟ یا کیا زندگی اس سے زیادہ کچھ ہے؟ آپ کا کیا خیال ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ یہاں زبور ۳۷:‏۲۹ میں ہم انسان اور زمین کیلئے خدا کے خوبصورت مقصد کو دیکھتے ہیں۔“‏ صحیفہ پڑھنے کے بعد، صفحہ ۳۱ کی تصویر پر جائیں، اور اس کی بابت مزید تبصرہ کریں کہ فردوس میں رہنا کیسا ہوگا۔‏

۴ سرورق کی پوری تصویر دکھاتے اور یہ پوچھتے ہوئے ”‏دیکھو!‏“‏ بروشر کو متعارف کرایا جا سکتا ہے:‏

”‏آپ کے خیال میں زمین کو اس طرح کی بنانے کیلئے کیا چیز درکار ہوگی؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ اس تصویر میں ہر ایک کے پاس گھر اور پرلطف کام ہے۔ یہاں صلح ہے اور کھانے کیلئے افراط سے ہے، اور زمین آلودگی سے پاک ہے۔ انسانی حکومتیں خواہ کتنی ہی کوشش کریں، وہ اپنے لئے ایسی دنیا کو وقوع میں لانا ناممکن پاتی ہیں۔ تاہم، بائبل ہمیں یقین دلاتی ہے کہ خدا ”‏سب چیزوں کو نیا“‏ بنا دے گا۔ [‏صفحہ ۳۰ پر جائیں اور مکاشفہ ۲۱:‏۳، ۴ پڑھیں۔]‏ اس نئی دنیا میں زندہ رہنے کیلئے آپ کو جو کچھ کرنے کی ضرورت ہے اسکو سیکھنے میں یہ بروشر آپ کی مدد کرے گا۔“‏ اگر کافی دلچسپی دکھائی جاتی ہے تو صفحہ ۳ پر جائیں، اور ظاہر کریں کہ ہم کس طرح بائبل مطالعہ کراتے ہیں۔‏

۵ ”‏زمین پر زندگی“‏ بروشر کیساتھ آپ اس رسائی کو استعمال کر سکتے ہیں:‏

”‏بہتیرے لوگوں کے خیال میں ابدی زندگی سے لطف اٹھانے کیلئے انہیں آسمان میں جانا ضرور ہے، لیکن زمین پر ہمیشہ تک زندہ رہنے کی بابت آپ کیا سوچتے ہیں؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ بائبل ہمیں یقین دلاتی ہے کہ ابدی زندگی ممکن ہے اور یہ ہمیں بتاتی ہے کہ ہم اس مقصد کو کیسے حاصل کر سکتے ہیں۔“‏ یوحنا ۱۷:‏۳ پڑھیں۔ پھر صاحب‌خانہ کو ۴۹ تصویر دکھائیں اور پوچھیں:‏ ”‏آپ اس طرح کی دنیا میں کس طرح زندہ رہنا پسند کریں گے؟“‏ بروشر پیش کریں اور واپسی ملاقات کیلئے بندوبست بنائیں۔‏

۶ بروشر بروقت مضامین نمایاں کرتے، لوگوں کے سوالوں کا جواب دیتے، اور تسلی دیتے ہیں۔ ان اوزاروں کو ہنرمندی سے استعمال کرنے سے ہم ”‏سچائی کی پہچان تک [‏پہنچنے]‏“‏ میں مخلص اشخاص کی مدد کر سکتے ہیں۔—‏۱-‏تیمتھیس ۲:‏۴‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں