نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
۱ ستمبر سے شروع ہونے والا ہمارا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام ”حق پر گواہی دیتے رہو“ کے موضوع کو اجاگر کرے گا۔ یہ سارا پروگرام اس نمونے پر روشنی ڈالے گا جو یسوع نے ہمارے لئے چھوڑا اور اس پر بھی کہ اس نے دوسروں کو سچائی میں شریک کرنے کیلئے ہر ممکن موقع سے فائدہ اٹھایا۔ یہ مسیح کے شاگردوں کے طور پر حق پر گواہی دینے میں اسکی مانند بننے کیلئے ہماری ذمہداری پر بھی زور دے گا۔—۱-کرنتھیوں ۱۱:۱۔
۲ سچائی کو فروغ دینے کیلئے کلیسیا جو کردار ادا کرتی ہے اس پر غور کیا جائے گا۔ ہمارے رسالوں اور دیگر مطبوعات کو خوب استعمال کرنے پر بھی زور دیا جائے گا۔
۳ مہمان مقرر کی طرف سے پیش کی جانے والی اہم تقریر کا عنوان ہے: ”حق ہر گواہی دینا—جو کچھ یہ انجام دیتا ہے۔“ (یوحنا ۸:۳۲) یہ سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام سچائی کیلئے ہماری قدردانی میں یقیناً اضافہ کرے گا اور ”حق بات پر قائم“ اور ثابت قدم رہنے کیلئے ہم سب کی مدد کرے گا۔—۲-پطرس ۱:۱۲، ۱-کرنتھیوں ۱۵:۵۸۔