کیا آپ صفوں میں دوبارہ شامل ہو سکتے ہیں؟
۱ گزشتہ پانچ سالوں میں، ہزاروں باقاعدہ پائنیروں نے یہ ضروری پایا کہ پائنیر صفوں کو چھوڑ دیا جائے۔ کیا آپ ان میں سے ایک تھے؟ اگر ایسا ہے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کے پاس اس شرف کو ترک کر دینے کی وجہ تھی۔ شاید کوئی ایسی چیز جو غیرمتوقع اور آپ کے کنٹرول سے باہر تھی۔ کیا وہ وجہ ابھی تک موجود ہے؟ اگر صحت، مالی مشکلات، یا خاندانی فرائض نے آپ کیلئے اس کو بند کرنا ضروری بنا دیا تھا تو کیا آپ کے حالات میں بہتری آئی ہے؟ کیا آپ کچھ مناسب ردوبدل کر سکتے ہیں جو آپ کو اجازت دیں گے کہ باقاعدہ پائنیرنگ کی برکات سے دوبارہ استفادہ کر سکیں؟ کیا آپ نے دوبارہ درخواست دینے کے بارے میں سوچا ہے؟
۲ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ نے ایک پائنیر کے طور پر کامیاب ہونا ہے تو اچھی تنظیم اور محتاط جدول بنانے کا تقاضا کیا جاتا ہے۔ اگرچہ تفریح کیلئے عام طور پر کافی وقت نہیں ہوتا، تو بھی ایک پائنیر کے سستانے کے مختصر دورانیے اکثر زیادہ اطمینان بخش اور بااجر ثابت ہوتے ہیں۔ (امثال ۱۹:۱۷، اعمال ۲۰:۳۵) خدمت میں مصروف رہنے سے، آپ مطلبپرست، آرامطلب طرززندگی کے اثر سے محفوظ ہو جاتے ہیں جس کی دنیا جستجو کرتی ہے۔ یہوواہ نے وعدہ فرمایا ہے کہ اگر آپ خودایثار ہیں اور بادشاہتی مفادات کو پہلا درجہ دیتے ہیں تو وہ آپ کو روحانی طور پر مالامال کر دے گا۔ یقینی طور پر آپ یہوواہ کی خدمت میں سارے دل سے کام کرنے والا بننے سے حقیقی شادمانی اور قناعت پسندی کا تجربہ کریں گے۔—امثال ۱۰:۲۲، کلسیوں ۳:۲۳، ۲۴۔
۳ کیا کلوقتی خدمتگزاری کو صرف چند خاص کیلئے ممکنالحصول شرف کے طور خیال کیا جانا چاہئے؟ نہیں۔ اپنی مخصوصیت کے عہد کے پیش نظر، جب تک کہ حالات اسے ناممکن نہیں بناتے ہر مسیحی کو کلوقتی خدمت پر سنجیدہ سوچبچار کرنی چاہئے۔—مرقس ۱۲:۳۰۔
۴ اگر آپ کی صحت اور صحیفائی ذمہداریاں صاف طور پر آپ کو عین اس وقت پائنیر خدمت کرنے کی اجازت نہیں دیتیں تو آپ یقین رکھ سکتے ہیں کہ یہوواہ جانتا اور سمجھتا ہے۔ آپ کے حالات جو بھی اجازت دیتے ہیں وہ اس میں آپ کی وفاداری کیلئے آپ کو اجر دے گا۔ (۱-کرنتھیوں ۴:۲، ۲-کرنتھیوں ۸:۱۲) تاہم، اگر، اب دوبارہ پائنیر خدمت کرنا آپ کے لئے سازگار معلوم ہوتا ہے تو کیوں نہ صدارتی نگہبان تک رسائی کریں اور درخواست کی استدعا کریں؟
۵ کیا آپ کا خاندان مدد کر سکتا ہے؟ ہو سکتا ہے آپ نے صفوں کو اسلئے چھوڑا ہو کہ آپ کو خاندانی فرائض کی دیکھبھال کرنے کی ضرورت تھی۔ کیا یہ ممکن ہے کہ دوسرے خاندانی ممبر اب مدد دینے کی حالت میں ہیں جو آپ کو پائنیر کام کو دوبارہ شروع کرنے کے قابل بنائیگی؟ بعض کیلئے، مخصوص ذمہداریوں کی نگہداشت کرنے میں محض تھوڑی سی مدد کرنے سے، پائنیر خدمت ایک بار پھر ممکنالحصول ہو سکتی ہے۔
۶ خاندان کے دیگر ممبروں کا اچھا تعاون اور تھوڑی سی اضافی کوشش اس کو ممکن بنا سکتی ہے۔ مدد روپے پیسے یا آمدورفت میں اعانت، اس کے ساتھ ساتھ خدمت میں اکٹھے کام کرنے کیلئے باقاعدہ ملنے کے اوقات کی صورت میں دی جا سکتی ہے۔ غالباً دیگر طریقوں سے بھی وہ اعانت کر سکتے ہیں۔ اگر حالات آپکو دوبارہ اس خدمت کے شرف کو اختیار کرنے کی اجازت نہیں دیتے تو شاید ایسی اعانت خاندان کے کسی دوسرے ممبر کو دی جا سکتی ہے جو ایسا کر سکتا ہے۔
۷ کیوں نہ خاندان کے طور پر اس معاملے پر باتچیت کریں؟ اگر آپ اسے ایک متحدہ پراجیکٹ بناتے ہیں تو امکانات اچھے ہو سکتے ہیں۔ اگر ایک دوسرے پائنیر کو صفوں میں شامل کیا جا سکتا ہے تو سارا گھرانا بجا طور محسوس کر سکتا ہے کہ وہ حصہ لے رہے ہیں۔ فیاضی کا ایسا جذبہ نہ صرف علاقے میں بادشاہتی گواہی میں اضافہ کرے گا بلکہ خاندان کو بھی روحانی طور پر قریبتر لے آئے گا۔—لوقا ۶:۳۸، فلپیوں ۲:۲-۴۔