جہاں آپ نے دلچسپی پائی وہاں واپس جائیں
۱ ہم میں سے بہتیرے رسالے اور بروشر تقسیم کرنے میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم واپس جائیں اور مزید دلچسپی کو ابھارنے کی کوشش کریں۔ ایسا کرنے میں ہماری کامیابی کا انحصار اس بات پر ہے کہ ہم واپسی ملاقات کرنے سے پہلے کتنی اچھی تیاری کرتے ہیں۔
۲ یاد رکھیں کہ زیادہتر نوجوان لوگ ان ہی مسائل کی بابت فکرمند ہوتے ہیں جن کا تعلق بالغوں سے ہے۔ جاگو! میں ایسے مضامین ہیں جو حالیہ مسائل کا نوجوان لوگوں کے نکتۂنظر سے جائزہ لیتے ہیں۔ یہ مضامین وہ بصیرت فراہم کرتے ہیں جو نوجوان اشخاص، اور انکے والدین کی مدد کر سکتی ہے تاکہ زندگی میں جو چیز واقعی اہمیت کی حامل ہے اس کی قدر کریں۔
۳ اگر آپ نے ”جاگو!“ تقسیم کیا ہے تو آپ شاید تازہترین شمارے کو پیش کرنے سے مزید رابطہ برقرار رکھنے کی منصوبہسازی کریں۔ آپ کہہ سکتے ہیں:
”پچھلا شمارہ جو میں نے آپ کے پاس چھوڑا تھا اس نے یہ مضامین نمایاں کئے تھے [موضوع کا ذکر کریں]۔ ہمارے نوجوان لوگوں کو ایسی دنیا میں بڑا ہونا ہے جو مستقبل کیلئے بہت کم امید دیتی ہے۔ ان میں سے بہتیرے باغی چالچلن کے ذریعے اپنی آزردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ لیکن بعض ایسے بھی ہیں جو اپنا توازن قائم رکھتے اور اعلی اصول برقرار رکھتے ہیں۔ تازہترین جاگو! میں یہ مضمون وضاحت کرتا ہے [موضوع کا ذکر کریں]۔ میرا خیال ہے کہ جو کچھ اسے کہنا ہے آپ اسکی قدر کریں گے۔“
۴ آپ اس رسائی کو استعمال کرنے سے بروشر پیش کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں:
”اس زمین کے مستقبل کی بابت اپنی پچھلی باتچیت سے میں نے لطف اٹھایا تھا۔ کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ جب خدا بدکاری اور تکلیف کو ختم کر دیگا تو یہاں پر زندگی کیسی ہوگی؟ [زندگی کا مقصد کیا ہے—آپ اسے کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟ (انگریزی) بروشر کے صفحہ ۳۱ پر کی تصویر دکھائیں۔] ۲۹ اور ۳۰ صفحات پر ان تمام بائبل آیات پر غور کریں جو ان برکات کو بیان کرتی ہیں جو خدا کی بادشاہت لائیگی۔ [ایک صحیفے کا انتخاب کریں، اور اسے براہراست بروشر میں سے پڑھیں۔] میں اسے آپ کے پاس چھوڑنا پسند کروں گا۔“
۵ جب آپ واپس جائیں تو آپ کو شاید یہ معلوم ہو کہ صاحبخانہ اپنا ذاتی مذہبی لٹریچر حاصل کرتا ہے اور وہ محسوس کرتا ہے کہ یہ کافی ہے۔ آپ کہہ سکتے ہیں:
”اپنے مذہب سے قطعنظر، ہم سب بہتیری یکساں پریشانیوں—جرم، تشویشناک بیماری، ماحولیاتی فکریں—سے متاثر ہوتے ہیں۔ کیا ایسا نہیں ہے؟ [تبصرہ کرنے دیں۔] کیا آپ محسوس کرتے ہیں کہ ان مسائل کا کوئی حقیقی حل ہے؟ [۲-پطرس ۳:۱۳ پڑھیں۔] ہمارے لٹریچر کا مقصد مینارنگہبانی کے صفحہ ۲ پر بیان کیا گیا ہے۔ [ایک یا دو منتخب جملے پڑھیں۔] بہتیرے لوگ جو یہوواہ کے گواہ نہیں ہیں بائبل پر مبنی امیدافزا پیغام کی وجہ سے جو ہماری مطبوعات میں پایا جاتا ہے ان کی پڑھائی سے استفادہ کرتے ہیں۔“ اگر صاحبخانہ کا جوابیعمل سازگار ہے، تو اپنے بائبل مطالعہ کے پروگرام کی وضاحت کریں۔
۶ آپ شاید اس رسائی کو لیں:
”پچھلی مرتبہ جب میں یہاں تھا تو ہم نے اپنی دنیا کے مستقبل کے امکانات کی بابت بات کی تھی۔ اس رپورٹ کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ [بعض متعلقہ حالیہ خبروں کا ذکر کریں۔] جب لوگ اس طرح کی باتیں سنتے ہیں تو یہ بات انکے لئے یہ سوچنے کی خواہش کا سبب بنتی ہے کہ یہ دنیا کیا بنتی جا رہی ہے، کیا ایسا نہیں ہے؟ ہمیں یقین ہے کہ ایسی باتیں ظاہر کرتی ہیں کہ ہم ”اخیر زمانہ“ میں رہ رہے ہیں جس کی پیشینگوئی بائبل میں ۲-تیمتھیس ۳:۱-۵ میں کی گئی ہے۔“ اہم نکات پڑھنے کے بعد، آپ پوچھ سکتے ہیں کہ آیا اس نے اس بیان پر پورے اترنے والے لوگ دیکھے ہیں۔ دلیل دینا کتاب (انگریزی) میں صفحات ۲۳۴-۲۳۸ پر کی ذیلی سرخیوں میں سے ایک پر باتچیت کو جاری رکھیں۔
۷ اگر ہم اچھی طرح تیاری کریں اور مدد کرنے کیلئے حقیقی خواہش کو ظاہر کریں تو ہم اعتماد رکھ سکتے ہیں کہ خلوصدل اشخاص ضرور سنیں گے۔—یوحنا ۱۰:۲۷، ۲۸۔