کیا آپ کثرت سے بو رہے ہیں؟
۱ ایک کہاوت ہے: ”جتنا گڑ ڈالو گے اتنا ہی میٹھا ہوگا۔“ ہماری پرستش کے سلسلے میں یہ بات خاص طور پر سچ ہے۔ جتنا زیادہ وقت اور کوشش ہم اجلاسوں کی تیاری کرنے، بادشاہتی پیغام کی منادی کرنے، اور اپنے بھائیوں کیلئے محبت دکھانے میں صرف کرتے ہیں، اتنی ہی زیادہ ہم روحانی نشوونما حاصل کرینگے۔ اسکے برعکس بھی بالکل سچ ہے۔ اگر ہم کام چور ہیں یا جو کچھ ہم کرتے ہیں اس میں دو دلے ہیں، تو کیا ہم واقعی تسلیبخش نتائج کی توقع کر سکتے ہیں؟
۲ پولس رسول نے ۲-کرنتھیوں ۹:۶ میں اچھی طرح سے اصول بیان کیا: ”جو تھوڑا بوتا ہے وہ تھوڑا کاٹیگا اور جو بہت بوتا ہے وہ بہت کاٹیگا۔“ کیا آپ کثرت سے بو رہے ہیں؟
۳ ذاتی بائبل مطالعہ: نتیجہخیز خادم ہونے کیلئے، ہمیں پہلے اپنے ذاتی مطالعے میں کثرت سے بونا چاہئے۔ ہمیں شدید روحانی بھوک رکھنی چاہئے۔ (زبور ۱۱۹:۹۷، ۱۰۵، متی ۵:۳) ہم پر دباؤ ڈالنے والی روزمرہ زندگی کی تمام پریشانیوں کے ساتھ، اپنی روحانی ضرورت کیلئے حقیقی آگاہی کو پیدا کرنے کیلئے ہوشمندانہ کوشش کی ضرورت ہے۔ ہم میں سے اکثریت کیلئے، یہ ”وقت کو غنیمت“ جاننے کا تقاضا کرتا ہے۔ (افسیوں ۵:۱۶) بعض لوگ ذاتی مطالعہ کرنے کیلئے مخصوص دنوں پر جلدی اٹھنے کا بندوبست کرتے ہیں۔ دوسروں نے کچھ دنوں پر شام کے اوقات کو اس مقصد کیلئے مختص کیا ہے۔ ہم کس طریقے سے کثرت سے کاٹتے ہیں؟ ہم زیادہ مضبوط ایمان، ایک درخشاں امید، اور ایک مسرور اور زیادہ مثبت ذہنی رحجان حاصل کرتے ہیں۔—رومیوں ۱۰:۱۷، ۱۵:۴، ۱-پطرس ۱:۱۳۔
۴ کلیسیائی اجلاس: زبور ۱۲۲:۱ میں داؤد نے کہا: ”میں خوش ہوا جب وہ مجھ سے کہنے لگے آؤ خداوند کے گھر چلیں۔“ کیا آپ بھی ایسا ہی محسوس کرتے ہیں؟ کثرت سے بونے کا مطلب اپنے پانچ ہفتہوار اجلاسوں پر باقاعدہ حاضری ہے۔ فیصلہ کر لیں کہ آپ ناخوشگوار موسم کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ عام طور پر جتنی زیادہ رکاوٹوں پر ہم غلبہ پاتے ہیں ہماری برکات اتنی ہی زیادہ ہوتی جاتی ہیں۔
۵ اپنے بھائیوں کے ساتھ تعمیری گفتگو میں حصہ لینے کیلئے جلدی پہنچیں اور بعد میں دیر تک رہیں۔ جسقدر آپ کر سکتے ہیں اتنے ہی زیادہ مختلف لوگوں کو اپنی رفاقت میں شامل کرنے کیلئے اسے وسیع کریں۔ مینارنگہبانی کے مطالعے اور دوسرے اجلاسوں کیلئے اچھی تیاری کریں تاکہ جب آپ کے پاس موقع ہو تو تبصرہ کرنے سے آپ کثرت سے بو سکیں۔ اجلاسوں میں دوسروں کو ”سیراب“ کرنے سے آپ خود بھی ”سیراب“ ہونگے۔—امثال ۱۱:۲۵۔
۶ میدانی خدمتگزاری: میدانی خدمتگزاری کے علاوہ شاید اور کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں کثرت سے بونے کا یہ اصول زیادہ درست ہو۔ جتنا زیادہ وقت ہم اس کام کے لئے مختص کرتے ہیں، اتنا ہی زیادہ اغلب ہے کہ ہم دلچسپ تجربات، نتیجہخیز واپسی ملاقاتیں، اور بارور بائبل مطالعوں کی فصل کاٹیں گے۔
۷ میدانی خدمت میں کثرت سے بونے میں خوبی کے ساتھ ساتھ مقدار بھی شامل ہے۔ خدمتگزاری کی خوبی کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کرنے کیلئے دلیل دینا (انگریزی) کتاب ایک بہترین مدد ہے۔ دروازہ پر دلچسپی کو بڑھانے میں مدد کرنے کیلئے ۹-۱۵ صفحات پر ۱۸ موضوعات کا احاطہ کرتے ہوئے ۴۰ سے زائد تعارفات کی فہرست دی گئی ہے۔ اگر آپ کو دلچسپی لینے والے مل جاتے ہیں، تو اسکو لکھ لینے کا یقین کر لیں تاکہ آپ واپس جائیں اور اپنے بونے کا پھل کاٹیں۔ امید ہے کہ آپکی کوششیں بائبل مطالعے پر منتج ہونگی، اور آپ کسی دوسرے کو سکھا سکتے ہیں کہ کثرت سے کیسے بوئے۔
۸ اگر ہم کثرت سے بوتے ہیں، تو ہم یہوواہ خدا سے بہت زیادہ برکات کی توقع کر سکتے ہیں۔—ملاکی ۳:۱۰۔