سچائی کو پھیلانے کیلئے رسالے استعمال کریں
۱ آجکل کے معاشرہ میں مبالغہآمیز اشتہاربازی، گمراہ کرنے والے سیاسی وعدوں، اور دھوکے میں ڈالنے والے بینالاقوامی دعووں کی وجہ سے سچی، حقیقی معلومات کی قدروقیمت بہت گر گئی ہے۔ مینارنگہبانی اور جاگو! اس سلسلے میں منفرد ہیں کیونکہ صرف یہی خدا کی بادشاہت کی بابت سچائی بیان کرتے اور اس بات کی وضاحت کرتے ہیں کہ سب کو ان ابدی برکات کا تجربہ کرنے کیلئے کیا کرنا چاہئے جو یہ لائیگی۔
۲ ایک ملک میں وزارتاطلاعات کا ایک سرکاری اہلکار جس نے ان دو رسالوں کی قدروقیمت کیلئے قدر ظاہر کی اس نے ان کی تقسیم کیلئے منظوری حاصل کرنے میں بخوشی اعانت کی۔ اس نے بیان کیا: ”میں مینارنگہبانی کو بہترین رسالوں میں سے ایک خیال کرتا ہوں، میں مدد کرکے بہت خوش ہوں۔“ ان جریدوں کی تقسیم کے ذریعے دوسروں کی مدد کرنا ہمارا شرف ہے جو زندگیبخش علم دے سکتے ہیں۔ (یوحنا ۱۷:۳) جون کے دوران آپ ان قابلقدر رسالوں کو کیسے پیش کریں گے؟ شاید مندرجہذیل تجاویز مفید ہونگی۔
۳ اگر آپ یکم جون کے ”مینارنگہبانی“ کے سرورق کے مضمون کو نمایاں کر رہے ہیں تو آپ کہہ سکتے ہیں:
”ہم دنیا میں بڑھتے ہوئے تشدد کی بابت لوگوں سے بات کر رہے ہیں۔ بہتیرے لوگ محسوس کرتے ہیں کہ زیادہتر یہ بدروحوں کے اثر کی وجہ سے ہے۔ کیا ایسا ہو سکتا ہے؟ غور کریں کہ بائبل ۱-یوحنا ۵:۱۹ میں کیا کہتی ہے۔“ آیت پڑھنے کے بعد، مضمون میں سے موزوں نکات اجاگر کریں۔
۴ یا مختصر تعارف کے بعد، آپ کچھ اس طرح کہہ سکتے ہیں:
”غالباً آپ نے غور کیا ہوگا کہ حالیہ برسوں میں عالمگیر طور پر اخلاق کی تنزلی پر بڑھتی ہوئی فکرمندی پائی جاتی رہی ہے۔ آپ مقامی طور پر کونسے اخلاقی مسائل دیکھتے ہیں جن کیلئے آپ فکرمند ہیں؟“ جواب دینے دیں۔ جیسا کہ جنوری ۹۴ کے جاگو! کے سرورق کے مضامین میں بحث کی گئی ہے بعض تشویشناک مسائل کی نشاندہی کریں جو دنیا کے چاروں طرف رونما ہو رہے ہیں، اور خدا کی بادشاہت کی طرف سے پیش کئے گئے حل کی جانب توجہ مبذول کرائیں۔
۵ واپسی ملاقاتوں کے آپ کے ریکارڈ میں، غالباً ان اشخاص کی فہرست ہوگی جنہوں نے ابتدائی طور پر کچھ دلچسپی دکھائی تھی، مگر اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا تھا۔ چونکہ جوابی عمل صرف محدود تھا، شاید آپ دوبارہ ملاقات کرتے رہنے کی ضرورت محسوس نہ کریں۔ لیکن آپ اس فہرست کو میگزین روٹ بنانے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ جب آپ ایک مضمون کو دیکھتے ہیں جسے آپ ایک خاص شخص کو اپیل کرنے والا محسوس کریں تو اس شخص کے پاس ضرور جائیں اور رسالہ پیش کریں۔
۶ غیررسمی گواہی: رسالوں میں دلچسپی پیدا کرنے کا یہ ایک شاندار طریقہ ہے۔ باتچیت شروع کرنے کیلئے آنکھ کو بھانے والے سرورق کی ہوشمندانہ نمائش کرنا ہی کافی ہو سکتا ہے۔ ایک بہن اپنے ڈیسک پر کچھ شمارے رکھ دیتی تھی تاکہ ساتھی کارکن جب ان کے پاس سے گزریں تو انہیں دیکھ سکیں، وہ کئی [رسالے] پیش کرنے کے قابل ہوئی تھی۔ چند کاپیوں کو ضرور ساتھ رکھیں، اور اس مہینے جب آپ خریداری کرنے جائیں، اسکول جائیں، بس میں سوار ہوں، یا کہیں اور دیگر لوگوں سے ملیں تو ان کو پیش کرنے میں پہل کریں۔
۷ مینارنگہبانی اور جاگو! کی مدد سے، ہم نے یہوواہ اور اس کی پرستش سے متعلق نہایت اہم سوالوں کے جواب پا لئے ہیں۔ ہم ان جرائد کو ہر ممکن طریقے سے دوسرے لوگوں کو ”سچائی کے خدا، یہوواہ“ کو جاننے میں مدد دینے کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔—زبور ۳۱:۵، اینڈبلیو۔