تھیوکریٹک منسٹری سکول سے بھرپور فائدہ اٹھانا
۱ ہمیں ”تعلیم [کے فن]“ میں تربیت دینے کیلئے تھیوکریٹک منسٹری سکول آلہکار رہا ہے تاکہ ہم بائبل سچائیوں کو موثر طور پر دوسروں تک پہنچا سکیں۔ (۲-تیمتھیس ۴:۲) ہم ہر ہفتے بائبل کے مختلف موضوعات پر گراںقدر بصیرت حاصل کرتے ہیں۔ ہم کیسے یقین کر سکتے ہیں کہ ہم اس سکول کے ذریعے مہیاکردہ اہم ہدایت سے پوری طرح فائدہ حاصل کر رہے ہیں؟
۲ سکول اوورسیئر کے افتتاحیہ تبصروں پر بغور توجہ دیں جب وہ دلچسپ نکات میں سے چند ایک نمایاں کرتا ہے جنہیں آپ اجلاس کے دوران سیکھ سکتے ہیں۔ ان سوالوں کے بارے میں جو وہ شاید اٹھائے اور جس طرح آپ اپنی خدمتگزاری میں ان جوابات کا اطلاق کر سکتے ہیں اسکے بارے میں سوچیں۔
۳ ہدایتی تقریر چھپے ہوئے مواد کی محض دوہرائی ہی نہیں ہے۔ یہ معلومات کی عملی قدر اور جسطرح یہ آپکو ذاتی طور پر فائدہ پہنچا سکتی ہے اس پر توجہ مرتکز کراتی ہے۔ پہلے سے تیاری کرنا اہم نکات پر بہتر غوروخوض کرنے اور بعد کے زبانی اعادے میں آپکی مدد کریگا۔
۴ باقاعدہ ہفتہوار بائبل پڑھائی کرنا خدا کے کلام کیلئے آپکی قدر کو گہرا کر سکتا ہے۔ اضافی تحقیق نئی اور دلچسپ معلومات کے ایک ایسے ترتیبوار سلسلے کو افشا کر سکتی ہے جو سچائی کی بابت آپکی سمجھ کو بڑھائے گی۔ بائبل کے اہم نکات کی پیشکش بائبل کے بیان کی محض دوہرائی سے زیادہ ہے۔ ایک مختصر مجموعی اعادے کے بعد، مقرر تفویضکردہ حصے میں سے اہم نکات نمایاں کریگا اور واضح کرے گا کہ وہ ہماری زندگی اور عبادت سے کیسے تعلق رکھتے ہیں۔ متوجہ ہوں تاکہ آپ سیکھ سکیں کہ بائبل ہدایات کا بہتر اطلاق کیسے کریں۔—زبور ۱۱۹:۱۰۵۔
۵ اگر آپکو ایک طالبعلم کی تقریر تفویض کی گئی ہے، تو اس نکتہ برائے مشورت پر غور کریں جس پر آپ اس وقت کام کر رہے ہیں۔ سکول گائیڈبک میں گفتگو کی اس خوبی سے متعلق دئے گئے مشوروں کو پڑھیں، اور انکا اطلاق کرنے کی کوشش کریں۔ اپنی تقریر کے مواد کا انتخاب کرتے وقت، ان نکات پر زور دینے کی کوشش کریں جو میدان میں عملی ہونگے۔—ایسجی ص۔۹۶-۹۹۔
۶ اگر آپ ایک بہن ہیں جسے تقریر نمبر ۳ یا تقریر نمبر ۴ تفویض کی گئی ہے، تو مواد کو ایک حقیقتپسند پسمنظر میں پیش کرنے کی کوشش کریں۔ جو کچھ آپ کہتی ہیں ہو سکتا ہے کہ خاتونخانہ اس سے متفق ہو یا نہ ہو، یہ دکھانے کی کوشش کریں کہ بائبل کے بنیادی اصولوں پر استدلال کرنے کیلئے آپ اس فرد کی مدد کیسے کرینگی۔ (ایس جی ص۔۱۵۳-۱۵۸) یہ اس بات کو سمجھنے میں سامعین کی مدد کرتا ہے کہ میدانی خدمت میں اچانک اٹھائے جانے والے اس قسم کے اعتراضات سے کیسے نپٹا جائے۔ کافی پہلے سے اچھی طرح تیاری کریں، اور اپنی خاتونخانہ کے ساتھ جلد ریہرسل کرنے کا انتظام کریں۔ اجلاس کے شروع ہو جانے کے بعد ریہرسل کرنا ضروری نہیں ہونا چاہئے۔
۷ تقریر دینے والے طالبعلموں کو ہال کے سامنے والے حصے کے نزدیک بیٹھنے کیلئے حوصلہافزائی دی جاتی ہے۔ یہ وقت بچاتا ہے اور سکول اوورسئیر کو اپنے تبصرے زیادہ ذاتی انداز میں پیش کرنے کے لائق بناتا ہے۔ سکول گائیڈبک پر مبنی اسکے دئے گئے مہربانہ مخصوص تبصروں سے سب لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ گفتگو کے نکات جس ترتیب سے سپیچ کونسل سلپ پر دئے گئے ہیں ہوسکتا ہے کہ وہ اس ترتیب کے مطابق نہ چلے، بہترین ترقی کرنے کیلئے جس چیز کی آپ کو اسوقت ضرورت ہے اسکی بنیاد پر وہ نکتہ برائے مشورت کا انتخاب کریگا۔
۸ ہمارے لئے ہر ہفتے تھیوکریٹک منسٹری سکول پر حاضر ہونے اور اسکے لئے تیاری کرنے کی یہ سب اچھی وجوہات ہیں۔ جو ہدایات ہم حاصل کرتے ہیں اپنی خدمتگزاری میں دانشمند اور ہنرمند بننے میں ہماری مدد کر سکتی ہیں۔—امثال ۱:۵۔