موسمگرما میں تھیوکریٹک سرگرمیوں کیلئے جستجو کرتے رہیں۔
۱ موسمگرما مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع پیش کرتا ہے۔ ہم میں سے بہتیرے اپنے معمول سے ہٹ کر کچھ کرنے اور آرام کرنے سے عمدہ موسم سے فائدہ اٹھانا پسند کرتے ہیں۔ تاہم، ہمیں اپنے تھیوکریٹک معمول کو مقطع ہونے کی اجازت دینے کے خلاف چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔—فلپیوں ۳:۱۶۔
۲ ہم ہر موسمگرما میں سپیشل اسمبلی ڈے کا بڑے شوق سے انتظار کرتے ہیں۔ کیا آپ نے حاضر ہونے کے لئے ضرورت کے مطابق سواری اور رہائش کا بندوبست کرتے ہوئے یقینی منصوبے بنائے ہیں؟ کیا آپ نے اپنی کلیسیا میں سے کسی اور کو شامل کرنے کے بارے میں سوچا ہے جسے شاید ذاتی مدد کی ضرورت ہو؟ مہربانی کا ایک ایسا اظہار مشترکہ برکات لا سکتا ہے۔
۳ اگر آپ کے پاس وقت دستیاب ہوگا، جیسے کہ سکول کی چھٹیوں کے دوران، تو کیا آپ نے خدمتگزاری میں زیادہ حصہ لینے کیلئے آگے بڑھنے کی بابت سوچا ہے؟ بہتیروں نے اس کو بطور امدادی پائنیروں کے اپنا نام درج کرانے کیلئے عمدہ وقت پایا ہے۔ اکثر اس نے خدمت کے بڑے استحقاقات کا دروازہ کھولا ہے۔ خاندان پورے دنوں کو خدمتگزاری میں اکٹھے صرف کرکے حقیقی خوشی کا تجربہ کر سکتے ہیں۔ کوئی بھی صورت ہو، کیا آپ اس وقت کو بڑھا سکتے ہیں جو آپ خدمت میں صرف کرتے رہے ہیں؟ لمبے دنوں کی بدولت، زیادہتر کو، شام کی گواہی میں حصہ لینے سے فائدے حاصل کرنے کے قابل ہونا چاہئے۔
۴ ایک ایسی کلیسیا کی مدد کرنے کی بابت کیا ہے جسکو اپنے علاقے کو پورا کرنے میں مدد کی ضرورت ہے؟ آپکی کلیسیا میں دیگر ایسے لوگ بھی ہو سکتے ہیں جو اس جگہ پر جہاں ضرورت زیادہ ہے آپکے کے ساتھ خدمت کرنے میں ہفتہ یا دو ہفتے کیلئے شریک ہونا پسند کرینگے۔ اگر آپکا گروپ چھوٹا ہے تو شاید نزدیکی کلیسیا کے پبلشر آپکے ساتھ جانا پسند کرینگے۔ اگر آپ دور کا سفر کرنے سے قاصر ہیں تو سرکٹ اوورسئیر کسی قریبی کلیسیا کی سفارش کرنے کے قابل ہو سکتا ہے جو آپکی مدد کی قدر کرے گی۔
۵ کیا آپ گھر سے دور چھٹیاں گزارنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو کیا جہاں آپ جائیں گے وہاں پر آپ اجلاسوں پر حاضر ہونے کے منصوبے بنا رہے ہیں؟ وہاں کے بھائیوں کے ساتھ میدانی خدمت میں کام کرنے کی بابت کیا ہے؟ اپنی چھٹیوں میں ان چیزوں کو شامل کرنا آپکے لئے اور دوسروں کے لئے بہت بااجر ہو سکتا ہے۔ (رومیوں ۱:۱۱، ۱۲) نیز، جب آپ سفر کرتے ہیں تو کیا آپ غیررسمی گواہی دے سکتے ہیں؟ بائبل اور لٹریچر کی رسد اپنے ساتھ لے جانے کا یقین کر لیں۔ اپنے فارغ وقت میں سے کچھ کو پیچھے رہ جانے والی پڑھائی کو مکمل کرنے اور بائبل مطالعہ کیلئے استعمال کریں۔ یاد رکھیں کہ اگرچہ ہمیں دنیاوی کاموں سے کبھی کبھار چھٹی لینے کی ضرورت ہوتی ہے تو بھی ہم یہوواہ کی خدمت کرنے سے چھٹی نہیں کرنا چاہتے۔
۶ بزرگوں کو کلیسیائی سرگرمیوں کو اچھی طرح منظم کرنے کیلئے چوکس رہنا چاہئے۔ اگر کوئی بزرگ یا خدمتگزار خادم کہیں جا رہے ہوں، تو انکی ذمہداریوں کا خیال رکھنے کیلئے دوسروں کا انتظام کیا جانا چاہئے۔ جب یہ بھائی غیرحاضر ہونگے تو صدارتی نگہبان کو ان تاریخوں کی بابت کافی پہلے مطلع کرنا یہ دیکھنے میں اسکی مدد کریگا کہ مناسب ردوبدل کر لئے گئے ہیں۔
۷ جیہاں موسمگرما بہت مصروف وقت ہو سکتا ہے۔ لیکن انتشارخیال آسانی سے آپکی بادشاہتی خدمت کے معمول کو منقطع کر سکتا ہے۔ گرمیوں کے مواقع سے خوب فائدہ اٹھائیں۔ صحتافزا روحانی ترجیحات کا تعین کریں، اور ان پر کاربند رہیں۔—فلپیوں ۱:۱۰۔