تقسیمکردہ رسالوں اور بروشروں کے سلسلے میں واپسی ملاقات کریں
۱ یسوع نے شاگرد بنانے کا کام کرنے کیلئے اپنے پیروکاروں کی حوصلہافزائی کی۔ (متی ۲۸:۱۹) اس کا مطلب صرف لٹریچر تقسیم کرنے سے زیادہ کچھ ہے، ہم لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں کہ روحانی طور پر ترقی کریں۔ ایسا کرنے کیلئے ہمیں انکے لئے اضافی مدد فراہم کرنے کی غرض سے واپس جانا چاہئے جو دلچسپی ظاہر کرتے ہیں۔
۲ اگر آپ نے اپنی پہلی ملاقات پر رسالوں میں سے کسی ایک میں سے کسی مضمون کو اجاگر کیا تھا تو واپسی ملاقات پر اسی موضوع پر بات کرنا اچھا ہوگا:
”جب میں نے پچھلی مرتبہ آپ سے ملاقات کی تو میں نے آپ کی توجہ مینارنگہبانی (یا جاگو!) کے ایک مضمون پر مبذول کرائی تھی جس نے بائبل کی تحقیق کرنے کی ضرورت کی قدر کرنے میں ہماری مدد کی تھی۔ نسلانسانی کیلئے ایک بہتر مستقبل کی بابت خدا کا مقصد بادشاہتی حکومت پر مرتکز ہے۔ میکاہ ۴:۳، ۴ اس کے وعدہ کو درج کرتی ہے کہ یہ بادشاہت تمام جنگوں کا خاتمہ لائے گی۔“ صحیفے کو پڑھنے کے بعد، ”دیکھو!“ بروشر کو متعارف کرائیں، اور سرورق کی تصویر دکھائیں۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ میکاہ ۴:۳، ۴ بھی ان صحائف میں سے ایک ہے پہلے پیراگراف اور اس پیراگراف کیلئے حوالہشدہ صحائف پر غور کریں۔ پیراگراف ۲ پر باتچیت کو جاری رکھنے کیلئے واپسی ملاقات کا بندوبست کریں۔
۳ اگر صاحبخانہ کی دلچسپی کم معلوم دیتی ہے یا یہ کہ اس کے پاس باتچیت کرنے کیلئے وقت نہیں ہے تو آپ صرف اس کا نام اپنے میگزین روٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں:
”جو رسالہ میں نے پچھلی مرتبہ آپ کے پاس چھوڑا تھا چونکہ اس میں آپ نے دلچسپی ظاہر کی تھی، اسلئے میں نے سوچا کہ آپ تازہترین شماروں سے بھی استفادہ کریں گے۔ مجھے یقین ہے آپ اس مضمون کو خاص طور پر دلچسپ پائیں گے۔“ ایک ایسے مضمون کو نمایاں کریں جو آپ سمجھتے ہیں کہ اس کو پسند آئیگا۔ فی کاپی ۰۰.۵ روپے کے ہدیہ کا ذکر کریں۔ اگلے شماروں کیساتھ واپس آنے کی پیشکش کریں۔
۴ اگر صاحبخانہ نے رسالوں کو پڑھا ہے اور انکے لئے اپنی قدردانی کا اظہار کرتا ہے تو آپ سالانہ چندے کی پیشکش کا فیصلہ کر سکتے ہیں:
”چونکہ آپ مینارنگہبانی سے استفادہ کرنے والے معلوم ہوتے ہیں اسلئے میں تازہترین شماروں کو جونہی وہ آتے ہیں پہنچا کر خوش ہوں۔ اگر آپ پسند کریں تو میں اسے آپکے پاس ڈاک کے ذریعے باقاعدہ بھیجنے کا بندوبست کر سکتا ہوں تاکہ آپ ہر شمارے کو ضرور حاصل کر سکیں گے۔“ اگر وہ سالانہ چندہ چاہتا ہے تو آپ اضافہ کر سکتے ہیں: ”سال کیلئے چندے کا ہدیہ صرف ۰۰.۱۰۰ روپے (پندرہ روزہ) یا ۰۰.۵۰ روپے (ماہانہ) ہے۔
۵ اگر آپ نے ایک بروشر تقسیم کیا ہے لیکن آپ مطالعہ کے بندوبست کا مظاہرہ کرنے کا موقع حاصل نہیں کر سکے تو واپسی ملاقات پر ایسا کرنے کا منصوبہ بنائیں۔
مثال کے طور پر، اگر آپ نے ”حکومت“ بروشر چھوڑا ہے تو صاحبخانہ سے اپنی کاپی لانے کی درخواست کریں، اور کہیں:
”غور کریں کہ صفحہ ۳ اس پیغام کے موضوع کی بابت ہمیں کیا بتاتا ہے جسکی یسوع نے منادی کی جب وہ زمین پر تھا۔“ اسکے بعد صفحہ ۳ کی معلومات پر مختصراً باتچیت کریں۔ صاحبخانہ سے پوچھیں کہ اس کے خیال میں اس کو زیادہ سیکھنے کیلئے کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ پھر کہیں: ”یہ اہم بات ہے کہ ہم اس بات کی قدر کرتے ہیں کہ ہم کو خدا کی بادشاہت کی اتنی ضرورت کیوں ہے۔ میں واپس آنا اور باتچیت کرنا پسند کروں گا کہ کیوں ہمیں اپنی واحد امید کے طور پر خدا کی بادشاہت پر آس لگانی چاہئے۔“
۶ ہمارے پاس مختلف قسم کے بروشر ہیں۔ جس کو استعمال کرنے کا آپ نے منصوبہ بنایا ہے اس میں سے دلچسپ نکات تلاش کریں۔ یہ مخلص اشخاص کی حوصلہافزائی کرنے کیلئے آپ کی مدد کرے گا کہ جن باتوں کا حکم یسوع نے دیا ہے ان کی بابت مزید سیکھیں۔—متی ۲۸:۲۰۔