یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏94 ص.‏ 8
  • دنیا کے بہترین رسالوں کو پیش کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • دنیا کے بہترین رسالوں کو پیش کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • ملتا جلتا مواد
  • گھرباگھر اپنے رسالے استعمال کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • درست میلان رکھنے والوں کی تلاش کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • مینارنگہبانی اور جاگو!‏ سچائی کے برمحل جریدے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1994ء
  • اپنے رسالوں کا بہترین استعمال کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
خدم 5/‏94 ص.‏ 8

دنیا کے بہترین رسالوں کو پیش کریں

۱ مینارنگہبانی کا مبینہ مقصد ”‏یہوواہ خدا کو کائنات کے مطلق‌العنان حاکم کے طور پر سرفراز کرنا“‏ ہے۔ جاگو!‏ ”‏سارے خاندان کی روشن‌خیالی کیلئے ہے۔ .‏.‏.‏ یہ رسالہ پرامن اور محفوظ نئی دنیا کے خالق کے وعدہ پر اعتماد کو بڑھاتا ہے۔“‏ یہ اقتباس رسالوں سے ہی لئے گئے ہیں۔ ان نشانوں کے حصول نے ان رسالوں کو لاکھوں قاریوں کیلئے تسلی کا سرچشمہ بنا دیا ہے۔‏

۲ ہم مئی اور جون کے دوران اپنی خدمتگزاری میں ان جریدوں کو نمایاں کر رہے ہونگے۔ مؤثر ہونے کیلئے، ہمیں انکے مضامین سے اچھی طرح واقف ہونے کی ضرورت ہے۔ ہر شمارے کو پڑھیں، ایسے نکات کو نوٹ کریں جنہیں آپ ان کو پیش کرتے وقت استعمال کرنے کے قابل ہونگے۔ جو بات لوگوں کی تشویش کا باعث ہے اس کی بابت سوچیں۔ کونسے معاشی، خاندانی، یا جذباتی مسائل ہیں جو آپ کے ساتھی انسانوں کی اکثریت کی سوچ پر مسلط ہیں؟ کوئی ایسی بات سوچنے کی کوشش کریں جو آپ بیان کر سکتے ہیں جو انکے دلوں پر گہرا اثر کرے گی اور مزید سیکھنے کی خواہش کو ابھارے گی۔‏

۳ مئی ۱، کے مینارنگہبانی کو اجاگر کرنا:‏ زیادہ‌تر لوگ بہتر دنیا کی آرزو کرتے ہیں، ایسی جو ان بہت سے مسائل سے پاک ہو جو اب اکثروبیشتر ان سے ان کی خوشی کو چھین لیتے ہیں۔‏

خود کو متعارف کرانے کے بعد، آپ کہہ سکتے ہیں:‏

”‏میں اس مضمون میں سے ایک دلچسپ تبصرہ آپکو دکھانا چاہوں گا جس کا عنوان ہے ”‏کیا جنگیں ناگزیر ہیں؟“‏ یہ کہتا ہے:‏ ”‏جنگ خبروں کا افسردہ کرنے والا خاصہ ہے۔ .‏.‏.‏ کیا آدمی کبھی امن سے رہنا نہیں سیکھیں گے؟“‏ یہ صورتحال مستقبل کی بابت پرامید ہونے کو مشکل بناتی ہے، کیا ایسا نہیں ہے؟ تاہم، آئیے میں آپکو دکھاؤں کہ زبور ۴۶:‏۹ مستقبل کی بابت کیا کہتی ہے۔“‏ آیت پڑھنے کے بعد، صاحب‌خانہ سے پوچھیں کہ وہ اس وعدے کی بابت کیسا محسوس کرتا ہے۔ اگر وہ امیدافزا ردعمل دکھاتا ہے تو صفحہ ۷ پر مضمون ”‏عنقریب—‏جنگ سے پاک دنیا!‏“‏ کی جانب متوجہ ہوں، اور کہیں:‏ ”‏بشمول اس ایک صحیفہ کے جسے ہم نے زبور ۴۶:‏۹ میں سے ابھی پڑھا کئی ایک صحیفائی اقتباسات کا حوالہ دیا گیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ ان مضامین کو پڑھنے اور اپنی بائبل میں حوالہ‌جات کو پڑھنے سے استفادہ کریں گے۔ میں انہیں آپ کے پاس چھوڑ کر خوش ہونگا۔“‏ اس بات کا ذکر کریں کہ ہمارے کام کی کفالت رضاکارانہ عطیات سے ہوتی ہے اور یہ کہ آپ ۰۰.‏۵ روپے کے ہدیہ کو خوشی سے قبول کریں گے۔‏

۴ اسی مئی ۱، کے مینارنگہبانی کو اجاگر کرنا:‏ صفحہ ۵ کا مضمون کہتا ہے:‏ ”‏عنقریب—‏جنگ سے پاک دنیا!‏“‏

خود کو متعارف کرانے کے بعد، آپ کہہ سکتے ہیں:‏

”‏آجکل دنیا میں بہت سے مسائل ہیں، جیسے کہ [‏کسی ایسی چیز کا جو حال ہی میں علاقے کی آبادی کیلئے تشویش کا باعث ہے یا ایک اخبار کی شہ‌سرخی کا ذکر کریں]‏۔ یہ بات ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کر دیتی ہے کہ آیا کوئی کبھی اس ابتری میں سے نکلنے کی راہ دریافت کر سکتا ہے۔ خوشی کی بات ہے، خدا نے یسعیاہ ۲:‏۴ میں وعدہ فرمایا ہے کہ وہ ایسا کرے گا۔“‏ ان آیات کو پڑھنے کے بعد، ظاہر کریں کہ کیسے مینارنگہبانی اس بات کو سمجھنے میں ہماری مدد کرتا ہے کہ کیوں بائبل ایک قابل‌اعتماد رہبر ہے۔‏

۵ اگر آپ جاگو!‏ کو نمایاں کرنے کو ترجیح دیتے ہیں تو آپ جاگو!‏ انگریزی اور اردو دونوں میں سے منتخب مضامین کو استعمال کر سکتے ہیں۔ جاگو!‏ رسالے (‏انگریزی)‏ کے سالانہ چندے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔‏

۶ اگر ہم دنیا کے اپنے بہترین رسالوں کی بابت پرجوش ہیں تو ہم انہیں دوسروں کو پیش کرنے کیلئے بیقرار ہوں گے تاکہ وہ بھی بادشاہتی امید کو قبول کر سکیں اور یہوواہ کو کائنات کے حاکم‌اعلی کے طور پر سربلند کرنے میں حصہ لیں سکیں۔—‏زبور ۸۳:‏۱۸‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں