یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏94 ص.‏ 2
  • خدمتی اجلاس ہمیں ہر نیک کام کیلئے لیس کرتا ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمتی اجلاس ہمیں ہر نیک کام کیلئے لیس کرتا ہے
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • ملتا جلتا مواد
  • خدمتی اجلاس کے لئے تیاری کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • خدمتی اجلاس کے حصے پیش کرنے والے بھائیوں کے لئے ہدایات
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • کلیسیائی اجلاس کا نیا شیڈول
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • مُنادی کے اِجلاس—‏حوصلہ بڑھانے، تیار کرنے اور منظم کرنے کا ذریعہ
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری 2015
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
خدم 5/‏94 ص.‏ 2

خدمتی اجلاس ہمیں ہر نیک کام کیلئے لیس کرتا ہے

۱ خدمتی اجلاس کا مقصد منادی کرنے اور شاگرد بنانے کے کام میں پوری طرح حصہ لینے کیلئے ہمیں تحریک دینا اور لیس کرنا ہے۔ (‏۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱۷‏)‏ تاہم، اگر ہم اجلاس کیلئے موزوں طور پر تیاری نہیں کرتے یا جو کچھ ہم سیکھتے ہیں اس کا اطلاق کرنے میں ہم ناکام رہتے ہیں تو فوائد بہت کم ہوں گے۔‏

۲ پیشگی تیاری معلومات کو پوری طرح حاصل کرنے کیلئے آپ کی مدد کرے گی۔ استعمال ہونے والی اشاعتوں کا جائزہ لیں، اور انہیں اپنے ساتھ لے کر آئیں تاکہ آپ ساتھ ساتھ دیکھ سکیں اور حصہ لینے کے قابل ہوں۔ پوری توجہ کیساتھ سننے والے بنیں، اور بعد کے استعمال کیلئے نوٹس لیں۔‏

۳ صدارتی نگہبان جدول دئے گئے اجلاس کے حصوں پر احتیاط کیساتھ نظرثانی کرتا ہے۔ قابل، لائق بزرگوں اور خدمتگزار خادموں کو انہیں تیار کرنے کیلئے تفویض کیا جاتا ہے۔ (‏اوایم ص۔ ۷۰)‏ جن کلیسیاؤں میں بزرگ اور خدمتگزار خادم کم ہیں وہ دوسرے لائق بھائیوں کو انکی مدد کرنے کیلئے تفویض کر سکتی ہیں۔ [‏بادشاہتی خدمتگزاری ۱۰/۷۶، (‏انگریزی)‏ سوالی بکس]‏ ہر مقرر کو پوری طرح سے تیاری کرنی چاہئے، فراہم‌کردہ ہدایت کی احتیاط کیساتھ پیروی کرنی چاہئے، اور دئے گئے وقت سے اوپر نہ جانے کا یقین کر لینا چاہئے۔‏

۴ اجلاس کا آغاز عام طور پر اعلانات سے ہوتا ہے۔ جس بھائی کو یہ حصہ تفویض کیا جائے اسکو پیش‌ازوقت صدارتی نگہبان سے رابطہ کرنا چاہئے تاکہ جن معاملات کا ذکر کرنے کی ضرورت ہے انکو معلوم کر سکے۔ ان میں خدمتی انتظامات یا ماہانہ رپورٹوں کے متعلق سوسائٹی کی طرف سے خطوط یا یاددہانیاں شامل ہو سکتی ہیں۔ ہمیں شاید معلوم ہو کہ ایسے بیمار اشخاص ہیں جن کی عیادت کیلئے جانے کی ضرورت ہے یا مستقبل کیلئے منصوبہ‌شدہ کلیسیائی سرگرمیوں کی تفصیلات سن سکتے ہیں۔ پوری توجہ دیں اس طرح آپ باخبر رہینگے اور اپنا حصہ ادا کرنے کیلئے تیار رہیں گے۔‏

۵ جب اجلاس کا کوئی حصہ سامعین کی شرکت کا تقاضا کرتا ہے تو مواد کو پڑھنے اور صحائف کو دیکھنے سے تیاری کریں۔ سوچیں کہ آپ تجاویز کا اطلاق کرنے کی منصوبہ‌سازی کیسے کریں گے اور دوسروں کی حوصلہ‌افزائی کرنے کیلئے آپ کس قسم کے تبصرے کر سکتے ہیں۔ آپ شاید ایک مختصر سا تجربہ بیان کرنے سے معلومات کی عملی قدروقیمت کو سمجھانا چاہیں۔‏

۶ جب ایک مظاہرہ ہو تو خود کو ایسے ہی حالات میں تصور کرنے کی کوشش کریں، اور سوچیں کہ آپ کیا کہیں گے۔ استعمال ہونے والے دلائل کو اور تمہید سے اختتام تک لے جانے والے بیانات کے سلسلے پر غور کریں۔ جب آپ پچھلی بار اس قسم کی صورتحال میں تھے تو جو کچھ آپ نے کہا تھا اسکو یاد کریں، اور غور کریں کہ کیسے ظاہرکردہ نکات مستقبل میں بہتر نتائج حاصل کرنے کیلئے آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔‏

۷ مظاہروں اور انٹرویو میں حصہ لینے والوں کو پیش‌ازوقت اچھی طرح سے مشق کرنی چاہئے۔ ہر ایک کو علم ہونا چاہئے کہ وہ کیا کہنے جا رہا ہے اور اس سے پلیٹ‌فارم پر کیا کرنے توقع کی جاتی ہے۔ مشق نہ کئے گئے حصے عام طور پر سامعین کو متحرک یا انکی حوصلہ‌افزائی نہیں کرتے ہیں۔ بعض مینارنگہبانی کے مطالعے کے اختتام پر اپنے حصوں کی مشق کرنے کیلئے تیاری کرکے آتے ہیں تاکہ وہ پلیٹ‌فارم پر مشق کر سکتے ہیں اور مائیکروفون کا کام سنبھالنے والے بھائیوں کے علم میں لا سکتے ہیں کہ کس چیز کی ضرورت ہوگی۔‏

۸ پروگرام میں بعض اوقات کلیسیا کی خاص ضرورت سے نپٹنے والی تقریر یا مینارنگہبانی کا ایک بروقت مضمون شامل ہو سکتا ہے۔ غور سے سنیں، مشورہ پر خوب غور کریں، اور اس کا اطلاق کرنے کی کوشش کریں۔‏

۹ ہم ”‏ہر ایک نیک کام کیلئے .‏.‏.‏ تیار“‏ ہونا چاہتے ہیں۔ (‏۲-‏تیمتھیس ۲:‏۲۱‏)‏ خدمتی اجلاس ایسا کرنے میں ہماری مدد کیلئے یہوواہ کی طرف سے کی جانے والی فراہمیوں میں سے ایک ہے۔ وفاداری کیساتھ حاضری اور جو کچھ ہم سیکھتے ہیں اس کو استعمال کرنے کی مخلص کوشش یقیناً ہماری مدد کریگی تاکہ ہم ”‏اپنی خدمت کو پورا کر“‏ سکیں۔—‏۲-‏تیمتھیس ۴:‏۵‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں