سوالی بکس
کلیسیائی کتابی مطالعے کب کرائے جانے چاہئیں؟
ہر ایک کے کنگڈمہال میں جمع ہونے کی بجائے کلیسیا کے پورے علاقے میں مختلف جگہوں پر کئی کتابی مطالعے کے گروپوں میں ملنا عام طور پر زیادہ عملی اور موزوں ہوتا ہے۔ جس اکثریت کو ان مطالعوں پر حاضر ہونے کیلئے تفویض کیا گیا ہے اس کیلئے انہیں نہایت ہی مناسب وقت پر کرایا جانا چاہئے۔ عام طور پر، یہ ہفتے کے دوران ایک شام کو ہوتا ہے جب کسی اور اجلاس یا خدمتی سرگرمیوں کا بندوبست نہیں کیا جاتا۔ تاہم، دن کے دوران کتابی مطالعہ کا بندوبست کرنا فائدہمند ہو سکتا ہے تاکہ عمررسیدہ اشخاص جو اندھیرا ہو جانے کے بعد باہر جانے سے ہچکچاتے ہیں ان کا اور رات کو کام کرنے والوں کا خیال رکھا جا سکے۔ چند معاملوں میں، ہفتہ کے آخر پر دن کے وقت مطالعہ رکھنا عملی ہو سکتا ہے۔
بزرگ اجلاس کے اوقات کا تعین کرنے کیلئے موزوں تحقیقات کر سکتے ہیں جو ”پبلشروں کی اکثریت“ کیساتھ ساتھ دلچسپی رکھنے والوں ”کیلئے موزوں ہو۔“ (اوایم ص۔ ۶۲) منتخبکردہ وقت کو ایسے دن اور ایسی گھڑی پر ہونا چاہئے جو منصوبہشدہ خدمتی انتظامات میں بےجا مداخلت نہ کرے یا انکو محدود نہ کر دے۔