یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏94 ص.‏ 1
  • مینارنگہبانی اور جاگو!‏—‏سچائی کے جریدے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مینارنگہبانی اور جاگو!‏—‏سچائی کے جریدے
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • ملتا جلتا مواد
  • مینارنگہبانی اور جاگو!‏ سچائی کے برمحل جریدے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1994ء
  • رسالوں کی کارگزاری کیلئے وقت مختص کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • رسالے بادشاہت کا اعلان کرتے ہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • خدمتگزاری میں رسالوں کا بھرپور استعمال کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
خدم 5/‏94 ص.‏ 1

مینارنگہبانی اور جاگو!‏—‏سچائی کے جریدے

۱ اپریل ۱، ۱۹۹۴ کے مینارنگہبانی کے شمارے نے صفحہ ۱۸ پر ہمیں یاد دلایا کہ ہمارے رسالے ایسے ”‏بروقت مضامین“‏ شائع کرتے ہیں ”‏جنہوں نے لوگوں کی حقیقی ضروریات کو پورا کیا ہے۔“‏ ہم ان جریدوں کی وسیع تقسیم چاہتے ہیں۔ مئی اور جون کے مہینے کے دوران، اہم پیشکش مینارنگہبانی اور جاگو!‏ ہیں اسکے ساتھ ساتھ اسکول بروشر کے علاوہ کوئی بھی بروشر۔‏

۲ گھرباگھر کا کام ہمیں ان رسالوں کو پیش کرنے کا سب سے بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ مؤثر غیررسمی گواہی اور واپسی ملاقاتیں بھی باقاعدہ تقسیم پر منتج ہوتی ہیں۔ گلی کوچوں میں گواہی دینا اور اپنے علاقے کے کاروباری مراکز میں ملاقات کرنا بھی تقسیم کو بڑھانے کے نتیجہ‌خیز طریقے ہیں۔‏

۳ بات‌چیت کرنے کیلئے موضوعات:‏ مئی ۱، کے مینارنگہبانی کا شمارہ ”‏کیا جنگیں ناگزیر ہیں؟“‏ اور ”‏عنقریب—‏جنگ سے پاک دنیا!‏“‏ کے موضوعات پر غور کرتا ہے۔ یقیناً یہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرنے کیلئے رسالے کے مقصد سے ہم‌آہنگ ہے۔ دوسرا مضمون یہ ظاہر کرتے ہوئے اختتام‌پزیر ہوتا ہے کہ کیسے ابدی فردوس مسیح یسوع کی حکمرانی کے تحت ایک حقیقت بن جائیگی۔—‏لوقا ۲۳:‏۴۳‏۔‏

۴ ”‏کون بدروحوں کا یقین کرتا ہے؟“‏ اس سوال پر جون ۱، کے شمارے میں بات‌چیت کی جائیگی۔ یہ شمارہ مضمون ”‏بدکاری کے ایجنٹ“‏ میں اس موضوع پر مزید غوروخوض کریگا۔ ہمیں ان لوگوں کیساتھ جو بدکاری اور تکلیف کی بابت پریشان ہیں بآسانی بات‌چیت شروع کرنے کے قابل ہونا چاہئے۔‏

۵ تقسیم کو بڑھانا:‏ اپریل ۱، کے مینارنگہبانی نے تقسیم کو بڑھانے کیلئے چار تجاویز پیش کی تھیں۔ (‏۱)‏ رسالے کی پیشکش کو ذہن میں رکھنے کیلئے ہماری حوصلہ‌افزائی کی گئی تھی۔ جب ہم انکو پڑھتے ہیں تو ہمیں اس کی بابت کچھ غور کرنا چاہئے کہ کونسے مضامین ہمارے علاقے کے لوگوں کو سب سے زیادہ اپیل کرنے والے ہوں گے۔ نیز، اگر ہم باقاعدگی سے اپنے پاس کاپیاں رکھیں تو ہم انہیں ساتھی کارکنوں، پڑوسیوں، اساتذہ، ہم‌مکتبوں یا خریداروں کو پیش کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔‏

۶ ہمیں یاددہانی کرائی گئی تھی کہ (‏۲)‏ اپنی پیشکشوں کو سادہ رکھیں۔ ایک دلچسپ نکتے کا انتخاب کریں، اور اسے چند الفاظ میں بیان کریں۔ اگر آپ رسالہ گھر کے اندر پہنچا دیتے ہیں تو یہ اس شخص سے جس سے آپ ملے ہیں یا گھرانے میں دوسروں سے ”‏بات“‏ کر سکتا ہے۔‏

۷ (‏۳)‏ لچکدار ہونا ایک اور ضرورت ہے۔ بات‌چیت کیلئے ذہن میں مختلف مضامین رکھنا اچھا ہے—‏ایک نوجوانوں کیلئے، دوسرا آدمیوں کیلئے، اور عورتوں کیلئے کوئی دوسری بات۔‏

۸ آخر میں، (‏۴)‏ ہمیں تقسیم کیلئے ایک ذاتی نشانہ قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ جبکہ کلیسیا مخصوص کوٹہ قائم نہیں کر سکتی، ہم انفرادی طور پر اپنے لئے نشانہ قائم کر سکتے ہیں۔ یہ ہمیں رسالے پیش کرنے میں پرجوش ہونے کیلئے مزید ترغیب دے سکتا ہے۔ اگر ہم رسالوں کا مستقل آرڈر دیں، تو شاید ہم مزید رسالے پیش کرنے پر آمادہ ہوں۔‏

۹ ہم چاہتے ہیں کہ دوسرے لوگ خدا کی بادشاہت کی بابت جانیں۔ آئیں ہم بادشاہتی پیغام کو پھیلانے میں اس عمدہ مدد سے پورا فائدہ اٹھائیں جو رسالے فراہم کرتے ہیں۔—‏متی ۱۰:‏۷‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں