کیا آپ اپریل کے دوران یہوواہ کے لئے اپنی حمد کو بڑھا سکتے ہیں؟
۱ زبور نویس داؤد کی یہ دلی خواہش تھی کہ قابل قبول طور پر یہوواہ کی حمد کرے اور اسی لئے اس نے بیان کیا: ” میں اپنے منہ سے خداوند کا بڑا شکر کرونگا بلکہ بڑی بھیڑ میں اسکی حمد کرونگا۔“ (زبور ۱۰۹:۳۰) اپنی میدانی خدمتگزاری میں اضافہ کرکے ” اسکی تعریف اور بھی زیادہ“ کرنے کیلئے اپریل عمدہ وقت ہے۔ (زبور ۷۱:۱۴) کیا آپ ان بہتیروں کے درمیان ہونے کیلئے منصوبہ سازی کر رہے ہیں جو امدادی پائینروں کی صفوں میں شامل ہو کر ایسا کرتے ہیں؟
۲ اب منصوبہ بنائیں: امثال ۲۱:۵ میں ہمیں یاد کرایا جاتا ہے کہ ” محنتی کی تدبیریں یقیناً فراوانی کا باعث ہیں۔“ یہ آپ سے تقاضا کرتا ہے کہ یہوواہ کو اپنے منصوبوں میں مقدم رکھتے ہوئے اس معاملے کو دعا میں یہوواہ کے حضور لے جائیں۔ (امثال ۳:۵، ۶) پھر، خدمتگزاری میں ہر روز اوسطاً دو گھنٹے صرف کرنے کیلئے جہاں ردوبدل کئے جا سکتے ہیں اس کا تعین کرنے کیلئے اپنے حالیہ جدول کا بغور جائزہ لیں۔ آپ کا دیگر سرگرمیوں سے وقت ” نکالنا“ آپکو منادی کے کام میں زیادہ وقت مختص کرنے کے قابل بنائے گا۔ افسیوں ۵:۱۶ اینڈبلیو۔
۳ رابطہ اور تعاون کریں: رسول پولس نے ان چند آدمیوں کا ذکر کیا جو اسکی خدمتگزاری کو پورا کرنے میں اسکے لئے ” تسلی کا باعث“ رہے تھے۔ (کلسیوں ۴:۱۱) اپنے منصوبوں پر انکے ساتھ باتچیت کریں جو اپریل میں امدادی پائنیر کے لئے اپنا نام درج کرانا چاہتے ہیں۔ انکی حمایت اور رفاقت باہمی روحانی فائدے لا سکتی ہے۔ اگر خدمتی انتظامات یا کام کے لئے علاقے کے بارے میں آپ کے سوالات ہیں تو خدمتی نگہبان آپکی مدد کر سکتا ہے۔
۴ خاندان کے اندر ہی سے تعاون اور حمایت انفرادی ممبروں کی امدادی پائینر خدمت کرنے کیلئے مدد کر سکتی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ گھریلو کام کاج عارضی طور پر دوبارہ سے بانٹنے پڑیں۔ ان فرائض کو سرانجام دینے کے لئے جدول میں بھی شاید ردوبدل کی ضرورت ہو۔ ان ضروریات پر بات چیت کیلئے خاندانی کانفرنس آپکے مقصد کو سرانجام دینے میں مددگار ہو سکتی ہے۔ اچھا رابطہ اور تعاون کامیابی کی کنجی ہیں۔
۵ مثبت نظریہ رکھیں: ناموافق حالات کی وجہ سے امدادی پائنیرنگ کے امکانات کو ختم کرنے میں جلدی نہ کریں۔ سکول جانے والے نوجوان لوگ ، ریٹائرڈ لوگ ، بچوں والی گھریلو بیویاں، پورا وقت کام کرنے والے خاندانی سربراہ تمام کے تمام اپریل میں امدادی پائینر خدمت کرنے کیلئے قربانیاں کرنے اور خوشی سے ایسا کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔ وہ زبور نویس کے ساتھ متفق ہیں کہ ” حمد کرنا راستبازوں کو زیبا ہے،“ اور انہوں نے خدمتگزاری میں ۶۰ گھنٹے صرف کرنے کے لئے درکار اضافی کوشش کرنے کو بہت ہی گراں خیال نہیں کیا ہے۔ (زبور ۳۳:۱) اگر آپ نام درج کرانے کے قابل نہیں تو کیوں نہ بطور کلیسیائی پبلشر کے اپنی سرگرمی کو بڑھانے سے شادمانی میں شریک ہوں؟
۶ اپریل میں امدادی پائنیرنگ بہتوں کیلئے ریگولر پائنیر خدمت کے لئے گزر پتھر ثابت ہوئی ہے۔ اپنی سرگرمی کو بڑھانے سے، انہوں نے ریگولر پائنیر کے کام کی جانب چلے جانے کو بہت آسان پایا ہے۔
۷ جیہاں، اپریل میں موسم بذاتخود اضافی تھیوکریٹک سرگرمی کیلئے سازگار ہوتا ہے۔ دن کی روشنی کے اضافی گھنٹے صبح اور شام کو زیادہ گواہی دینے کا موقعہ فراہم کرتے ہیں۔ اپنے خدا، یہوواہ کی حمد کیلئے ہم وہ سب کرنا چاہتے ہیں جو ہم کر سکتے ہیں۔ ہمارے لئے اسکے غیرمستحق فضل والے بہتیرے کاموں کی قدردانی دکھانے کیلئے اپریل میں امدادی پائنیرنگ ایک عمدہ طریقہ ہے۔