نوجوان لوگ پوچھتے ہیں (انگریزی) کتاب پیش کریں
۱ اگرچہ اس مہینے مکاشفے کا عروج (انگریزی) کتاب پیش کی جا رہی ہے، تو بھی اگر آپ والدین میں سے کسی ایک یا ایک نوجوان کے ساتھ بات کرتے ہیں جو ان مسائل کی بابت فکرمند ہے جو نوجوان لوگوں کو پریشان کرتے ہیں تو آپ نوجوان لوگ پوچھتے ہیں (انگریزی) کتاب پیش کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔
۲ آپ شاید کچھ اس طرح کی بات کہنے کو موزوں پائیں:
” ان مشکل اوقات میں پرورش پانا آسان نہیں ہے۔ نوجوان بہت سے نئے صورت احوال کا سامنا کرتے ہیں جو ان سے اہم فیصلے کرنے کا تقاضا کرتے ہیں۔ ” کیا مجھے شراب نوشی کرنی چاہئے؟ منشیات استعمال کرنی چاہئیں؟ مخالف جنس کیساتھ کیسا طرزعمل مناسب ہے؟“ جب نوجوان لوگ ان بنیادی مسائل کی بابت پوچھتے ہیں تو اکثر ان پر متضاد جوابات کی بوچھاڑ ہوتی ہے۔ آپ کے خیال میں ان میں سے بہتیرے مشورت کیلئے کدھر کا رخ کرتے ہیں؟ [تبصرے کرنے دیں۔] یہ کتاب، سوالات جو نوجوان لوگ پوچھتے ہیں - - - -جوابات جو کارآمد ہیں (انگریزی) مفید معلومات فراہم کرتی ہے۔ [احاطہ کردہ مختلف موضوعات کو دکھاتے ہوئے فہرست مضامین پر توجہ مبذول کرائیں۔] نوجوانوں کو واضح اور حقیقتپسندانہ جوابات کی ضرورت ہے۔ اس کتاب کے جوابات کی حمایت بائبل کے بیانات سے کی گئی ہے۔“
۳ یہ ہے ایک اور پیشکش جسے آپ استعمال کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں:
” نوجوان لوگ آجکل بہت سے دباؤں کے تحت ہیں۔ انہیں کامیابی سے نپٹنے کیلئے مدد کی ضرورت ہے۔ جب ہم انکی مدد کرنے کے لئے اپنی مقدور بھر کوشش کرتے ہیں تو کیا ہم کسی ایسی چیز کی تلاش نہیں کرتے جو عملی راہنمائی مہیا کرتی ہے؟ [تبصرہ کرنے دیں۔] بعض انتہائی شدید دباؤ دیگر نوجوانوں، انکے ساتھیوں کی طرف سے آتے ہیں۔ اس کتاب میں ۷۶ اور ۷۷ صفحات کی تصاویر پر غور کریں۔ [ان تصاویر کی وضاحتی عبارت پر اور صفحہ ۷۷ پر نسخ عبارت میں تحریرکردہ پیراگراف پر توجہ مبذول کرائیں۔] اس باب میں بعد کے صفحات دیانتدار، قابل عمل جوابات کو بیان کرتے ہیں۔“
۴ یقیناً یہ ” برے دن“ ہیں، خاصکر نوجوان لوگوں کیلئے۔ (۲-تیمتھیس ۳:۱) نوجوان لوگ پوچھتے ہیں (انگریزی) کتاب آجکل کے چیلنجوں کا کامیابی کیساتھ مقابلہ کرنے کیلئے کسی نوجوان شخص کی واقعی مدد کر سکتی ہے۔ ۳۹ ابواب تصاویر سے خوب پر ہیں اور مضامین حقیقتپسندانہ اور عملی ہیں۔ پس جب بھی موقع ہاتھ آئے تو اس عمدہ اشاعت کو استعمال کرنے کیلئے چوکس رہیں۔