یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏94 ص.‏ 11
  • خدا کی امن والی بادشاہت میں دلچسپی بڑھائیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدا کی امن والی بادشاہت میں دلچسپی بڑھائیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • ملتا جلتا مواد
  • سادہ اور موثر واپسی ملاقاتیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • اشتہارات کو دوسرے لٹریچر کیساتھ مربوط کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • دلچسپی رکھنے والے اشخاص کی مدد کرنے کیلئے خوشی سے واپس جائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • گھرباگھر اپنے رسالے استعمال کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
خدم 3/‏94 ص.‏ 11

خدا کی امن والی بادشاہت میں دلچسپی بڑھائیں

۱ مارچ کے مہینے کے دوران، ہم یو کین لو فار ایور ان پیراڈائیز آن ارتھ بک پیش کر رہے ہونگے۔ ہمارا مقصد خلوصدل لوگوں کی مدد کرنا ہونا چاہئے تاکہ وہ خدا کی بادشاہت کیلئے اور جو کچھ یہ سرانجام دیگی اس کیلئے قدردانی کو بڑھا سکیں۔ نظریاتی سوالات اس مقصد کے حصول میں ہماری مدد کر سکتے ہیں۔‏

۲ دوستانہ سلام کے بعد، ہم کچھ اس طرح کی بات کہہ سکتے ہیں:‏

”‏حکومت میں چونکا دینے والی تبدیلیاں ساری زمین پر واقع ہو رہی ہیں، اور امن کے نصب‌العین کا اکثر تذکرہ ہوتا ہے۔ کیا آپ محسوس کرتے ہیں کہ حقیقی امن کبھی حاصل ہو جائیگا؟ [‏تبصرہ کرنے دیں۔]‏ اگرچہ بہتیرے امن لانے کیلئے امیدافزا طور پر انسانی حکمرانوں پر آس لگاتے ہیں، غور کریں کہ خدا کس طرح امن لانے کا وعدہ کرتا ہے جیسا کہ زبور ۴۶:‏۹ میں ذکر کیا گیا ہے۔ [‏پڑھیں۔]‏ آپ کے خیال میں خدا کی کارروائی زمین پر کیسی تبدیلیاں لائے گی؟ [‏صاحب‌خانہ کے جواب کو غور سے سنیں، اور پھر اشتہار پرامن نئی دنیا میں زندگی دکھائیں۔]‏ جو کچھ یہاں پر دکھایا گیا ہے کیا آپ اسکا تصور کر سکتے ہیں؟“‏ ذیلی‌سرخی ”‏خدا کی نئی دنیا میں زندگی“‏ کے تحت معلومات پر غور کریں۔ اگر صورتحال اجازت دے تو ریزننگ بک، صفحات ۲۲۷-‏۲۳۲ کے سوال ”‏خدا کی بادشاہت کیا کچھ سرانجام دیگی؟“‏ کے تحت مزید معلومات پر غور کیا جا سکتا ہے۔ ہم یہ پوچھنے سے بات‌چیت کو ختم کر سکتے ہیں:‏ ”‏کیا آپ کے خیال میں خدا کی حکومت یہ تبدیلیاں لائے گی؟“‏ اگر صاحب‌خانہ دلچسپی دکھاتا ہے تو واپسی ملاقات کے انتظامات کئے جانے چاہئیں۔‏

۳ یا ہم کہہ سکتے ہیں:‏

”‏پریشان‌کن مسائل کی بابت جن کیساتھ ہمیں روزمرہ کی بنیاد پر نپٹنا پڑتا ہے کافی زیادہ تشویش کا اظہار کیا جاتا ہے۔ کیا آپ محسوس کرتے ہیں کہ ان مسائل سے چھٹکارے کی کوئی امید ہے؟ [‏تبصرہ کرنے دیں۔]‏ بعض شاید محسوس کریں کہ خدا ہماری افسوسناک حالت سے غافل ہے۔ تاہم، نوٹ کریں، کہ وہ مکاشفہ ۲۱:‏۳، ۴ میں کیا وعدہ کرتا ہے۔“‏ آیات کو پڑھیں۔ اس موقع پر لو فارایور بک، ایک حالیہ رسالہ، یا ٹریکٹ ول دس ورلڈ سروائیو؟ پیش کیا جا سکتا ہے۔ اگر ٹریکٹ پیش کیا جاتا ہے تو ”‏اس دنیا کا مستقبل“‏ کی ذیلی‌سرخی کے تحت صفحات ۲ اور ۳ کے مواد پر غور کیا جا سکتا ہے۔ اگر دلچسپی دکھائی جاتی ہے تو آپ کسی دوسرے لٹریچر آئٹم کو پیش کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ڈز گاڈ رئیلی کیئر اباؤٹ اس؟ بروشر پیش کرتے ہیں تو یہ سوال اٹھایا جا سکتا ہے:‏ ”‏خدا نے تکلیف کو کیوں اجازت دے رکھی ہے؟“‏ بروشر میں حصہ ۶ کو نمایاں کریں، اور اگلی ملاقات پر اس پر بات‌چیت کرنے کا بندوبست کریں۔‏

۴ آپ کسی منتخب مضمون سے کسی خاص نکتے پر تبصرہ کرنے سے حالیہ رسالوں میں سے کسی ایک مضمون کو پیش کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔‏

اگر صاحب‌خانہ دلچسپی ظاہر کرے تو شاید یہ کہتے ہوئے رسالے کو متعارف کرائیں:‏

”‏یہ مضمون اس موضوع پر زیادہ تفصیل سے بات کرتا ہے۔ [‏پہلے سے منتخب‌شدہ ایک یا دو جملوں کو پڑھیں۔]‏ مضمون ایسے اضافی خیالات فراہم کرتا ہے جو آپ اور آپ کے خاندان کیلئے حوصلہ‌افزا ثابت ہونگے۔ چونکہ آپ اس موضوع میں دلچسپی رکھتے دکھائی دیتے ہیں، ہم آپ کے پاس یہ شمارہ اور اس کا ساتھی رسالہ ۰۰.‏۱۰ روپے کے ہدیے میں چھوڑ کر خوش ہونگے۔“‏

۵ جب یہ جاننے کی بات آتی ہے کہ نسل‌انسانی کو درپیش مسائل کے جواب کیلئے کدھر کا رخ کیا جائے تو آجکل اکثر لوگ پریشان ہو جاتے ہیں۔ ہمیں ان کو مستقبل کیلئے واضح امید کی بابت بتانے کا استحقاق حاصل ہے۔ (‏اعمال ۱۷:‏۲۷‏)‏ تو پھر دعا ہے کہ ہم، خدا کی بادشاہت یعنی امن کے حقیقی ماخذ، کی طرف مستعدی سے لوگوں کی توجہ مبذول کرائیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں