معنیخیز واپسی ملاقاتوں کے ذریعے نشوونما کو تحریک دیں
۱ جنہوں نے دلچسپی دکھائی ہے انکی مدد کرنے کیلئے، یہ نہایت اہم ہے کہ ہم باقاعدہ واپسی ملاقاتوں کے ذریعے ان کے لئے روحانی غذا کا تسلسل فراہم کرتے ہیں۔ ہماری ملاقاتیں انکی روحانی نشوونما کو تحریک دینے کیلئے بتدریج مدد دینگی۔ (۱-کرنتھیوں ۳:۶-۹) تاہم، ہماری ملاقاتوں کے معنیخیز ہونے کیلئے یہ ضروری ہے کہ ہم اس شخص کو ذہن میں رکھتے ہوئے پیشازوقت تیاری کریں۔
۲ جن کے پاس ہم نے اشتہار چھوڑا تھا انکے پاس واپس جانا: شاید پہلی ملاقات پر پرامن نئی دنیا والا اشتہار پیش کیا گیا تھا۔
جو گفتگو ہوئی تھی اس کا مختصر اعادہ کرنے کے بعد، ہم کچھ اسطرح پوچھ سکتے ہیں:
”کونسی حکومت یہ تبدیلیاں لا سکتی ہے؟ [تبصرہ کرنے دیں۔] اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ بھی اس طرح کی حالتوں میں زندگی بسر کرنے سے لطف اٹھائیں گے۔ ہم ذاتی طور پر ایسی حالتوں سے کیسے لطف اندوز ہو سکتے ہیں؟“ پھر ذیلیسرخی ”آپ کیلئے یہ کیسے ممکن ہے“ کے تحت مواد پر غوروخوض کیا جا سکتا ہے۔ اگر دلچسپی ظاہر کی جاتی ہے تو لو فارایور بک، کے باب ۱۵، ”خدا کی حکومت کی رعایا بننا“ پر توجہ دلائی جا سکتی ہے۔ شاید ہم پہلے دو پیراگرافوں پر گفتگو کریں اور پھر سوال پوچھیں: ”خدا کی بابت سیکھنے کو ہمیں کس طرح متاثر کرنا چاہئے؟“ اگلی ملاقات پر اس سوال کا جواب دینے اور باب میں سے مزید باتچیت کرنے کیلئے انتظامات کئے جا سکتے ہیں۔
۳ انکے پاس واپس جاتے وقت جن کے پاس ہم نے ”ڈز گاڈ رئیلی کئیر اباؤٹ اس“ بروشر چھوڑا تھا، ہم کہہ سکتے ہیں:
”پچھلی مرتبہ جب میں آیا تھا تو ہم نے نسلانسانی کو درپیش بہت سے مسائل اور انکی بابت خدا جو کچھ کرنے کا وعدہ کرتا ہے اس پر باتچیت کی تھی۔ تاہم، خدا نے اتنے عرصے سے تکلیف کو اجازت کیوں دے رکھی ہے؟ دلچسپ جواب اس بروشر کے حصہ ۶ میں ملتا ہے جو ہم نے دیکھا۔“ صاحبخانہ سے کہیں کہ اگر مناسب ہو تو اپنی کاپی لائے۔ چند پیراگرافوں پر غور کرنے کے بعد، ہم پوچھ سکتے ہیں: ”خدا کے وعدوں سے مستفید ہونے کیلئے ہمیں کیا کرنے کی ضرورت ہے؟“ اگلی ملاقات پر گفتگو کرنے کیلئے صفحات ۲۸-۳۱ پر حصہ ۱۱، ”نئی دنیا کی بنیاد کو اب تشکیل دیا جا رہا ہے،“ کے تحت مواد کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔
۴ جن کے پاس ہم نے رسالے چھوڑے تھے ان کے پاس واپس جانا: اگر آپ نے کسی خاص مضمون کا انتخاب کیا تھا جو صاحبخانہ کو دلچسپ لگا تھا تو آپ واپس جا کر اپنے تبصروں کو ایک کلیدی صحیفے اور اس پر بحث کرنے والے مواد پر مرتکز کرتے ہوئے اس مضمون میں سے اضافی نکات کو فروغ دیں۔ اگر مسلسل دلچسپی موجود تو رسالوں کے فوائد پر گفتگو کی جا سکتی ہے۔ نیز، اگر اس میں کوئی ایسا مضمون شامل ہے جو اسی موضوع پر بات کرتا ہے تو رسالے کے اگلے شمارے پر توجہ مبذول کرائی جا سکتی ہے۔ بصورتدیگر، ہم اسی موضوع پر لو فارایور بک میں سے مواد پر توجہ دلا سکتے اور اپنی اگلی ملاقات پر اس پر باتچیت کرنے کیلئے بندوبست بنا سکتے ہیں۔
۵ معنیخیز واپسی ملاقاتوں کیساتھ مقصد کی تکمیل تک پیروی کرنے میں ہمارا ذاتی دلچسپی دکھانا لوگوں کیلئے اور یہوواہ کیلئے ہماری محبت کا مظاہرہ کریگا۔ (یوحنا ۱۳:۳۴، ۳۵) دعا ہے کہ ہم باقاعدگی کے ساتھ معنیخیز واپسی ملاقاتیں کرنے سے اپنے علاقے کے لوگوں کی روحانی نشوونما کو تحریک دینا جاری رکھیں۔